Damadam.pk
Najji________rajpOoT's posts | Damadam

★ Najji________rajpOoT's posts:

Najji________rajpOoT
 ★ 

"کسی کو معاف کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کو گلے سے لگایا جائے،اس کو دوست بنا لیا جائے۔صرف ایک عہد کرنا ہوتا ہے کہ جو اذیت اس نے مجھے دی وہ میں نے اس کو نہیں دینی۔اور اگر دوبارہ اس پہ ظلم کرنے کا موقع آئے تو اب میں نے وہ نہیں کرنا جو پہلے کیا تھا"۔
Naجii__raجpOot🌺

Najji________rajpOoT
 ★ 

''راکاپوشی کا حسن خراج مانگتا ہے۔ اس کو ایک نظر دیکھنے کے لیے پیدل میلوں کی مسافتیں طے کرنی پڑتی ہیں۔''
Ever Most favorite Novel♥️
#KarakoramKaTajMahal

Najji________rajpOoT
 ★ 

جو اللہ تعالیٰ کی جتنی مانتا ہے، اسے اتنا ہی نور ملتا ہے۔ کسی کا نور پہاڑ جتنا ہوتا ہے، کسی کا درخت جتنا، کسی کا شعلے جتنا اور کسی کا پاؤں کے انگوٹھے جتنا۔۔۔‘‘
لڑکے نے سر جھکا کر اپنے پاؤں کو دیکھا۔
’’انگوٹھے جتنا نور، جو جلتا بجھتا، بجھتا جلتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کچھ دن بہت دل لگا کر نیک عمل کرتے ہیں اور پھر کچھ دن سب چھوڑ چھاڑ کر ڈپریشن میں گھر کر بیٹھ جاتے ہیں‘‘۔
’’اور انسان کیا کرے کہ اسے آسمانوں اور زمین جتنا نور مل جائے؟‘‘۔
وہ اللہ کو ناں کہنا چھوڑ دے۔ اسے اتنا نور ملے گا کہ اس کی ساری دنیا روشن ہو جائے گی‘‘
#JannatKayPattay♥️

Najji________rajpOoT
 ★ 

دور دور تک پھیلے یہ وہ پہاڑ تھے جن کی پیشانیاں آسمان جھک کر چوم رہا تھا۔ وہ واقعی عظیم پہاڑ تھے اور ان کے درمیان میں قراقرم کا تاج محل کھڑا تھا جس کی سفید مرمریں دیواروں پر محبت کی ایک خاموش داستان لکھی تھی۔ وہ بلاشبہ آگرہ کے تاج محل سے زیادہ سفید اور حسین تھا۔
#KarakoramKaTajMahal♥️
#Koh pema Aur Pari Ki Dastan

Najji________rajpOoT
 ★ 

وہ آبشار بہت بلندی سے گر رہی تھی۔ اس کا منبع پہاڑ کی چوٹی کے قریب تھا۔ وہاں سے شروع ہو کر وہ کئی سو فٹ نشیب میں سڑک تک آتی تھی اور سڑک کے نیچے سے ہو کر اشو کے دریا میں گر جاتی تھی۔
سڑک کے کنارے چند کولڈ ڈرنک کارنر بنے تھے، وہاں خاصی گہماگہمی تھی۔ ان کے آنے سے پہلے بھی وہاں خاصی بڑی تعداد میں بچے، بوڑھے، نوجوان جوڑے، فیملیز گھوم پھر رہی تھیں۔
''مجھے یقین نہیں آ رہا کہ اتنی بڑی آبشار پاکستان میں ہے۔'' نشاء نے ان تینوں کے ہمراہ پتھروں پہ اوپر چڑھتے ہوئے بے اختیار کہا تھا۔
#KarakoramKaTajMahal

Najji________rajpOoT
 ★ 

مخلوق الله کا کنبہ ہے ، جو اس کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے ، ان کے لئے اپنا دل صاف شفاف اور کھلا رکھتا ہے ، ان کی ہمدردری و خیر خواہی کرتا ہے تو الله تعالیٰ بھی اس کے ساتھ اچھا ہی معاملہ کرتے ہیں .
(حسن انجام)
ریفرنس :
اَلْخَلْقُ کُلُّہُمْ عِیَالُ اللّٰہِ فَأحَبُّ الْخَلْقِ عِنْدَ اللّٰہِ مَنْ اَحْسَنَ الٰی عِیَالِہ
ترجمہ:
مخلوق الله کی عیال (کنبہ) ہے تو الله کو سب سے زیادہ محبوب وہ مخلوق ہے جو اس کے عیال (کنبہ) کے ساتھ حسن سلوک کرے۔“ ( بیہقی فی شعب الایمان)

Najji________rajpOoT
 ★ 

''میں بہارے گل ہوں.. اناطولیہ کی بہارے گل.''
''تمہارا مطلب ہے گل بہار.''
''نہیں ! میں بہارے گل ہوں. یہ ایرانی نام ہے اور اس کا مطلب ہوتا ہے گلاب کے پھول پہ آئی بہار.پتا ہے میرا نام یہ کیوں ہے''
''کیوں''
''کیونکہ میری آنم (ماں ) کا نام آئے گل تھا. یعنی چاند کا پھول، میری نانی کا نام غنچے گل تھا اور میری بہن کا نام ہے عائشے گل. یعنی وہ گلاب جو ہمیشہ زندہ رہے.''
''بہت دلچسپپ ... ترکی کے سارے پھول تو تمہارے خاندان میں ہیں. تمہارے بابا کا نام کیا ہو گا پھر، شائد گوبھی کا پھول۔''
#JannatKayPattay♥️

Najji________rajpOoT
 ★ 

اشو فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بنی ایک چھوٹی سی وادی تھی جس کے درمیان سے اشو کا دریا بہتا تھا۔ وادی میں سیاحوں کی خاصی گہماگہمی تھی۔ ان کی پیراڈو کے ساتھ پجارو اور جیپوں کا جو ایک پورا قافلہ کالام سے نکلا تھا ، ان میں سے تقریباً سب ہی گاڑیاں اشو میں رک گئی تھیں، مزید پیچھے آ رہی تھیں۔
سڑک کے دائیں طرف شور مچاتا نیلا دریا بہہ رہا تھا۔ سڑک کے بالکل دہانے پر، حقیقتاً دریا کے اوپر لکڑی کا ایک کیبن سا بنا تھا۔ اس کا فرش لکڑی کے تختوں کا تھا، جن کی درزوں سے کئی فٹ نیچے بہتا نیلا دریا دکھائی دیتا تھا۔
#KarakoramKaTajMahal♥️

Najji________rajpOoT
 ★ 

رسول ﷺ نے فرمایا 💚
جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبُر ( گُھمنڈ ) ہو گا...
اور جہنم میں وہ شخص داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر ایمان ہو گا 💯💐
الترمذی:1998

Najji________rajpOoT
 ★ 

تمہیں پتا ہے سیاہ بخت کسے کہتے ہیں.؟؟
"وہ جس کی زبان محبت کے دعوؤں سے تر ہو..... اور ہاتھ"
"اور ہاتھ محبت کی لکیروں سے محروم!" 🖤🥀

Najji________rajpOoT
 ★ 

مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
❤️

Najji________rajpOoT
 ★ 

Our legend and super star Sir Tariq aziz passed away...Deeply Saddened to hear about Sir Tariq Aziz💔My Heart goes out to his loved one....Extremely disheartening news-_-

RIP to nai keh sakty...insan acha tha
N  ★ : RIP to nai keh sakty...insan acha tha - 
Najji________rajpOoT
 ★ 

میں نے کتنوں کو دیکھا...!!
اللہ کو پکارتے، اپنی خواہشوں کیلئے اسے پکارتے..!
میرا دل چاہتا ہے کہ میں اسے اس کیلئے چاہوں۔
کہ وہ چاہے جانے کا مستحق ہے۔
دل چاہتا ہے کہ اسے اس کیلئے پکاروں۔
کہ اسکی تسبیح کرنا مجھ پر فرض ہے کیونکہ اس کے مجھ پہ احسان ہیں۔
کتنے آنسو ہیں جو اپنی خواہشوں کے حصول میں،
میں نے اسکی بارگاہ میں بہائے ہیں۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں وہ آنسو بہاؤ جو خالص اسکے لیے برسیں..!!❤
شـــــام بخیــــر زنــــدگــی۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

یا ربّی۔۔۔۔۔ وہ جو آج آپ کے پاس پہنچ گئے۔۔۔ وہ جو شائد تیار بھی نہ تھے۔۔۔ یا ربّ ان کی بہترین مہمان نوازی فرمائیے۔۔۔۔۔ان کی بخشش فرما دیجیے۔۔۔۔ اللہ جی جو زخمی ہوئے، ان کے دلوں پر سکینت نازل فرمائیے۔۔۔۔۔
اور جو اپنے پیاروں کی راہ تکتے رہ گئے۔۔۔۔یا رب ان کے لیے صبر کو آسان بنا دیجیے۔۔۔۔
اللہ جی۔۔۔ ہمیں اپنی موت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما دیجیے۔۔۔ ہمیں ہر لمحہ آپ کے سامنے حاضر ہونے کی فکر عطا کر دیجیے۔۔آمین۔۔۔
PIA Plane Crashed Near Karachi Airport💔
May 22, 2020

Najji________rajpOoT
 ★ 

منزل سامنے نظر آرہی ہو۔۔۔۔۔ چند ہی مزید لمحوں کی مسافت کا سوچ کر سفر کی ساری تھکاوٹ غائب ہو جائے۔۔۔۔۔ ذہن میں اپنوں سے ملنے کے خوشگوار لمحات کا عکس ہو۔۔۔۔۔ عید کی خوشیوں کی تمنائیں دل میں ہلچل مچاتی ہوں۔۔۔۔۔ گھر لوٹنے کی خوشی چہرے سے چھلکتی ہو۔۔۔۔۔ ہر طرف مسکراہٹیں بکھری ہوں۔۔۔۔۔
اور پھر ایک ہی لمحے میں موت آنکھوں کے سامنے آ کھڑی ہو۔۔۔۔۔ اور سب خواب اور توقعات کانچ کی طرح ٹوٹ کر بکھر جائیں۔۔۔۔ سب یادیں، زندگی کا تمام سفر اس ننھے سے لمحے میں نظروں میں سما جائے۔۔۔۔ اس لمحے کا خوف، اس لمحے کی تکلیف، اس لمحے کی طوالت، زندگی کے ہر لمحے سے بڑھ جائے۔۔۔۔۔ اور پھر۔۔۔۔۔ اندھیرا۔۔۔۔۔ سب ختم۔۔۔۔۔!
اور ہم سوچ لیتے ہیں کہ جو چلا گیا، شائد اسی کو جانا تھا۔۔۔۔۔!
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔۔!💔

Najji________rajpOoT
 ★ 

اللہ تعالٰی شکور ہے اور شکور کی تعریف یہ ہے کہ؛؛ جو ذات قلیل عمل پر عظیم اَجر عطا فرمائے.

Najji________rajpOoT
 ★ 

کچھ کانٹے آپ کو ساری عمر چبھتے رہتے ہیں آپ لاکھ جتن کر کے بھی ان کو نکال نہیں پاتے۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ نظر نہیں آتے ۔۔۔۔۔ بس ان سے اٹھنے والی ٹیسیں آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ "ہیں " اور آپ کے وجود کے اندر سے آپ کو بے حال کئیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

ضدی ہوں، انا پرست بھی ہوں
مگر جو تم پکارو تو...
جان حاضر....
انا مسترد...
غرور مسمار ....
راہ ہموار....
سماعت واجب....
قدم یکساں...
تیری جانب...💔🔥

Najji________rajpOoT
 ★ 

ماضی کے کچھ واقعات ہمارے زہن میں اتنی گہری چھاپ چھوڑ جاتے ہیں کہ ہم چاہ کر بھی ان کے اثر سے نہیں نکل پاتے
ہم لاکھ کوشش کر لیں انہیں بھلانے کی لیکن ان کے اثرات کسی نہ کسی صورت سامنے آجاتے ہیں 🙂🍁
#My_Own_Thoughts🍂