Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

يہ جو بادشاه کے دربار ميں دو بندے مور کے پر سے ہوا ديا کرتے تھے سرديوں ميں انکى کيا ذمہ دارى ہوتى ہوگى

Offline
 

تُم جو کہتے ہو دیکھ لی دنیا
اُس کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا ہے؟

Offline
 

تمہارا احساس، جیسے بارش کے بعد کچّی مٹی سے اٹھنے والی خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

Offline
 

ایک صاحب نے رکشے والے سے کہا
" ادارہ ترقیات کراچی لے چلو "
رکشے والا بولا ۔ کہاں؟
تین دفعہ بتانے کے بعد بھی اسے سمجھ نہ آئی تو تنگ آ کر کہا :
" بھئی کے ڈی اے لے چلو "
تو وہ بولا۔۔۔" یوں اردو میں کہئے ناں

Offline
 

مجھے سردیاں بہت پسند ہیں
لیکن سرد لہجے نہیں

Offline
 

مجھ پہ لازم ہے... میں اسے دیکھوں
اس کی مرضی ہے وہ جدھر دیکھے

Offline
 

کبھی کبھی کوئی یاد! کوئی بہت پُرانی یاد
دِل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ہے
شام کو جیسے تارا نکلے، صُبح کو جیسے پھُول ..

Offline
 

میں اُس کی قید سے آزاد کہاں ھوں
بنا کے رکھتا ھے سوچوں میں یرغمال مُجھے

Offline
 

مد ت سے ھم ہیں جس کی محبت میں مبتلا
اس کا یہ حا ل ہے کہ اسے کچھ خبر نہیں

Offline
 

دسمبر کی خنک راتیں سونے نہیں دے رہی ہوتیں! انتظار رہتا ہے، کہ کب، رات کی تیرگی سے نجات دلانے والا مؤذن اذان دینے لگ جائے! کہ کب صدا آجائے، کہ نماز نیند سے بہتر ہے، اور ہم جاگے رہنے والوں کے دلوں کو رات سے نجات مل جائے!

Offline
 

یہ جو تم آپ کہہ رہی ہو
گھر پہ مہمان آئیں ہے کیا

Offline
 

،تُسی تے اَسی،،
بھانویں مونہوں نہ کہئے، پر وچو وچی
کھوئے تسی وی او، کھوئے اسی وی آں
ایہناں آزادیاں ہتھوں برباد ہونا
ہوئے تسی وی او، ہوئے اسی وی آں
کجھ امید اے، زندگی مل جائے گی
موئے تسی وی او، موئے اسی وی آں
جیوندی جان ای، موت دے منہ اندر
ڈھوئے تسی وی او، ڈھوئے اسی وی آں
جاگن والیاں رج کے لٹیا اے
سوئے تسی وی او، سوئے اسیں وی آں
لالی اکھیاں دی پئی دس دی اے
روئے تسی وی او، روئے اسیں وی آں
استاد دامن

Offline
 

"چلیں اُداسی بانٹ لیتے ہیں"
اُجلی سی صبح کوئی سی ہو، کہیں بھی ہو اور کبھی بھی ہو، جینے کے جواز کے لیے اِسے اپنی جاگتی آنکھوں کا خواب بناۓ رکھنا بہت خوبصورت اِستعارہ ہے۔
جوں جوں پھر ہم آگے بڑھتے ہیں تو کوئ وقت آتا ہے کہ ہر اگلی صبح میں یہ صبح تلاش کرتے کرتے،
یہ خواب بھی پھر ہماری طرح پختہ ہوکر کسی دائم سی صبح سے کم تر پر اکتفا نہیں کرتا۔
آپ اور ہم بھلے اُداس ہیں
لیکن خواب دیکھنا نہیں چھوڑیں گے۔
مُسکرا دیجیے۔ بھلے اُداس ہی سہی۔

Offline
 

اُسے کہنا دسمبر آ گیا ہے .. .
ُاُسے کہنا نومبر جا چکا ہے . ..
اُسے کہنا جنوری آ رہا ہے ... .
بلکہ اُسے نیا کیلنڈر ہی دے دینا.......
اور کہنا..... تُو چل میرا پُتر چھُٹی کر.

Memes & Satire image
O  : That's the look - 
Offline
 

لوگوں خوابوں خیالوں پر یقیں نہیں رکھتے۔۔ اور دوسروں کے خواب چپکے چپکے سے پڑھتے بھی ہیں

Offline
 

وہ یوں ملا کہ بظاہر خفا خفا سا لگا
نہ جانے کیوں وہ مجھے پھر بھی با وفا سا لگا
مزاج اس نے نہ پوچھا، مگر سلام لیا
یہ بے رخی کا سلیقہ بھی کچھ بھلا سا لگا
غبارِ وقت نے کچھ یوں بدل دئے چہرے
خود اپنا شہر بھی مجھ کو نیا نیا سا لگا
گھٹی گھٹی سی لگی رات انجمن کی فضا
چراغ جو بھی جلا، کچھ بجھا بجھا سا لگا
جو ہم پہ گزری ہے شاید سبھی پہ گزری ہو
فسانہ جو بھی سنا، کچھ سنا سنا سا لگا
مجال عرضِ تمنا کرے کوئی کیسے
جو لفظ ہونٹوں پہ آیا ڈرا ڈرا سا لگا
میں گھر سے چل کے اکیلا یہاں تک آیا ہوں
جو ہم سفر بھی ملا، کچھ تھکا تھکا سا لگا
اسی کا نام ہے شائستگی، و پاسِ وفا
پلک تک آ کے جو آنسو تھما تھما سا لگا
کچھ اس خلوص سے اس نے مجھے کہا " اقبال "
خود اپنا نام بھی مجھ کو بڑا بڑا سا لگا

Offline
 

عدل کے بغیر ملک ویران اور اجاڑ ہو جاتے ہیں

Offline
 

میرے دھیان کی طرب گاہ میں تمہارا مسلسل
موجود رہنا محبت ہے

Offline
 

جب لیا نام اس نے جا نے کا
میں نے جانا کہ موت آٰئی ہے