ایک ہی شخص کو حلال رکھا ہے خدا نے
ہر کسی کو اپنا سمجھا نہیں کرتے
حیا ہے وہ تحفہ جس کی امین تم ٹھہریں
پھر امانتوں میں خیانت کیا نہیں کرتے
خضراء کنول
#NiMRA
تمھاری محبت کلائیوں میں پہنی چوڑیوں کیطرح کھنکا رہی ہے، آنکھوں میں ڈالے کاجل کیطرح چمکا رہی ہے
تمھاری دلفریب باتیں سوات کی ٹھنڈک کیطرح اندر تک روح کو کپکپا رہی ہیں، میرے دل و دماغ پہ تمھارا کہا ہوا ایک ایک لفظ نقش ہوگیا ہے، تمھارا مجھ سے بات کرتے ہوئے ہنسنا وللّٰہ قہر ڈھاتا ہے تمھاری آواز میری روح کے گوشے گوشے میں سما چُکی ہے، تمھاری وہ پہلی جھلک میری آنکھوں میں اب تک سمائی ہے، تمھارے لمس کا وہ پہلا احساس ہر وقت مجھے اپنے حصار میں لیئے ہوئے ہے تمھارے بدن سے اُٹھتی ہوئی سحر انگیز خوشبو میری روح کی گہرائیوں میں جذب ہورہی ہے یہ احساس میرے مسکرانے کی وجہ بنتا جارہا ہے
!!...فقط اتنا کہنا ہے کہ
محبت جنون کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے
❤💙
#NiMRA
آپ میرے لئے "من و سلویٰ" ہیں جسے آسمانوں
❤...سے خداوند نے میرے لئے اتارا
#NiMRA
تم آ کر اپنی شال میں چھپالو گے
اِسی خیال سے سردی میں بیٹھی رہتی ہوں
#NiMRA
![He Treating Me Like A Princes
Because
His Mother Is Queen And He Is Prince...!!❤](https://d3h48bfc4uelnv.cloudfront.net/public-imgs/c9be431c-8a0e-4278-bd9c-9527c7caa37b.jpg)
آپ پوچھ رہیں ہیں کہ یہ سال کیسا گزرا؟
!مہندی کے رنگ کو ہتھیلی پہ سجاتے گزرا
کسی کی پسند کا آنچل اوڑھ کر آئینہ دیکھا
نئی مسافت میں نئے رنگوں میں ڈھلتے گزرا
آپ کے قدموں کے نشاں اس دل پہ نقش ہوئے
آپ کو زندگی کی فہرست میں شامل کرتے گزرا
کوئی سجا گیا تھا میری چادر پہ چند ستارے
آسماں پہ بکھرے چاند ستاروں کو دیکھتے گزرا
نہ میرے ہاتھ خالی, نہ ہی بال سُونے ہیں
!گلاب رت میں بہار کو ہاتھ تھماتے گزرا
ر س
میرا تو یہ سال ایسا گزرا آپکا کیسا گزرا؟
#NiMRA
اس سال کے آخر میں
آؤ ایک سودا کریں
میری زندگی کی
بائیس بہاریں
آٹھ ہزار تیس دن
ایک لاکھ بانوے ہزار سات سو بیس گھنٹے
ایک کروڑ پندرہ لاکھ تریسٹھ ہزار بائیس منٹ
تم رکھ لو
اور خود کو میرے سپرد کر دو
❤💙
س م
#NiMRA
![وہ عورت تھی یا جادو تھی
#BenazirBhutto](https://d3h48bfc4uelnv.cloudfront.net/public-imgs/c5b17af8-61df-499d-9828-e48d70e20f95.jpg)
![درختوں کے تنوں پر نام کندہ کرنے والوں کو بتانا ہے
کسی ذی روح کے سینے کو کبھی چھلنی نہیں کرتے
بڑی تکلیف ہوتی ہے
محبت کے جتانے کو
کوئی وعدہ نبھانے کو
کسی کو زخم دینا اِک روایت ہے جہالت کی
اگر کوئی عہد لازم ہے وفاداری برتنے کو
تو مت کُھرچو درختوں کو
اگر کوئی عہد لازم ہے تو یُوں کر لو
نکاح کے تین بولوں کی سند پر دستخط کر دو
...عابی مکھنوی...](https://d3h48bfc4uelnv.cloudfront.net/public-imgs/09fc2a5b-723a-4463-ae9c-a90f02d85d64.jpg)
ڈھلتے(پھسلتے)گوشت کے لیے"
کوئی اور لفظ ہونا چاہیے
،بوڑھے تو لوگ تب ہوتے ہیں
جب وہ اپنے بغیر
"اور کسی سے پیار نہیں کر سکتے
(ناظم حکمت (ترکش شاعر
#NiMRA
![Beautiful People image](https://d3h48bfc4uelnv.cloudfront.net/public-imgs/2e4429a9-5c02-4096-9284-acf1d53f80c8.jpg)
Fvrt__❤️
اس آنگن کی حسین کلی ہوں
بابا میں سسرال چلی ہوں
بہت ستایا پتہ ھے مجھ کو بہت رلایا پتہ ھے مجھ کو
اب جیسی ہوں، بُری ہوں یا بَھلی ہوں بابا میں سسرال چلی ہوں
ماں جو سمجھائے یاد رکھوں گی شوہر کو سب سے خاص رکھوں گی
اپنوں کو چھوڑ کے ایک انجان گلی ہوں بابا میں سسرال چلی ہوں
یاد ھے مجھ کو ساری باتیں بھائی سے جھگڑے جاگتی راتیں
رانی کی طرح باہوں میں پلی ہوں بابا میں سسرال چلی ہوں
بہت ڈر رہی ہوں کیسے نبھاؤں گی آپ نے جو لاڈ اٹھایا کیسے اٹھاؤں گی
اس آنگن کی حسین کلی ہوں
بابا میں سسرال چلی ہوں
امان اللہ صدیقی
#NiMRA
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain