Damadam.pk
Nalain-zahra's posts | Damadam

Nalain-zahra's posts:

Nalain-zahra
 

رقصاں تھی اسطرح تری یادوں کی آبشار
کہسار دل کے جھانجروں سے گونجتے رہے
🤎🤎

Nalain-zahra
 

چلو ، وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے
پر کیا کریں ہمیں اک دوسرے کی عادت ہے
تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
میں آئینہ ہوںمجھے ٹوٹنے کی عادت ہے
میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے
تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے
وصال میں بھی وہی ہے فراق کا عالم
کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے
یہ مشکلیں تو پھر کیسے راستے طے ہوں
میں ناصبور اسے سوچنے کی عادت ہے
یہ خود اذیتی کب تک "نعلین" تو بھی اسے
نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے
(

Nalain-zahra
 

میں اتنی بد لحاظ ہوں کہ ، دورانِ گفتگو
کسی حسِین کی بات بھی کاٹ دیتی ہوں🍾

Nalain-zahra
 

مٹنے ڪا غم نہیں ہے ، بس اتنا ملال ہے
ڪیوں تیرا انتظار ڪیا ؟ ہائے ڪیا ڪیا
🐼🥀

Nalain-zahra
 

ہمارے آباء و اجداد نے پائی سچی محبتیں
یہ بےوفائی نے جنم لے لیا ہمارے زمانے میں 🙃

Nalain-zahra
 

مرتے ہوئے وجود کی حسرت تمام شد
سانسوں سے لپٹی آخری چاہت تمام شد
دستِ قضا بڑھا ہے مری سمت ، الوداع
اے اعتکاف عشق ! عبادت تمام شد
اے بارگاہ حسن ! کوئی فیصلہ تو کر
اس نامراد عشق کی حجت تمام شد

Nalain-zahra
 

اے طُورِ موسیٰ ہمارے بھی مسئلے ہیں کُچھ
ہمیں بھی __ کبھی خُدا سے ہم کلام کراؤ نا-"
┯━━━━━▧▣▧━━━━━┯
☻︎ 🤍⃝ↁ⃟❤️
┷━━━━━▧▣▧━━━━━┷

Nalain-zahra
 

کتنی دلکش ہے لا پرواہی اس کی
میری ساری محبت فضول ہو جیسے🔥🖤🥀

Nalain-zahra
 

یخ بستہ شب گزار کبھی تُو بھی ہجر میں
.
.
.
.
میری طرح کسی سے مروّت تجھے بھی ہو
🙌👀🥀

Nalain-zahra
 

#__کبھی کبھی میری روح کے زندانوں میں قید_____🔥
#__محبت کے گونگے بہرے لمحے چیخ پڑتے ہیں 💯

Nalain-zahra
 

تجھ پہ تو میری ذات کے سارے تھے رُخ عیاں
تجھ کو بھی میں بتاتا؟ کیا مشکلات ہیں

Nalain-zahra
 

آیتِ جاں سے درِ دل کو اُجالے رکھوں
مثلِ تعویز گلے میں تُجھے ڈالے رکھوں
آمیرے چاند! نہ کھا جائے ستاروں کی نظر
میں تیرے گِرد مناجات کے ہالے رکھوں
😍😍

Nalain-zahra
 

یہ مُشک و عطر کب تلک رکھیں گے معطر مجھ کو ؟
تُو اِک بار گلے لگے تو صدیوں مہکتا رہوں جاناں ،،

Nalain-zahra
 

شک نہیں ، الوداعی کا یہ پل بھی آنا تھا
یہ بھی سچ، آج آیا ہے تو کل بھی آنا تھا
رخ موڑ کر کرتے ہیں الوداع وہ پیارے إ
بچھڑتے لمحے یہ رنگِ تغافل بھی آنا تھا
😚😍

Nalain-zahra
 

دل جیتنے کے فن پر اگر دسترس نہ ہو,,
دُکھتی رگوں کو چھیڑنا دانشوری نہیں🔥

Nalain-zahra
 

وقت ترتیب سے ہر شے نہیں دیتا ہم کو
آخری شخص !! میری پہلی محبت تُو ہے
❤💖

Nalain-zahra
 

آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اُترے
پر دل کی اُداسی نہ در و بام سے اُترے
اوروں کے قصیدے فقط آور تھے جاناں
جو تجھ پہ کہے شعر وہ الہام سے اُترے
✥┅═┈┅✦💛❂💛✦┅┈═┅✥

Nalain-zahra
 

دیکھ لیتا ہوں دیگر سمت کہ باتیں نہ بنیں
ورنہ دنیا میں تری آنکھوں سے اچھا کیا ھے

Nalain-zahra
 

میں ایسے لوگوں میں زندہ ہوں تیرے بعد کہ جو.
دلاسہ دیتے ہوئے تالیاں بجاتے ہیں.

Nalain-zahra
 

" میں وہ گوہر کہ ؛ طلب جِس کی رہی شاہوں کو ،
ہائے _______بدبخت مُجھے پا کے گنوانے والے!! ۔
❤❤