آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اُترے
پر دل کی اُداسی نہ در و بام سے اُترے
اوروں کے قصیدے فقط آور تھے جاناں
جو تجھ پہ کہے شعر وہ الہام سے اُترے
✥┅═┈┅✦💛❂💛✦┅┈═┅✥
دیکھ لیتا ہوں دیگر سمت کہ باتیں نہ بنیں
ورنہ دنیا میں تری آنکھوں سے اچھا کیا ھے
میں ایسے لوگوں میں زندہ ہوں تیرے بعد کہ جو.
دلاسہ دیتے ہوئے تالیاں بجاتے ہیں.
" میں وہ گوہر کہ ؛ طلب جِس کی رہی شاہوں کو ،
ہائے _______بدبخت مُجھے پا کے گنوانے والے!! ۔
❤❤
نظامِ میکدہ بِگڑا ہوا ہے اس قدر ساقی
اُسی کو جام ملتا ہے جسے پینا نہیں آتا.....!!🔥🖤
بہت نزدیک آتے جارہے ہو
بچھڑنے کا ارادہ کرلیا کیا ؟ 🙂💔
سُنا ہے شہر میں پھیلی وبا دھیمی نہیں ہوگی
چلو اک دوسرے کے بازوؤں میں آ کے دم توڑیں❣
▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰
13:01:23
گھڑی گھڑی نہ ادھر دیکھئے کہ دل پہ مجھے
ھے اختیار پر اتنا بھی اختیار نہیں................
بساطِ دل پہ عجب ہے شکستِ ذات کا لُطف
جہاں پر جیت اٹل ہو وہ چال ہار کے دیکھ
🤍⃝❤️
کر لیتے ہیں تخلیق کوئی وجہ اذیت
بھاتا نہیں خود ہم کو بھی آرام ہمارا
☻︎🤍⃝ↁ⃟❤️
یخ بستہ شب ھجر کی برفیلی ھوا میں!
مجھ کو تیرا غم، تجھکو تیری شال مبارک 🥀
سو جس قدر بھی میسر رہے غنیمت ہے
وہ یار صرف ہمارا ہی یار تھوڑی ہے.
تجھ پہ تو میری ذات کے سارے تھے رُخ عیاں...
تجھ کو بھی میں بتاتى؟ کیا مشکلات ہیں....🦋🥀
تیری آواز میسر جو نہیں ہفتوں سے
میرے کانوں پہ بڑا قحط پڑا ہے جاناں
دل کے کمرے کو سہولت تھی ترے ہونے سے
تو نہیں ہے تو سبھی تہس نہس پڑا ہے جاناں.....🖤🥀
کسی نے ہاتھ تھام کے جھٹک دیا ، شدید دکھ
کوئی قبول کہہ گیا ، کسی کو سوچتے ہوئے
محبتیں بھی بےحسوں کو مل گئیں برا ہوا
یہ لوگ سوچتے نہیں کسی کو چھوڑتے ہوئے
تو کیا ہوا ؟ جو آپ کے شمار میں نہیں رہا
میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا
فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے میرے محترم
ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا
شاعری باعثِ تسکینِ..... گرفتہ دل ھے
ورنہ کیا رکھا ھے اس داد و پذیرائی میں
...
💓
میری فطرت میں نہیں رعایت کی گنجاٸش
میری نفرت کا تقاضا ہے کہ وہ مر جاٸے♥️
تمہارے شہر میں رسمیں ہیں گھر بنانے کی
.
.
.
.
ھمارے شہر میں سب آستیں میں رہتے ہیں
تمہاری نگاہوں کا حصار ہے چار سٰو
محبت ، چاہت اور پیار ہے چار سُو
دھند کی طرح چھاۓ ہو میرے گرد
مہکتی گرم شال کا خُمار ہے چار سُو
تمہاری سنگت ہوجنوری چاہے جون
تم ساتھ”ہر موسم “بہار ہے چار سو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain