💚 اگرآپ کا ضمیر زندہ اور نیت صاف ہے__🌱🌱🌱 💚 تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو 💚 اچھا کہے یا بُرا __🌱🌱🌱 💚 آپ اپنی نیت سے جانچے جائیں گے 💚 دوسروں کی سوچ سے نہیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- دو کلمے جو اللہ تعالٰی کو محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان پر بھاری ہیں ـ " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ " (صحیح بخاری، حدیث # ٧٥٦٣)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار پید ل کو سلام کرے ، چلنے والا بیٹھے ہو ئے کو سلام کرے اور کم لو گ زیادہ لوگوں کو سلام کریں ۔ (صحیح مسلم، سلامتی اور صحت کا بیان،۵۶۴۶)
سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رَحم ( خونی رشتوں کا سارا سلسلہ ) عرش کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور یہ کہتا ہے : جس نے میرے تعلق کو جوڑ کر رکھا اللہ اس کے ساتھ تعلق جوڑے گا اور جس نے میرے تعلق کو توڑ دیا اللہ تعالیٰ اس سے تعلق توڑ لے گا ۔ (مسلم،کتاب حسن سلوک،۶۵۱۹)