Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

دھوکا:
کسی انسان کو کسی ایسے کام پر راضی کر لینا جس کے انجام سے وہ بے خبر ہے۔
ظلم :
کسی شے سے اس کی فطرت کے خلاف کام لینا۔
غدّاری :
ذاتی مفاد پر ملکی مفاد قربان کرنا۔
منافقت :
مومنوں اور کافروں میں بیک وقت مقبول ہونے کی خواہش۔
ناعاقبت اندیشی :
اپنے گناہوں پر فخر کرنا۔
حماقت :
اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھنا۔
کِذب :
اپنے آپ کو سب سے کمتر کہنا۔
گمراہی :
“تسلیم “اور “تحقیق “، دونوں سے بیگانہ ہونا۔
تضاد :
امن کی خاطر جنگ لڑنا یا انسانیت کی خدمت کے نام پر انسانوں کو ہلاک کرنا۔

Offline
 

اگر آپ کی عام سادہ فہم والی بات کسی کی سمجھ میں نہ آئے،،، کوئی اعتراض کرے،،، تو پھر آپ تفصیل میں مت جائیے،
عین ممکن ہے آپ تفصیل میں جائے،،، اور بحث چھڑ جائے،
اور آپ کا تعلق حراب ہو جائے،،،
کیوںکہ جو شحض آپ کی پہلی بات کو قبول نہیں کر سکا،،، ستر فیصد امکاں ہے وہ آپ کے دلائل کو بھی رد کر دے گا،،، کیوںکہ اس کی نظر میں آپ کے دلائل کو قبول کرنے سے اس کی عزت نفس مجروع ہو گئ،،، لہذا ایسے لوگوں کے بارے میں آتا ہے ان کو درگزر کر کے، سلام کر کے گزر جائیے اجتناب کیجیئے،،، خاموش ہو جائیے،،،، آگے بڑھ جائیے

Offline
 

اب لوگوں سے مانگنا چھوڑنا ہے چاہے وہ توجہ ہو، قدر ہو، عزت ہو یا محبت. لوگ نہیں دے سکتے آپ کو کچھ بھی، چاہے آپ ان کے پاؤں بھی پڑ جائے. اگر یہی التجا اللہ سے کرے نہ ہم تو وہ دنیا ہمارے آگے رکھ دے. یہی تو ہم غلطی کرتے ہیں جس سے مانگنا چاہیے اسے چھوڑ کے سب کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہر چیز اس کے کن کی منتظر ہے چاہے وہ کسی کے دل میں آپ کے لیے محبت ہو یا عزت ہو.
اس سے مانگیے، اس اللہ سے ضد کرے، رو رو کے مانگے. اس یقین کے ساتھ مانگے کے آپ جو مانگ رہے ہے وہ آپ کے لیے بہتر ہوا تو ضرور دے گا.
Tahujjud parh le ziada qareeb se Allah sune ga

Offline
 

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں، جو اُنھیں اللہ جی نے عطا کی ہیں__!!
"اور ایک بات یاد رکھیں"
آپ سب لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتے___!!
حتی کہ اگر آپ لوگوں کی خاطر زمین پر لیٹ بھی جائیں ... اور لوگ آپ کے اُوپر سے چلنے لگیں _ پھر بھی وہ شکایت کریں گے کہ آپ ہموار نہیـں لیٹے ہوئے __.!!!
سو اپنی زندگی جینا شروع کیجئے _ جس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو__!!

Offline
 

اے پروردگار..
ہمیں بهی ان لوگوں میں شامل فرما لے جنهیں تو ہدایت فرماتا ہے اور وہ صراط مستقیم پر چلتے ہیں
جو توبہ کرتے ہیں اور جنکی توبہ کو تو قبول کرتا ہے .
جو تیرا خوب شکر ادا کرتے ہیں اور ان پر تو اپنا خاص کرم فرماتا ہے.
آمین.

Stay Blessed
O  : Stay Blessed - 
Offline
 

کبھی آپ نے دھند دیکھی ہے ؟
دھند میں کسی کو کچھ نظر نہیں آتا انسان لاکھ کوشش کر لے آپ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر مل مل کر دیکھ لیں ھاشمی سُرمہ ڈال لیں حرام ہے جو چند قدم کے فاصلہ پہ پڑی چیز نظر آ جائے جب تک کہ وہ سبحانہ وتعالٰی دھند کو چھٹ جانے کا حکم نہ دے تب تک انسان کی آنکھوں کے سامنے کوئی منظر کوئی نظارا دکھائی نہیں دیتا بس کچھ یہ ہی حالات اس انسان کی زندگی کے ہیں لاکھ کوشش کر لیں کسی کو ہاتھ دیکھا لیں چاہے قسمت کی لکیریں ہاتھوں سے نوچ ڈالیں طوطے سے فعال نکلوا لیں چاہے ستاروں کی چال پڑھ لیں قسم ہے جو آپ پھر بھی اگلے پل کو جان پائیں جب تک کہ اللہ تعالی کی ایک نظرِ کرم نہ ہو وہ ہی زندگی کی دھند دور کرسکتا ہے بس ساری بات کن فیکون کی ہے

Beshak ...
O  🔥 : Beshak ... - 
Offline
 

ہم میں سے ہر ایک شخص اپنا اپنا "اسماعیل" ساتھ لیے پھرتا ہے.. کسی کے لیے اسکی دولت، کسی کے لیے اس کی انا، کسی کے لیے خودداری، کسی لیے اس کا خاندانی غرور اس کا "اسماعیل" ہے..
فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ نے اپنا "اسماعیل" کب اور کس کے لیے قربان کرنا ہے

The artificial moon under a bridge
O  🔥 : The artificial moon under a bridge - 
Stay Blessed
O  🔥 : Stay Blessed - 
Asalamoalikum
O  : Asalamoalikum - 
Illusion
O  : Illusion - 
Silk Road Pakistan
O  🔥 : Silk Road Pakistan - 
Pakistan China border From Pakistani side
O  🔥 : Pakistan China border From Pakistani side - 
Funny joke
O  : For u .a5 - 
Offline
 

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا
نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا
کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا
وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا
دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

Offline
 

ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا
وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا
“ خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا

Offline
 

نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا
لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا
ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا

Sunrise in Capital of Pakistan Islamabad
O  🔥 : Sunrise in Capital of Pakistan Islamabad -