Damadam.pk
Najji________rajpOoT's posts | Damadam

★ Najji________rajpOoT's posts:

Najji________rajpOoT
 ★ 

موﻻﻧﺎ ﺟﻼﻝ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺭﻭﻣﯽؒ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ھﯿﮟ ﮐﮧ
ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻧﭩﺎ ﺭﻭﺗﮯ ھﻮﺋﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺭھﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺻُﻠﺤﺎﺀ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ھﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ 'ﺳﺘﺎﺭ ﺍﻟﻌﯿﻮﺏ' ھﮯ ﯾﻌﻨﯽ 'ﻋﯿﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ' ﻟﯿﮑﻦ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﻧﭩﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ھﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻋﯿﺐ ﮐﻮﻥ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ ﮔﺎ..؟ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺭﻭﻣﯽ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ھﯿﮟ ﮐﮧ:
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺣﺎﻝ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﭘﻨﮑﮭﮍﯼ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺩﯼ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﭼﮭﭙﺎﻟﮯ.
ﺑﺘﺎﺋﯿﮯ ﮔﻼﺏ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺎﻧﭩﮯ ھﻮﺗﮯ ھﯿﮟ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﻣﮕﺮ ﺑﺎﻏﺒﺎﻥ ﺍﻥ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺎﻍ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﺎﻟﺘﺎ ﺑﺎﻍ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﻭﮦ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺟﺎﺗﮯ ھﯿﮟ ﺟﻮ ﺧﺎﻟﺺ ﮐﺎﻧﭩﮯ ھﻮﮞ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺎﮦ نہ ﻟﯽ ھو
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﻮ لوگ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟُﮍﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﻮ ﺧﻄﺮﮦ ھﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﻮ ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﺳﮯ ﺟُﮍ ﺟﺎﺗﮯ ھﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ

Najji________rajpOoT
 ★ 

جب انسان ٹوٹ کے چکنا چُور ہو جاتا ہے تو خالی ہاتھ میں اپنی کرچیاں سمیٹ کر رب کی بارگاہ میں خاصر ہوتا ہے اور وہ پاک پروردگار ایسے سمیٹتا ہے کہ جیسے انسان ٹوٹا ہی نہیں تھا بیشک اللہ عظیم مصور ہے
هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ (24)
وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا، ٹھیک ٹھیک بنانے والا، صورت دینے والا، اس کے اچھے اچھے نام ہیں، سب چیزیں اسی کی تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں، اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔
سورۃ الحشر آیت24)

Najji________rajpOoT
 ★ 

''اس رات میں بہت دیر تک مسجد کی چھت پہ بیٹھی رہی تھی، اور جب میں فیصلہ نہ کر پائی تو دعائے نور پڑھنے لگی۔ تمہیں پتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا کا ایک حصہ سجدے میں پڑھا کرتے تھے؟ اور یہ دعا قرآن سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ میں جب بھی فیصلہ نہ کر پاتی، اس دعا کو پڑھتی۔'

Najji________rajpOoT
 ★ 

تمہارے نام تمہارے نشاں سے بے سروکار
تمہاری یاد کے موسم گزرتے جاتے ہیں
بس ایک منظرِ بے ہجر و وصل ہے جس میں
ہم اپنے آپ ہی کچھ رنگ بھرتے جاتے ہیں

Najji________rajpOoT
 ★ 

یقیناً ہمارا توکل بڑا کمزور ہے
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا:
اگر تم اللہ پر ایسا توکل کرتے جیسا کرنے کا حق ہے تو تم کو بھی اسی طرح رزق دیا جاتا ہے جس طرح پرندوں کو دیا جاتا ہے۔ وہ صبح کو خالی پیٹ جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں۔
جامع ترمذی

Najji________rajpOoT
 ★ 

’’حیا، یہ جو ہمارا اللہ سے فاصلہ آجاتا ہے نا، یہ سیدھی سڑک کی طرح نہیں ہوتا۔ یہ پہاڑ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کو بھاگ کر طے کرنے کی کوشش کرو گی تو جلدی تھک جاؤ گی، جست لگاؤ گی تو درمیان میں گر جاؤ گی، اُڑنے کی کوشش کرو گی تو ہوا ساتھ نہیں دے گی‘‘۔
عائشے سانس لینے کو لحظہ بھر کے لیے رُکی۔
’’یہ فاصلہ بے بی اسٹیپس سے عبور کیا جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھا کر چوٹی پہ پہنچا جاتا ہے۔ کبھی بھی درمیان میں پلٹ کر نیچے اُترنا چاہو گی تو پرانی زندگی کی کشش ثقل کھینچ لے گی اور قدم اُترتے چلے جائیں گے اور اوپر چڑھنا اتنا ہی دشوار ہوگا مگر ہر اوپر چڑھتے قدم پہ بلندی ملے گی۔ سو بھاگنا مت، جست لگانے کی کوشش بھی نہ کرنا۔ بس چھوٹے چھوٹے اچھے کام کرنا اور چھوٹے چھوٹے گناہ چھوڑ دینا‘‘۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

میں نے اکثر دیکھا ہے جو لوگ دوسروں کو تکلیف پہنچانے کے لیئے بھیس بدلتے ہیں نت نئے طریقے سوچتے ہیں . تکلیفیں بھیس بدل بدل کے انہی کی راہ میں آتی ہیں_ کونکہ وقت کی عادت ہے یاد رکھنا اور لوٹانا __

Najji________rajpOoT
 ★ 

تعلیم انسان کو لوگوں سے بیزار نہیں کرتی خیال رکھنا سکھاتی ھے
انھیں تکلیف دینا نھیں بلکہ احساس کرنا سکھاتی ھے'
آپے سے باہر ھونا نھیں میانہ روی سے رھنا سکھاتی ہے ___
اور اگر
آپ کے اندر خیال رکھنا احساس کرنا اور میانہ روی نھیں تو یقین جانیئے آپ تعلیم یافتہ نھیں صرف ڈگری یافتہ ہیں___!!

Najji________rajpOoT
 ★ 

''ناراضگی اور بےزاری''
دو الگ پہلو ہیں کسی کو منانے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیا کریں وہ
ناراض ہے یا بیزار __؟؟؟

Najji________rajpOoT
 ★ 

کبھی کسی مظلوم کی خاموشی کو اس کی ہار مت سمجھیں، کیونکہ کچھ خاموشیاں آسمانوں کو چیرتی ھوئی جب ساتویں آسمان پہ پہنچتی ھیں تو ظالم کے مقدر میں ہار اور تباھی لکھ دی جاتی ہے..
آپ غافل ھو سکتے لیکن رب تعالی کی ذات اقدس کبھی غافل نہیں __
آپ لوگوں سے نفرت کر سکتے ھو لیکن اللہ پاک اپنی ہر تخلیق تمام مخلوق سے بے پناہ محبت فرماتے ھیں__
اور اپنی مخلوق سے پئار کرنے والوں کو پیارا اور عزیز رکھتے ہیں__ اللہ پاک کی محبت چاھیئے تو اللہ پاک کی
مخلوق سے محبت کرنا سیکھیں__
دلوں میں بغض کینہ رکھنے والے رب تعالی کی محبت کی خوشبو کو کبھی نھیں پا سکتے__!!!

Najji________rajpOoT
 ★ 

صبر سے کام لیجئے تھوڑا__!
زندگی میں ساتھ چلنے کے دعوےداروں کے چہروں سے ایک ایک کر کے سب نقاب اترے جائیں گے.
اور آخر میں خالص لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ھوں گے ..
پھر حالات چاھے جیسا بھی رخ بدلیں یہ لوگ اپنا رخ نھیں بدلیں گے ہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے .
ان کا ساتھ ملا اس کے لئے رب کا شکر ادا کیجئے ___
لیکن بدلنے والوں سے شکوہ بھی مت کیجئے کیونکہ جو آپ سے رخ پھیر چکے ہیں وہ کہیں نا کہیں کسی نا کسی کے لیئے مسیحا کا روپ ضرور ہوتے ہیں بس بات نصیب اور قدرت کی تقسیم کی ہے__!!!

Najji________rajpOoT
 ★ 

عورت کی قیمت اس کی حیا متعین کرتی ھے .
وہ جتنی با حیا و با کردار ھو گی اتنی ھی قیمتی بھی،
ورنہ غلیظ اور بے حیا لوگوں کی قیمت چند تعریفی جملے اور چند روپوں کے سوا کچھ نھیں____
آپ اپنی قیمت کا تعین خود کیجئے___

Najji________rajpOoT
 ★ 

سورت یاسین
آیت 12#
ترجمہ__
بیشک ھم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور جو ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہیں ھم ان کو قلمبند کر لیتے ہیں.اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے___!
بیشک___

Najji________rajpOoT
 ★ 

اور جب تم مشکلوں سے نکل کے اسانیوں میں آجاو تو اس رب کو سجدہ ضرور کرنا. جس نے تمہیں گر کے اٹھنا سکھایا_ اور کچھ نہ ھونے سے ھونا بنایا..اور کچھ خاص بنایا مگر جتلایا نہیں__

Najji________rajpOoT
 ★ 

خطیب صاحب ذرا لیٹ ہو گئے تو ایک دیوانہ ممبر پر خطبہ دینے پہنچ گیا۔
لوگوں نے اسے نیچے اتارنے کی کوشش کی مگر ایک ذمہ دار شخص نے انہیں منع کر دیا۔
مجنون ممبر پرچڑھا اور خطبہ دینے لگا:
"تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے سب کو دو (ماں اور باپ) سے پیدا کیا اور دو (جنسوں مرد و عورت) میں تقسیم کیا۔ پھر ان میں سے کچھ کو مالدار بنایا تاکہ خدا کا شکر بجا لائیں اور کچھ کو فقیر چھوڑا تاکہ صبر کریں،
مگر نہ تو امیر لوگ شکر کرتے نظر آتے ہیں اور نہ ہی فقیر صبر کرتے دکھائی دیتے ہیں،
سب پر خدا کی لعنت ہو۔ ۔ ۔
نماز کے لیے صفیں سیدھی کر لو منافقو!

Najji________rajpOoT
 ★ 

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کشی جیسے بھیانک اور حرام فعل کے مرتکب کو فِي نَارِ جَهَنَّمَ يَتَرَدَّی فِيْهِ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيْهَا أَبَدًا (وہ دوزخ میں جائے گا، ہمیشہ اس میں گرتا رہے گا اور ہمیشہ ہمیشہ وہیں رہے گا) فرما کر دردناک عذاب کا مستحق قرار دیا ہے۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

میں نے آج آسمان کے رنگوں کو بدلتے دیکھا اتنی غور سے دیکھا اور پھر میں نے اپنے اللهُ کو اپنی شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب پایا ہاں سچ کہا اللّٰہ نے کہ اے میرے بندے میں تیری شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں
تو کیا جو ہر سیکنڈ میں آسمانوں کے رنگ بدل سکتا ہے وہ ہماری قسمت نہیں بدل سکتا بس اسکے کن کی دیر ہے....

Najji________rajpOoT
 ★ 

اگر مجھے کسی کو نصیحت کرنے کا موقع ملے تو میں کہنا چاہوں گہ۔۔۔
خود کو ختم کرنے کے طریقوں میں "محبت"
کو آخر میں بھی نا رکھیں۔۔
خود کو زندہ درگور کرنے کیلئے کسی اور جذبے کا انتخاب کریں۔۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

اشکوں کے دیپ پلکوں پہ رکھ کر تمام رات،،،
ڈھونڈا ہے ہم نے آپ کو جانے کہاں کہاں..؟؟

Najji________rajpOoT
 ★ 

یا اللّٰه اس دن کی ذلت سے بچا لینا جب تو فرمائے گا
”وَمتَازُ الْیَومَ اَیُّھَا الْمُجرِمُون“
”اے مجرموں آج الگ ہوجاۏ