مجھے قدرت بہت پسند ہے، بہت ذیادہ... خدا جو اپنے رنگ دکھاتا ہے بہت پسند ہیں مجھے، تیز بارش اور ہوا اور یہ تیز ہواؤں کی آوازیں، بادل کالے اور ان میں تیز دھاروں والی دل ہلا دینے والی بجلی، کالے بادلوں کا بجلی کی لو سے گلابی اور سرخ ہو جانا، مجھے دھند بہت پسند ہے، میرا دل کرتا ہے کبھی ختم نہ ہو، تیز کالی گھٹا اور آندھی، تتلیاں، پودوں سے لگے ہوئے پھل، پھول، پودوں سے لگی ہوئی سبزیاں، تیز بہتا ہوا پانی، سمندر کی بڑی بڑی لہریں، مجھے مچھلیاں بہت پسند ہیں میرا دل کرتا ہے میں سمندر کے اندر جاؤں دیکھوں وہاں کیا کیا ہے، آسمان پر بنتی رنگ برنگی پینگیں اور بھی جانے کیا کیا کتنی خوبصورت دنیا بنائی ہے خدا نے
کوئی کتنا مسلمان ھے اتنا ہونا چاھے کہ اسکے ہاتھ عمل کام سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہ پہنچھے اور حتی کے بے زبان کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے لیکن ہم نے یہ سمجھ لیا کہ اسلام بس نماز روزے کا نام ھے حالانکہ ایسا نہیں ھے اسلام ایک باضابط حیات دیتا ھے حیات اور زندگی میں فرق یہ ھے کہ حیات تاحیات رہتی ھے اور زندگی ختم ہوجاتی ھے ہمیں دنیاوی ہر معاملے میں دین دین اسلام کے احکامات کو فالو کرنا چاھے
ایک لمحہ آگاہی کا، وہ آگاہی اللہ ہمارے دلوں میں ڈالتا ہے. صرف ایک لمحہ ہماری تبدیلی کا باعث بن جاتا ہے. ہماری زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے. وہ لمحہ بہت قیمتی ہوتا ہے اور یہ کب ہمارے دل میں وارد ہوتا ہے یہ ہماری تڑپ پر بھی منحصر کرتا ہے
ہم مطمین کیوں نہیں؟ کیونکہ انسان خود سے مخلص نہیں وہ جو کرتا ہے دوسروں کو دیکھانے کے لیے کرتا ہے انسان دنیا کو راضی کرتا کرتا خود کو نظر انداز کر دیتا ہے .... ہمارا بات کرنا، لباس، کھانا، کمانا، معیارِ زندگی سب لوگوں کے معیار کے مطابق ہے پھر سوچیں ہم کہاں ہیں؟ ہماری خوشی کہاں ہے؟ ہم خود کے لیے کتنے اہم ہیں؟ جس دن ہم خود کے لیے اہم ہوگئے اس دن ہم مطمئن ہو جائیں گے .... !! میرا خود کے ساتھ مخلص ہونا عجیب لگتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے جو انسان خود کے ساتھ مخلص نہیں ہوتا وہ کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہوتا۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain