الفاظ ہرگز کھیلنے کے لیے نہیـں ہوتے الفاظ بہت مقدس ہوتے ہیــــں جو یہ شعور رکھتے ہیــــں وہ اپنے لفظوں کی حرمت لیے قربان بھی ہو جاتے ہیــــں
*جتنی آپ کی قوت برداشت مضبوط ہوگی اتنا ہی آپ خوش رہنے میں کامیاب ہوں گے ۔لوگوں پر غصہ نہ کرنے اور اختلاف رائے کو کھلے دل سے برداشت کرلینے والا شخص ہمیشہ خوش رہتا ہے ، اگر آپ اپنے مزاج کے خلاف ہونیوالے کاموں کو برداشت کرنا سیکھ گئے ہیں تو آپ نے خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے ۔ آپ لوگوں کی خوشی میں جلتے کڑھتے نہیں ہیں بلکہ دل سے خوش ہوکر شامل ہوتے ہیں تو آپ خوش رہ سکتے ہیں۔💞*
آپ *نیچے گِــــــــــر* کر دیکھیں،
اُٹھانے کوئی نہیں آئے گا،
لیکن!
آپ زرا سا *اُٹھ کر* (ترقی) دیکھیں،
گِرانے سب آ جائیں گے••••
تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ
زِھِجراں یا رَسُول اللہ
میرا جسم ناکارہ اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے
آپ کی جدائی میں،اے اللہ کے پیارے نبی
دِلَم پَژ مُردَہ آوارَہ
زِعصیَاں یَارسُول اللہ
میرا دل بھٹک رہا اور دل کا پھول مُرجھا چکا ہے
گُناہوں کہ بوجھ سے،اے اللہ کے پیارے نبی
چُوں سُوۓ مَن گُزر آرِی
مَنِ مِسکیں زِ نَاداری
کبھی خواب میں اپنا جلوہ دکھا دیں
اس عاجِز مِسکین اور غریب نادار سائل کو
فِداۓ نقشِ نعلَینَت
کُنم جَاں یَا رسُول اللہ
تو میں پھر آپ کے(جوتےکے)نقشِ پَا پر فدا
ہو جاؤں گا،اے اللہ کے پیارے نبی
زِکردہ خویش حَیرانم
سِیاہ شد روز عِصیَانَم
میں نے جو کچھ کیا ہے بہت حیران ہوں
روزِحساب میرا اعمال نامہ گناہوں کی بہتات سے سیاہ ہوگا
💕کسی کی غلطیوں کو دل میں رکھنے کی بجائے درگزر کرو کیوکہ تم بھی تو اپنےپرورگار سے یہی امید رکھتے ہو💕
مرنے والوں کی خیر ہو مولامیرے دنبھر گلاب بکتے ہیـــ
ایک قافلہ سفر کے دوران اندھیری سرنگ سے گزر رہا تھا ان کے پیروں میں کنکریاں چبھیں، کچھ لوگوں نے اس خیال سے کہ کسی اور کو نہ چبھ جائیں اٹھا کر جیب میں رکھ لیں ،کچھ نے زیادہ اٹھائیں کچھ نے کم
*جب اندھیری سرنگ سے باہر آئے تودیکھا کہ وہ ہیرے تھے . جنہوں نے کم اٹھائے وہ پچھتائے کہ زیادہ کیوں نہیں اٹھائے ؟ جنہوں نے نہیں اٹھائے وہ اور پچھتائے. دنیا میں زندگی کی مثال اس اندھیری سرنگ جیسی ہے اور نیکی یہاں کنکریوں کی مانند ہے جس کی قیمت آخرت میں ہیرے سے بڑھ کر ہوگی اور انسان سوچےگا کہ کاش اور زیادہ نیکیاں کی ہوتیں۔
🌹🌹🌹
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain