میں نے سَب راستوں کو مَاپا ہے
.
.
.
تُم سے بَس چَاند تَک کی دُوری ہے
مجھے تو آج تک سیانوں کی باتوں کی سمجھ نہیں آئی۔مثال دیکھیں ذرا۔۔اخے سانپ کا تو کام ہی ڈسنا ہوتا۔۔
۔نہیں مطلب سانپ ہے تو ڈسے گا ہی نا اور کیا وہ ہوائی جہاز چلائے۔۔۔۔
یا آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچرار لگ جائے۔۔۔؟
نہیں مطلب آپ سانپ سے اور کیا کروانا چاپ رہے ڈسنے کے علاوہ۔۔۔۔؟
اسکو کچھ تو بتائیں آخر اس نے ڈسنا نہیں تو کچھ تو کرنا ہی ہے نا۔۔۔۔؟
نہیں اب سانپ کیا لوہے لینن سے آپکی گلی میں پاپڑ بیچے۔۔۔؟
نہیں مطلب اب سانپ کیا لاہور سے ملتان کی بس چلائے یا آپکی گلی میں پتیسہ بیچے۔۔۔۔؟
یا کنگی سے اترے بال تین ہزار کے ایک پاؤ گلیوں سے اکٹھے کرکے آگے پانچ ہزار کے بیچے۔۔۔؟
کیا کرے آخر وہ بیچارہ جب اسے بس ڈسنا ہی آتا ہے۔۔۔؟
اس نےکہا کہ آئے یقیں مجھ کو کس طرح ؟
میں نےکہا کہ نام مرا اعتبار ہے
مزاحیہ شاعر
آج ایک مہربان فرما رہے تھے کہ پاکستان کے قومی ترانے کے خالق جناب حفیظ جالندھری مرحوم ایک بلند پاۓ کے مزاحیہ شاعر تھے۔
میں نے گذارش کی کہ ان کا کوٸی مزاحیہ کلام مجھے بھی عنایت فرما دیں تو بولے۔۔۔۔۔!!!
”پاک سر زمین کا نظام
قوت اخوت عوام “
منقولڈ
میرے پاس سنی ڈے ھے
تمہارے پاس کیا ھے
بستی خیال ۔۔ اور
خیال یار کو
کسی زمینی پلاٹ کی ضرورت نہیں ھوتی۔ یہ
کہیں بھی بسایا جاسکتا ھے۔۔
آج مجھے ایک دوست کی بات سے قدرت ﷲ شہاب صاحب یاد آگئے - اُنکی ایک نہایت خوبصورت اور سہولت کی زندگی عطاء کرنے والی عادت تھی کہا کرتے تھے
" اگر میں کسی شخص سے خوش نہ ہو سکوں تو ناراض بھی نہیں رہتا- "
کیا ہوا اگر زندگی ذرا
بھول سی گئی
سوچو تو ذرا
جنگلوں میں بھی راستے تو ہیں
ہمیں بھی کوئی مل ہی جائے گا
چلو تو سہی، چلو تو سہی
پیار ویار بھی ہو ہی جائے گا
ملو تو سہی
راستہ کوئی مل ہی جائے گا
چلو تو سہی، چلو تو سہی
اعتبار بھی آ ہی جائے گا
لوگو! جان رکھو کہ حرص و ہوس انسان کو دست نگر بنا دیتی ہے اور بے رغبتی آدمی کو غنی بنادیتی ہے نیز گوشہ گیر رہنے سے بُرے ساتھیوں سے امن رہتا ہے یہ بھی سمجھ لو کہ جو خدا سے ان معاملات میں راضی نہ ہو سکا جن میں قضائے الٰہی اس پر گراں گزری ہو وہ حسبِ منشا ہونے والے معاملات میں خاطر خواہ شکر ادا کرنے سے محروم رہا۔ تمہیں معلوم ہونا چاہئیے کہ ﷲ کے ایسے بندے بھی ہیں جو باطل سے کنارہ کش رہ کر اسے مٹا دیتے ہیں اور حق کا چرچا کرکے اسے زندہ رکھتے ہیں ان کو شوق دلوایا گیا تو انکو رغبت پیدا ہوگئی ہے اور
انکو ڈرایا گیا تو وہ لرزتے رہتے ہیں ایک بار ڈر کر وہ کبھی خود کو خطرے سے باہر نہیں سمجھتے۔ انہوں نے ایسی حقیقتوں کا پتا پالیا ہے جسکا مشاہدہ انہیں نصیب نہیں ہوا۔ پھر وہ ایسے مقام پر جا پہنچے جہاں سے کبھی نہیں ہٹے موت نے انہیں مخلص اور یکسو بنا دیا ہے جو کچھ ان سے چھن گیا ہے اس سے کنارہ کش ہوگئے اور اسے اختیار کرلیا جو انکے پاس سدا باقی رہے گا زندگی انکے لئے ایک نعمت ہے اور موت انکے لئے ایک اعزاز ہے"۔
آپ سب کو میری طرف سے بھی خیر مبارک
یہ جنت نہیں دُنیا ہے یہاں منفی رویے آئیں گے منفی بول آئیں گے سن کر سہ جاؤ مُسکرادو
داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئی
بات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی
سب کو ہم بھول گئے جوش جنوں میں لیکن
اک تری یاد تھی ایسی جو بھلائی نہ گئی
عشق پر کچھ نہ چلا دیدۂ تر کا قابو
اس نے جو آگ لگا دی وہ بجھائی نہ گئی
پڑ گیا حسن رخ یار کا پرتو جس پر
خاک میں مل کے بھی اس دل کی صفائی نہ گئی
کیا اٹھائے گی صبا خاک مری اس در سے
یہ قیامت تو خود ان سے بھی اٹھائی نہ گئی
" حالات کی کٹھنائیوں کے باوجود آپکے چہرے کی مُسکراہٹ بتاتی ہے کہ آپ کمزور حریف نہیں- "
الصبرُ علاج لکلی شییء
Patience is the cure for everything.
شب بخیر
تُم یقیناً ، وہیں پہ رہتے ہو
پُھول،خُوشبُو جہاں سے لاتے ہیں
کتنا مزہ آتا ہے رات کو کچن میں جاؤ تو برتن جب اچانک رولا ڈال دیتے ہیں
لڑکی : میں تم سے پیارکرتی ہوں
لڑکا میں بھی
لڑکی : تم مجھ سےکتناپیارکرتےہو
لڑکا : جتنا تم مجھ سےکرتی ہو
لڑکی دفع ہوجاؤ میں سمجھی تم مجھ سے سچا پیار کرتے ہو کمینے
میں کہیں بھی کسی نگر میں رہا
تیرے آسیب کے اثر میں رہا
وہ بھی پاگل ہوا جُدا ہو کر
عُمر بھر میں بھی پِھر سفر میں رہا
ایک جادُوگری تو تھی تُجھ میں
میں بھی کُچھ دِن ترے اثر میں رہا
بِھیگتا ڈُوبتا رہا دِل میں
تیرا چہرہ مری نظر میں رہا
پیش کش مان لی زمانے نے
اور اِک میں، اگر مگر میں رہا
ماموں کا اپنا ایک فلسفہ تھا وہ مجھ سے اکثر کہا کرتے تھے
لوگوں کو اپنے سے اچھا صلہ لے لینے دو، اُنھیں تمھیں ٹھگ لینے دو
اگر تم اُن سے جھگڑا نہیں کرو گے، مباحثہ نہیں کرو گے۔ تو وہ صلح جو ہو جائیں گے
ہتھیار پھینک دیں گے۔ اچھے اور شریف ہو جائیں گے
اور یقین کرو بیٹا، انسان اچھا اور شریف ہونا چاہتا ہے لیکن اُس کو موقع نہیں ملتا۔ کم از کم تم اُنہیں اچھا ہونے کا موقع ضرور فراہم کرنا-
اشفاق احمد زاویہ " خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف"
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain