ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا
وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا
“ خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا
لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا
ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا
کیا کروں اس کے سوا کچھ اور تو ہوتا نہیں
یاد جب آتے ہیں وہ آنسو بہا لیتا ہوں میں
وہ مری خامشی نہیں سنتا
مجھ سے آواز دی نہیں جاتی
ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﺐ ﺟﺎﺅ ﺗﻮ ﻋﺎﺟﺰ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺟﺎﺅ..ﮐﮩﮧ ﺩﻭ ﮐﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ...ﮐﮧ ﺍﻟﻠﻪ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﺩﺭ ﮐﺎ ﻓﻘﯿﺮ ﮨﻮﮞ...ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﮐﺮﮮ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﯼ ﺩﺭﮔﺎﮦ ﺳﮯ ﻧﮧ ﻟﻮﭨﻮﮞ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺭ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ...ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ...ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﮦ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ...ﺗﻮ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮐﺮﯾﻢ ﮨﮯ...ﮐﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺭ ﺳﮯ ﺳﺐ ﻓﻘﯿﺮ ﻏﻨﯽ ﮨﻮﺋﮯ...ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﻟﮯ...ﺗﻮ ﮨﯽ ﺭﺏ ﮐﺮﯾﻢ ﺍﻭﺭ ﺭﺣﻤﻦ ﻭ ﺭﺣﯿﻢ ﮨﮯ
صدقہ یہ بھی ہوتا ہے !
علم سکھانا،مشورہ دینا،وقت دینا، تربیت کرنا، دعا دینا، مدد کرنا، مشکل وقت میں حوصلہ دینا، نیکی کا حکم دینا برائی سے بچانا، عزت دینا کسی کی خوشیوں میں شامل ہونا، محبت سے پیش آنا، راستہ سے تکلیف دینے والی چیزوں کو ہٹانا اور کسی بھتکے ہوئے کو راستہ دیکھانا
جب ایک دن ہمیں یہ سب کچھ چھوڑ ہی جانا ہوتا ہے تو پھر ہم ان درو دیوار ، راستہ ، شجر اور آس پاس کے ماحول اور رشتوں سے اتنا جڑ کیوں جاتے ہیں کہ ذرا سی دوری خود ہمیں توڑ کر رکھ دیتی ہے.......... یہ دنیا اگر عارضی پڑاؤ ہے تو اپنے ساتھ عارضی پن کا احساس لے کر کیوں نہیں آتی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain