ایک بیوی اس وقت تک کھانا نہیں کھاتی تھی جب تک اسکا شوہر نہ آجاتا سارے محلے کی عورتیں اسکی تعریف کرتی تھیں… ایک دن ایک عورت نے پوچھا "بہن کیسے برداشت کرتی ہو؟ تو اس عورت نے جواب دیا "کیا کروں وہ آ کر پکاتے ہیں تو کھاتی ہوں"🙃
بانو قدسیہ لکھتی ہے کہ...... مرد آنکھوں سے محبت کرتا ہے اور عورت کانوں سے محبت کرتی ہے ______مطلب مرد اس عورت سے محبت کرتا ہے جو خوبصورت ہو ______اور عورت اس مرد سے محبت کرتی ہے جو باتیں دلفریب کرتا ہو_✨
اگر شطرنج میں ایک مہرہ عورت کا ہوتا، تو یقیناً کھیل کے دوران بادشاہ کو اُس سے عشق ہوجانا تھا، اور پھر شاہ کی مات اور موت کا سبب یہی عشق بنتا.. لیکن کوئی بھی نہیں جانتا کہ شطرنج میں بادشاہ کے ہوتے ہوئے ملکہ کا مہرہ کیوں نہیں ہے؟ وہ اس لیے میرے دوست کہ عورت کھیلنے کے لیے تخلیق نہیں کی گئی..
”عورت کی فطرت میں دو رخی کیوں ہوتی ہے؟ اک ہی نظر سے یہ گھاؤ بھی پیدا کرتی ہے اور اِس پر پھاہا بھی رکھ دیتی ہے دل تڑپا دیتی ہے اور تسکین بھی پہنچاتی ہے ستم بھی اس کو پھبتا ہے کرم بھی اس کے شایان ہے“