ہر خواہش بتائی نہیں جاتی، ہر امید جھوٹی نہیں ہوتی، ہر کام پورا نہیں ہوتا، ہر وقت ہماری نہیں چلتی، ہر جگہ ہم ہی ہم نہیں ہوتے۔
اپنے رب سے اپنی خوشیاں بھی شئیر کیا کریں، اللہ تعالی کی بڑائی بیان کیا کریں، وہ جو ہم سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے، وہ صرف رب ہی ہے، اب اپنی خوشی میں اللہ پاک کو مت بھلائیے گا۔
ہر لمحے میں کچھ مثبت ضرور ہوتا ہے، کچھ سکون دینے والا، کچھ سچ، اور جب انسان مثبت سوچ اور زندگی کی تلاش میں نکلتا ہے، تو وہ واپس مایوس نہیں لوٹا کرتا۔
"تم اپنی کوئی بہت محبوب ترین شے اللہ تعالیٰ کے لیے قربان کر دو۔"
"سبانجی کے ڈورم میں میرے پاس ایک ڈائمنڈ رنگ پڑی ھے' وہ بہت قیمتی ھے"
"قیمتی چیز نہیں' محبوب چیز قربان کرو۔ضروری نہیں کہ تمہاری محبوب چیز قیمتی بھی ھو' اور میں بتاؤں کہ تمہاری محبوب ترین شے کیا ھے؟"
"تمہاری انا ۔۔۔ تم اسے قربان کر دو۔"
زندگی کے سفر میں لوگوں کا، چیزوں کا، اور لمحات کا آنا جانا لگا رہتا ہے، یہ دل لگانے کی جاہ نہیں، یہ دل جوڑنے اور ان میں منجمند ہونے کا بہانہ ہے۔
''بعض دفعہ زندگی ایک ایسے مقام پر ٹھہر جاتی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ کس طرف کو نکلیں۔ آگے یا پیچھے، ایسے میں اگر کوئی دل کا بوجھ ہلکا کر دے تو اچھا لگتا ہے۔''
وعدے تو نبھائے جاتے ہیں، یوں بیچ راستے میں ادھورے نہیں چھوڑے جاتے، وعدوں کو پورا کیا جاتا ہے، ان سے بہت پیاری امیدیں جڑی ہوتی ہیں، اگر وعدہ کرنے سے آپ بچ جائیں گے تو وعدہ “پورا” کرنے سے آپ “اعتبار” کے لائق ہو جائیں گے
زندگی میں ترجیحات کو جاننا ایک اہم بات ہے۔ اکثر اوقات ہمیں مسائل کا سامنا اس لیے کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ہماری ترجیحات کی ترتیب ٹھیک نہیں ہوتی۔ اور کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ جہاں وقت دینا بہت ضروری ہوتا ہے، وہاں ہم کسی اور بے معنی کام پہ توجہ دے رہے ہوتے ہیں۔ اور ہاں! جن کا ہم پہ حق زیادہ ہوتا ہے، ان سے عموما ہم بے پرواہ ہوتے ہیں!
ہارتے وہ ہیں جو ہار مان لیتے ہیں۔
"اللہ کی رضا صرف تمنا اور خواہش سے نہیں ملتی۔ اس کے لیے دل مارنا پڑتا ہے، محنت کرنی پڑتی ہے۔ تاکہ آنکھوں میں، دل میں اور وجود میں نور داخل ہو سکے۔"
مرد کی دی گئی عزت ہی محبت ہوتی ہے.. اس کا اظہارِ محبت , محبت کی نشانی کبھی نہیں ہوتا کیونکہ اصل میں جو مرد آپ سے محبت کرتا ہے وہ پہلے آپ کی عزت کرتا ہے اور جو آپ کی عزت کرتا ہے وہ آپ کو عزت کے ساتھ اپنا لیتا ہے اپنے ساتھ وقتی طور پر لےکر نہی گھومتا
محبت کے نام پر آپ کو محبوبہ, جانو , گرل فرنڈ جیسی القابات سے نہیں نوازتا,
پاکیزہ رشتے ہی مضبوط رشتے ہوتے ہیں اور عورت کی اصل پہچان اس کی پاکیزگی سے ہی ہوتی ہے.. محبت کے نام پراپنی پاکیزگی کو داؤ پر مت لگائیں مرد کو مجبور کریں کہ وہ آپ کو محبت دے تو عزت کے ساتھ ورنہ آپ کی پاکیزگی اتنی بے مول نہیں کہ اسے کوئی مرد محبت کے نام پر خرید سکے..
پریشانیاں ہر ایک کی زندگی میں موجود ہیں، کوئی بھی ایک مکمل پرفیکٹ زندگی نہیں گزار رہا، بس فرق وہاں پہ آتا ہے ہے جب انسان اپنے معاملات اللہ کے حوالے کرتا ہے اور مطمئن ہوجاتا ہے اور کہتا ہے،
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ♥
ہم سست نہیں ہیں، ہمارے حوصلے کمزور ہیں، اور کچھ بھی نہیں۔ تو کوشش کیا کریں کچھ اچھا سنیں، کچھ اچھا بولیں اور اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کریں کیوں کہ آپ کو نہیں معلوم کس طرح سے آپ کے حوصلے دوبارہ بلند ہو سکتے ہیں کچھ اچھا کر دکھانے کے لیے۔
آپ ابھی بھی اہم ہیں۔
زندگی میں اب بھی بہت کچھ باقی ہے۔
اور ہاں! آپ نے کچھ نہیں کھویا۔ جو ہوا بہترین ہوا ہے۔
بس چلتے جائیں۔
اس دنیا کی رنگینیوں میں ہم اصل خوشی اپنے اندر کیوں نہیں تلاش کر رہے، کیا وجہ ہے کہ ہم اپنے اطراف کی خوشیوں میں ہی بس خوش ہو کر آگے چلتے جاتے ہیں۔۔۔ہماری خود کی خوشی تو کہیں غائب سی لگتی ہے۔۔
'کسی کو جیتا کیسے جاتا ہے ؟
اپنا دل ہار کر
اور دل کیسے ، ہارا جاتا ہے
اپنی ذات کومٹی میں ملا کر
اور اگر تب بھی وہ نہ ملے جس کی تمنا ہو تو ؟
تو صبر کر لیا جاتا ہے میری دھی ! الله کسی کی ریاضت کو رایگاں نہیں کرتا۔
"کائنات وہ ہے جسے تو نے بنایا
اور سیدھا رستہ وہ ہے جسے تو نے دکھایا
پس تو قدموں کو پھیر دے
اپنی رضا کی طرف
اے بلندیوں کے رب!"
نفس کو ٹھہراؤ میں لانا بھی ایک آرٹ ہے، ہر چیز جلدی جلدی ہو جائے ایسا ممکن نہیں، کچھ وقت دیا کریں اپنے ارادوں کو، اور ہاں کوئی دعوت پہ لیٹ آئے، یا کوئی آپ کی کال نہ اٹھا پائے، تو بس انکی کلاس نہ لینا شروع ہوجایا کریں،،ان کو اپنی صفائی دینے کا موقع دیا کریں،
وہ آپ سے الگ ایک انسان ہیں، انسان۔
اپنی خوشیوں کی دھوم نہ مچایا کریں، جن کو بتانا ضروری ہے انہیں ضرور بتایا کریں، اور بس شکر ادا کیا کریں دل سے، ہر وقت، اللہ پاک آپ کی خوشیوں کی حفاظت کرے اور آپ ہمیشہ خوش رہیں، آمین
-" کچھ درد بڑے مبارک ہوتے ہیں، لگ جائیں تو آپ کو پہلے سے مختلف انسان بنا دیتے ہیں...🔥
کچھ ٹھوکریں بھی بڑی کارآمد ہوتی ہیں، سیدھا اس کے دربار میں سر کے بل لاکھڑا کرتی ہیں...❤
ایسے درد، ہر ٹھوکر ، ہر روگ، ہر خلش، ہر بے بسی، ہر بے توجہی کو سلام جس نے آپ کو پہلے سے بہتر انسان بنایا ہو...🔥
اور صاحب کن فیکون سے جا ملوایا ہو...❤💕🔥 "•
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain