Damadam.pk
Najji________rajpOoT's posts | Damadam

★ Najji________rajpOoT's posts:

Najji________rajpOoT
 ★ 

جس کی زبان سے 63سال میں ایک لفظ جھوٹ کا نہیں نکلا۔۔۔
اسکی زبان نے ابوبکرؓ کو صدیق کہا ہے❤❤

Najji________rajpOoT
 ★ 

کسی سے اپنا موازنہ مت کیجئے
کم پہن لیجئے
سستا پہن لیجئے
سادہ کھائیں
لیکن حلال کھائیں
کم میں نہیں... حرام میں شرم کیجئے

Najji________rajpOoT
 ★ 

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا
بےشک اللہ اس بندے سے خوش ہوتے ہیں جو کھانا کھا کر اس کی حمد کرتا ہے اور پی کر اس پر بھی حمد کرتا ہے
(صحیح مسلم)

Najji________rajpOoT
 ★ 

’’ایک بات پوچھوں؟‘‘
’’پوچھیے!‘‘ اب کے اس کی آواز میں اجنبیت در آئی تھی۔
’’کبھی کوئی آپ کے لیے جنت کے پتے توڑ کر لایا ہے؟‘‘
’’ہم دنیا والوں نے جنتیں کہاں دیکھی ہیں میجر احمد!‘‘ اس کے چہرے پہ تلخی رقم تھی۔
’’تب ہی تو ہم دنیا والے جانتے ہی نہیں کہ جنت کے پتے کیسے دکھتے ہیں۔ کبھی کوئی آپ کو لا دے تو انہیں تھام لیجئے گا۔ وہ آپ کو رسوا نہیں ہونے دیں گے‘‘۔
#JannatKayPattay

Najji________rajpOoT
 ★ 

''شاید ہمیں خوشی سے محبت نہیں ہوتی، خوشی کی ''خواہش'' سے محبت ہوتی ہے۔ ہماری سب محبتیں ''خواہشات'' سے ہوتی ہیں، کبھی کسی کو پانے کی تمنا، کبھی کوئی خاص چیز حاصل کرنے کی آرزو۔۔۔۔ شاید محبت صرف خواہش سے ہوتی ہے، چیزوں یا لوگوں سے نہیں۔''

Najji________rajpOoT
 ★ 

''جب ہم اللہ کے بلانے پہ نماز اور قرآن کی طرف نہیں آتے تو اللہ ہمارے لئے ایسے حالات بنا دیتا ہے، یہ دنیا اتنی تنگ کر دیتا ہے کہ ہمیں زبردستی، سخت ناخوشی کے عالم میں آنا پڑتا ہے اور پھر ہم کرہاً بھی بھاگ کر آتے ہیں اور اس کے علاوہ ہمیں کہیں پناہ نہیں ملتی۔ اس کی طرف طوعاً آ جاؤ محمل! ورنہ تمہیں کرہاً آنا پڑے گا۔‘‘
پھر وہ مزید کوئی بحث نہ کر سکی۔
اسے فرشتے کی بات سے بے حد خوف آیا تھا۔ اسے لگا وہ اب کبھی قرآن چھوڑ نہ سکے گی۔
#مصحف

Najji________rajpOoT
 ★ 

شام جہاں بھی اترے، اپنے ساتھ بہت سی نشانیوں کے ساتھ اترتی دکھائی دیتی ہے، وہ پرندوں کا اتحاد، ان کی زبانوں پہ اللہ کی بڑائی کا بیان، ان کا آسمانوں پہ دائیں بائیں گھومنا، ان کا رک کے پھر اڑ جانا، ان کا ایک ہونا، کس قدر خوبصورت منظر دکھاتا ہے۔۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

کتنی خوشی کی بات ہے نا کہ اللہ تعالی سب جانتے ہیں، وہ سب جو آپ چھپا لیتے ہیں، کہیں آپ کے پیارے نہ پریشان ہوں، آپ اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی بجائے ان کی پریشانی سے خود کو کمزور نہ سمجھ لیں، اور وہ ذات آپ کو کتنی ہمت اور حوصلہ دیتی ہے، وہ آپ کو پریشان کرنے کی بجائے آپ کو طاقت اور بھروسہ کرنے کی خوبی سے نوازتی ہے، بس اپنی تکلیف اللہ کو بتایا کریں۔

Najji________rajpOoT
 ★ 

ایک سلجھی ہوئی لڑکی محبت سے زیادہ عزت چاہتی ہے جو ہر مرد نہیں دے سکتا 🔥