Damadam.pk
Nakhreelo's posts | Damadam

Nakhreelo's posts:

Nakhreelo
 

عمر بھر رہے گا وفادار سمجھ رکھا ھے
یار کو ہم نے , یارِ غار سمجھ رکھا ھے!
آپ سے تو گلہ ھے نہ شکوہ نہ شکایت
آپ کو تو ہم نے یار سمجھ رکھا ھے!
ہاتھ چھڑایا تم نے تو چھوڑ دوں گا!
کیا اس قدر خوددار سمجھ رکھا ھے؟
آپ ہی سے ھے , نمک پاشی کی توقع
آپ ہی کو غمگسار سمجھ رکھا ھے!
اُن روحوں کے لیے فاتحہ کہ جنہوں نے!
مرنے والوں کو بیدار سمجھ رکھا ھے
روز پروندوں میں وہ رزق بانٹتا ھے !
تاجداروں نے جسے نادار سمجھ رکھا ھے
آتے ہیں سستاتے ہیں چلے جاتے ہیں!
سب نے مجھے سایۂ دیوار سمجھ رکھا ھے

Nakhreelo
 

کتنے سادہ لوح ہوتے ہیں ہجر کاٹنے والے بھی
جانے والوں کو ساتھ لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں
زندگی ہم کہاں جائیں کس راہگزر سے گزریں
ہر جگہ تو دُکھ گھات لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں!!

Nakhreelo
 

میں تمہیں پانے کی بھرپور کوشش کروں گا،
کہ ایسے کام مُقدر پہ کون چھوڑتا ہے۔

Nakhreelo
 

بس اِس سبب سے کہ تُجھ پر بہت بھروسہ تھا
گِلے نہ ھوں بھی تو ___ حیرانیاں تو ھوتی ھیں

Nakhreelo
 

اُس کا خیال وقتِ طعام بھی اکیلا نہیں چھوڑتا
میرے ساتھ دستر خوان پر بھی دکھ ہوتے ہیں
لوگ کہتے ہیں وہاں بھی خواب پورے نہیں ہوتے
میں نے سنا ہے کہ آسمان پر بھی دکھ ہوتے ہیں

Nakhreelo
 

لوگ تو کہہ دیتے ہیں کہ خاک مسئلہ ہے
مگر یار خفا ہو تو ٹھیک ٹھاک مسئلہ ہے
کون کس حال میں ہے یہ بھید نہیں کُھلتا
روحوں پر جسموں کی پوشاک مسئلہ ہے
بھوک خدا کی شناخت بدل کر رکھ دیتی ہے
تم نہیں سمجھو گے یہ کتنا سفاک مسئلہ ہے
کبھی کبھار محبت بھی حل طلب ہوتی ہے
صحنِ مفلس کا اگرچہ خوراک مسئلہ ہے

Nakhreelo
 

بچھڑ کر تُم بھی ، ہرے نہیں رہو گے
تمہارے بعد میں نے بھی مرجھا جانا ہے
ہمارے خدوخال تادیر سلامت نہیں رہنے
ہِجر نے دونوں کو ، نوچ کھانا ہے ..!

Nakhreelo
 

بس یہی سوچ کر زیادہ شکوہ نہ کیا میں نے،
کہ اپنی جگہ ہر شخص صحیح ہوا کرتا ہے۔

Nakhreelo
 

عشق میں ......... حکم عدولی بھی ہمیں آتی ہے
ٹلنے والے تو نہیں ہیں .......... تیرے انکار سے ہم

Nakhreelo
 

کبھی مجھ کو فکر ِ معاش ہے، کبھی آپ اپنی تلاش ہے
کوئی گُر بتا مرے نکتہ داں، مری آدھی عُمر گزر گئی
کبھی ذکر ِ حرمت ِ حرف میں، کبھی فکر ِ آمد و صرف میں
یونہی رزق و عشق کے درمیاں، مری آدھی عُمر گزر گئی
کوئی طعنہ زن مری ذات پر، کوئی خندہ زن کسی بات پر
پئے دل نوازی ٗ ِ دوستاں، مری آدھی عُمر گزر گئی۔۔

Nakhreelo
 

کیوں مقدر سے یوں ناراض سبھی ہیں ابرک
یہ جو ملتے ہیں، انہیں کون ملا دیتا ہے

Nakhreelo
 

زندگی تجھ کو اگر وجد میں لاؤں واپس
چاک پہ کوزہ رکھوں، خاک بناؤں واپس
دل میں اک غیر مناسب سی تمنا جاگی
تجھ کو ناراض کروں، روز مناؤں واپس
وہ مرا نام نہ لے صرف پکارے تو سہی
کچھ بہانہ تو ملے، دوڑ کے آؤں واپس
وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
اپنے ماضی کی طرف، بھاگتا جاؤں واپس
یہ زمیں گھومتی رہتی ہے فقط ایک ہی سمت
تو جو کہہ دے، تو اسے آج گھماؤں واپس
دیکھ! میں گردشِ ایام اُٹھا لایا ہوں
اب بتا، کون سے لمحے کو بُلاؤں واپس
تھا ترا حکم، سو جنت سے زمیں پر آیا
ہو گیا ختم تماشہ، تو میں جاؤں واپس.....؟؟

Tariq azeez the great
N  : Tariq azeez the great - 
Aoa kesy ho sb g ao gup shap krty Hain
N  : Aoa kesy ho sb g ao gup shap krty Hain - 
Nakhreelo
 

اس کھوج میں جلتا ہے بہت خون ہمارا
کیوں ایسے چرا لے کوئی مضمون ہمارا
پہلے یہ تسلی تھی کہ ملتا نہیں نمبر
اب اور اٹھاتا ہے کوئی فون ہمارا
ہم جیسوں کی ٹھوکر نے سنواری تری دنیا
ہونا تو تجھے چاہیے ممنون ہمارا
احوال چھپانا کہاں ممکن ہے کسی سے
باطن سے بنایا گیا بیرون ہمارا
بتلائی گئی جتنی ہمیں عمر زمیں کی
ہر شہر میں ہوگا کوئی مدفون ہمارا
💙💜

Assalamualaikum
N  : Assalamualaikum - 
Nakhreelo
 

Good morning

Nakhreelo
 

🤔🤔🤔🤔🤔🤔 Kia likhoun

Nakhreelo
 

میں تیرا کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا تو بتا,
🤔دیکھ کر مجھ کو تیرے ذہن میں آتا کیا ہے

Nakhreelo
 

تجھ کو لگتا ہے کہ لوگوں کی طرح سوچتا ہوں
میں تیرے بارے فرشتوں کی طرح سوچتا ہوں
جی میں آتا ہے لپٹ جاوں در و بام کے ساتھ
گھر پہنچتا ہوں تو بچوں کی طرح سوچتا ہوں
میرے سینے میں امانت ہے کسی روشنی کی
شام کے وقت چراغوں کی طرح سوچتا ہے
تیری مرضی ہے مجھے جیسا سمجھ لے لیکن
میں تیرے بارے درختوں کی طرح سوچتا ہوں
اک یہی بات تو اچھی ہے میرے سوچنے میں
آپ ویسا نہیں جیسوں کی طرح سوچتا ہوں
ٹھوکریں کھائی، گرا، سر لگا دیواروں میں
میں اسے آج بھی اندھوں کیطرح سوچتا ہوں