Damadam.pk
Najji________rajpOoT's posts | Damadam

★ Najji________rajpOoT's posts:

Najji________rajpOoT
 ★ 

بھروسہ وہ نازک شیشہ ہے
جو ایک بار ٹوٹ جائے
تو پھر کبھی نہیں جڑتا
اور اگر جڑ بھی جائے
تو چہرے دو ہی نظر آتے ہیں ....!!!

Najji________rajpOoT
 ★ 

محبت محرم نا محرم نہیں ہوتی ۔
محبت کرنا گناہ نہیں ہے یہ تو دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہوتا ہے ۔آپ اپنی ذات کو بھلا کے کسی اور کا سوچتے ہیں ۔
جو لوگ کہتے ہیں محبت گناہ ہے اور اسکا ساتھ اللّه بھی نہیں دیتا تو دیکھیں اگر ایسا ہوتا تو
اللّه قرآن پاک میں کبھی یہ نا کہتے ۔:
" جس سے تمہیں محبت ہو اس سے نکاح کر لو ✨💕"
دو محبت کرنے والوں کے بیچ نکاح سے بہتر اور کوئی چیز نہیں
تو محبت بہت پاک ہے ۔
کیا آپ یقین کریں گے ایک گناہگار ، جو نماز نہیں پڑھتا تھا ۔
اسکو نمازی محبت نے بنایا ۔
محبت ہی سجدے کرنا سکھاتی ہے ۔
اپنی ہوس کو محبت کا نام دے کر اسکو گناہ کہنا ٹھیک نہیں 💯✨

Najji________rajpOoT
 ★ 

کسی کو کیا پتہ ہنستے ہوئے جب آنکھوں کے گوشے نم ہوتے ہیں تو۔۔۔۔ اندر کتنے دکھ چھپے ہوتے ہیں ۔۔جو ان آنسوؤں کے ذریعے باہر آنے کو بے تاب ہوتے ہیں۔۔لیکن اپنوں کی محبت اور رشتوں کا مان رکھتے ان رشتوں نے کچھ سکھایا ہو نہ ہو ضبط کرنا ضرور سکھا دیا ہوتا ہے۔۔۔۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«من قام رمضان إیمانًا واحتسابًا غُفر له ما تقدم من ذنبه»
''جس نے رمضان کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت سے کیا، اس کے پہلے تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔''
صحیح بخاری
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اس مبارک مہینے کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اپنی رحمت سے کرونا اور دیگر تمام موذی و غیر موذی وباؤں کو دور فرمائیں۔ پوری دنیا سے اس کو ختم فرما دیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر شے پہ قادر ہیں۔ وہ 'کُن' فرماتے ہیں اور ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی مشکلات دور فرما کے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین

Najji________rajpOoT
 ★ 

وہ لڑکی گھٹنوں پہ قرآن رکھے بائیں ہاتھ سے صفحے پلٹ رہی تھی، دایاں ہاتھ یونہی ایک طرف گرا پڑا تھا۔ مطلوبہ صفحہ کھول کر اس نے بائیں ہاتھ سے گرے ہوئے ہاتھ کو اٹھایا اور گود میں رکھا، پھر ٹھیک ہاتھ سے صفحے کا کنارہ پکڑے پڑھنے لگی۔
’’ان المسلمین والمسلمات....‘‘
وہ رک رک کر، اٹک اٹک کر پڑھتی، بار بار آواز ٹوٹ جاتی۔ وہ پھر سے شروع کرتی، مگر ہکلاہٹ زدہ زبان پھر ساتھ چھوڑنے لگتی۔ مخارج صحیح نہ نکل پاتے، وہ بہ دقت تمام ایک لفظ بولتی تو ساتھ ’’گاں گاں‘‘ کی آواز بھی آتی۔
یکدم محمل کو احساس ہوا، وہ رونے لگی تھی۔ اس کا مفلوج دایاں ہاتھ بار بار نیچے گر جاتا۔ وہ بائیں ہاتھ سے اسے اٹھاتی، پھر سے تجوید سے پڑھنے کی کوشش کرتی۔ اس کی آنکھیں سرخ ہوئیں اور آنسو اُبل کر گال پہ لڑھکنے لگے۔ وہ بائیں ہاتھ سے آنسو رگڑتی، دبی دبی سسکیوں کے ساتھ پھر سے کوشش کرنے لگی۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

سحری کھاتے ہوئے ازان ہو جائے تو کھانا فورا ترک کی بجائے جلدی جلدی کھا لینا چاہئے۔۔
حدیث
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، ،سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،،، جب کوئ آدمی ازان سنے اور پینے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو اسے فورا رکھ نہ دے بلکہ اپنی ضرورت پوری کر لے۔
👈 روایت ابو داود۔
👈 اللولو والمرجان،،الجزء الاول،،رقم الحدیث ،663۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ بند ہوگۓ۔۔
کیا ہمیں احساس تک ہوا ؟ ایک آنسو بھی نکلا ؟

Najji________rajpOoT
 ★ 

اپنے آپ پر قابو پا لینا ہزار جنگیں جیتنے سے بہتر ہے.. تبھی تُم فاتح کہلا سکتے ہو۔ یہ ایسی فتح ہے جو تُم سے کوئی نہیں چھین سکتا....!♥️

Najji________rajpOoT
 ★ 

" لوگ کہتے ہیں مسجدوں میں سکون ہوتا ہے. کوئی اس سے پوچھتا تو وہ کہتی، مسجدوں میں نور ہوتا ہے ... نور اوپر نور کے ...

Najji________rajpOoT
 ★ 

کبھی کبھار آپ کو ہر چیز پلان کے مطابق ہوتی دکھائی نہیں دیتی، اور آپ کو غصہ اور دکھ بھی ہوتا ہے،
اتنا کچھ سوچا ہوتا ہے، اور کچھ چیزیں مس ہو جاتی ہیں، کچھ نا مکمل سا لگتا ہے، لیکن کیا کریں ، الحمداللہ، جو بھی ہوتا ہے بہتر ہی ہوتا ہے، ایک حد تک کوشش کی جاسکتی ہے، باقی اللہ پاک کو جو منظور۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

اور اگر کبھی آپ پریشان ہوں تو یہ سوچا کریں کہ یہ وقتی بات ہے، ختم ہو جائے گی، جیسے روز رات کو دن کا شور ختم ہو جاتا ہے، جیسے روز صبح کو رات کی تاریکی منجمند ہو جاتی ہے اور
سورج دوبارہ روشن ہوجاتا ہے۔
اور پھر اللہ پاک تو ساتھ ہیں نا۔۔۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

جب بارش ہو تو دعائیں مانگا کریں، قبولیت کا وقت ہوتا ہے، اللہ پاک کی رحمت برس رہی ہوتی ہے، سب کچھ بھلا دیا کریں اور لطف اندوز بھی ہوا کریں۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

دوسروں کی خوشی میں دل کھول کے خوش ہوا کریں، دعائیں دیا کریں، اور ان کی خوشی کی حفاظت بھی کیا کریں ، وہ اس طرح کہ زیادہ ڈسکس نہ کیا کریں ان کی خوشی کو سارے جہان کے ساتھ، اگر وہ مناسب سمجھیں گے تو خود ہی سب کو بتاتے رہیں گے، ہمارا کام خوش ہونا اور دعائیں دینا ہے، اور بس۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

جس لمحے وہ گھر میں داخل ہوئ، بجائے کہیں اور جانے کے، بجائے کسی سے ملنے کے وہ بھاگ کر اپنے کمرے میں گئ۔
شیلف پہ بیگ ایک طرف ڈالا اور شیلف پر سے قرآن اُٹھا کر سینے سے لگا لیا، اسے لگا اب وہ زندگی بھر قرآن کے بغیر کہیں نہیں جا سکے گی۔ لوگ چابی، بٹوہ اور موبائل کے لیے آتے ہیں، قرآن کے لیے کوئ واپس نہیں آتا نہ جانے کیوں؟

Najji________rajpOoT
 ★ 

"Must every house be built upon love? What about loyalty and appreciation?"
(Omer Bin Khatab)
اس نے زیرِلب اُن الفاظ کو پڑھا۔ اُسے وہ واقعہ یاد تھا۔ ایک شخص اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے چھوڑنا چاہتا تھا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتا تھا۔ اس کے جواب میں یہ الفاظ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمائے تھے، کہ ’’کیا ضروری ہے کہ ہر گھر کی بنیاد محبت پہ ہی ہو؟ تو پھر وفاداری اور قدردانی کا کیا؟‘‘
(البیان و التاب

Najji________rajpOoT
 ★ 

اے اللہ، ہمارے دل میں نور پیدا فرما دے اور ہماری زبان میں بھی، ہمارے کانوں میں بھی اور ہماری نگاہ میں بھی۔ ہمارے اوپر بھی نور ہو اور ہمارے نیچے بھی، ہمارے دائیں بھی نور اور ہمارے بائیں بھی نور، ہمارے سامنے بھی نور اور ہمارے پیچھے بھی۔ اور ہمارے نفس میں بھی نور پیدا کردے اور خوب زیادہ کر ہمارے نور کو، ہمیں بہت زیادہ نور عطا کر اور ہمارے لیے (ہر طرف) نور کر دے اور ہمیں نور (مجسم) بنا دے، اے اللہ! ہمیں نور عطا کر ۔۔۔۔ آمین

Najji________rajpOoT
 ★ 

جیسے غصہ آنا فطری بات ہے، اللہ کرے غصے پہ قابو پانا بھی ہماری فطرت بن جائے، آمین

Najji________rajpOoT
 ★ 

جس طرح جسم بیمار ہونے پر کھانے کی لذت کا ذائقہ نہیں لیتا ہے ، اسی طرح جب دل گناہ گار ہوتا ہے تو عبادت کا مزہ نہیں چکھ پاتا۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

آزادی کتنی ہی بڑی نعمت ہے ، انسان ایک گھنٹہ بھی کمرے میں بند رہے تو اس کا دل بے چین ہو جاتا ہے، اگر اپنی آزادی عزیز ہے تو دوسروں کی آزادی بھی ہمیں عزیز ہونی چاہئیے، کچھ نہ بھی کر سکیں تو دعا کرنا تو مشکل نہیں ہے ، اللہ پاک ہم سب کو احساس والا بنائیں، آمین

Najji________rajpOoT
 ★ 

وہ ساحر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے ایک اشارے پر بل کھاتی رسیاں سانپوں کی طرح دکھتی تھیں۔ مگر سحر اور معجزے میں یہی تو فرق ہوتا ہے، سحر سے رسیاں سانپوں کی مانند دوڑتی ہوئ لگتی ہیں مگر سانپ بن نہیں جاتیں۔ جلد یا بدیر جادو کا اثر زائل ہو جاتا ہےاور معجزہ عصا کو واقعی اژدہا بنا دیا کرتا ہے۔ ایسا فرقان عطا کرتا ہے کہ ہر شے یوں الگ الگ ہو جاتی ہے جیسے سمندر میں اکٹھا بہتا کڑوا اور میٹھا پانی جو کبھی ایک دوسرے میں داخل نہیں ہو پاتا۔