Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

ذکر کرتی تھی ہر جگہ تیرا
میں نے خوشبو کے کان کھینچے ہیں

Offline
 

اسکے پاس نقوش و نگار جیسی عارضی چیزوں کی خوبصورتی نہ تھی، بلکہ
اس کا قلب خوبصورت تھا،
اس کی روح خوبصورت تھی۔
اور جب کوئی اس کو دیکهتا یا جانچتا، تو بےاختیار کہہ اٹھتا:
"من در عشق باشما ہستم
"مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے

Offline
 

مثبت سوچنا ایک کمال ہے اور
منفی سوچنا ایک مرض ہوتا ہے۔
شب بخیر

Offline
 

تیرے ہجر میں پتہ چلا
میری عمر کتنی دراز ہے

Offline
 

الفاظ میں اظہارِ محبت کے طریقے
خود عشق کی نظروں میں بھی معیوب رہے ہیں

Offline
 

تارڑ صاحب آلو بخارے کسی راہگیر نے آواز کسی
میں نے پیچھے مڑکر دیکھنا مناسب نہ سمجھا کہ پتہ نہیں کون ناہنجارہے جو دن دہاڑ مجھے آلو بخارے کے لقب سے نواز رہا ہے ۔زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتا تھا کہ موٹرسائیکل روکتا اور فٹ پاتھ پر چلتے لوگوں سے دریافت کرتا کہ صاحبو آپ میں سے وہ کون بدتمیز شخص ہے جس نے راہ چلتے مجھے آلو بخارہ کہا ہے اول تو سب لوگ مسکراتے اور ان میں وہ شخص بھی شامل ہوتا جس نے مجھے اس القاب سے نوازا تھا اور ظاہر ہے مسکراتے ہی چلے جاتے اور اگر بفرض محال وہ شخص اپنے جرم کا اقرار کر بھی لیتا تو میں اس کا کیا بگاڑ سکتا تھا،یہی کہہ سکتا تھا کہ بھئی آپ کو شرم نہیں آتی ایک شریف آدمی کو آلو بخارہ کہتے ہوئے اور آپ خود آلو بخارے ہوں گے۔چنانچہ میں پیچھے مڑے بغیر

Offline
 

اپنے کان لپیٹ کرمائل سفر رہا
بالآخر جب گھر سامنے آیا تو میں نے اپنے ایکسیلڑ کو زور زور سے گھمایا تا کہ انجن کی گھوں گھوں کی آواز سن کر بچوں میں سے کوئی باہر آئے اور گیٹ کھولے ہارن اس لئے نہ بجایا کہ وہ بجتا نہ تھا بیٹری بے حدکمزور ہوچکی تھی خاصی دیر بعد میری بیٹی قرةالعین باہر آئی اور مجھے دیکھتے ہی کہنے لگی ابو آلوبخارے چنانچہ میں نے جلدی سے موٹرسائیکل سٹینڈ پر کھڑاکیا اور عینی پر برس پڑا اگر ابو صبح کے گئے ہوئے شام کو خیر سے آجائیں تو انہیں آلو بخارہ کہتے ہیں ؟کتنی بری بات ہے بس آج سے پاری بند ،ٹافیاں بند اور خبردار جو میرے ساتھ بات کی تو میں بے حد ناراض ہوں اور غصے میں ہوں اور اتنی دیر میں میری بیگم باہر آگئیں اور چڑھی ہوئی تیوڑی کو مزید چڑھا کر بولیں خواہ مخواہ کیوں ڈانٹ رہے عینی کو ؟
”کیوں عینی ؟اس نے حیرت سے بچی کی طرف دیکھا عینی

Offline
 

نے اس قسم کی شکل بنا رکھی تھی جس قسم کی شکل پکار پکار کہہ رہی ہوتی ہے کہ مجھے ڈانتے ہو شرم نہیں آتی چھوٹی سی بچی کو ڈانتے ہوئے اور میں ابھی رونے والی ہوں۔
عینی آپ نے کیا کہا تھا ابوکو میری بیگم نے پھر پوچھا۔
امیّ عینی منہ بسورتے ہوئے بولی میں نے آج صبح جب ابو جارہے تھے تو ان سے کہا تھا کہ واپسی پر میرے لئے آلوبخارا لے کرآنا․․․اب آئے ہیں تو میں نے صرف یہ کہا ہے کہ ابو آلوبخارے بس امیّ یہی کہا تھا۔
اوہو “میں جہاں تھا وہیں بیٹھ گیا ۔عینی درست کہ رہی تھی اس نے آج صبح مجھ سے آلو بخارے لانے کی فرمائش کی تھی․․ اور میں نے بطور خاص گوالمنڈی سے ایک کلو آلوبخارا خرید کر لفافے میں ڈال کر کیرئرکے پیچھے بڑے اہتمام سے باندھا تھا۔
بالکل آلو بخارے عینی ابھی دیتا ہوں میں نے کیریر کی طرف دیکھا تو وہاں ایک پھٹا ہوا لفافہ میرا منہ چڑا

Offline
 

رہا تھا۔ہوا یہ کہ آلوبخاروں کے پچکنے سے لفافہ راستے میں پھٹ گیا اور وہ ایک ایک کرکے مال روڈ اور نہر کے کنارے گرتے چلے گئے۔کوئی یہاں گراکوئی وہاں گرا۔اور وہ تمام حضرات جو تارڑ صاحب آلوبخارے کے نعرے لگارہے تھے دراصل مجھے خبردار کررہے تھے کہ تمہارے آلوبخارے گررہے ہیں اور میں ان کی آوازوں پر کان دھرے بغیر سفر کرتا رہا۔اور اب اپنی بیٹی کے سامنے شرمندہ کھڑا تھا۔میں نے اپنے آپ کو سچ مچ ہی ایک آلوبخارا محسوس کیا ۔میں ایک ایسی قوم کی طرح تھا جو اپنا درخت سفر باندھتی ہے۔سفر کا آغاز کرتی ہے اور اس کی تہذیب اخلاقی اودار نظریات ایک ایک کر کے گرتے چلے جاتے ہیں ۔کچھ لوگ آواز دیتے ہیں کہ دیکھو تم بہت کچھ کھورہے ہو لیکن وہ ان آوازوں پر کان نہیں دھرتی اور بالآخر جب منزل پر پہنچتی ہے تو اس کے ہاتھ خالی ہوتے ہیں ․․بالکل میری طرح۔

Offline
 

اکثر کہا جاتا ہے کہ محبت صرف ایک بار ہوتی ہے، بار بار نہیں. اگر کسی کو پھر سے محبت ہوجائے تو وہ کیا کرے؟ کیا ایسا شخص مجرم ہے جو دوبارہ چاہنے کی، پسند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ ایک شخص ایک انسان سے بے تحاشا محبت کر لیتا ہے تو بعد میں اسکے دل کی زمیں بنجر کیسے ہو جاتی ہے؟ کیا بارش بار بار نہیں برستی؟ کیا آگ بجھ کر پھر سے نہیں لگ سکتی؟ کیا پیاس جی بھر کے پانی پی لینے کے بعد کبھی دوبارہ نہیں لگتی؟

Offline
 

میر ظفراللہ خان جمالی وزیراعظم بنے تو کچھ دن بعد جماعتِ اِسلامی کی قیادت سے مِلنے منصُورہ گئے۔
دورانِ ملاقات اُنہوں نے قاضی حسین احمّد سے پُوچھا: قاضی صاحب! مجھے ایسا کون سا کام کرنا چاھیے جس سے اِس مُلک کا بھلا ھو؟۔
قاضی صاحب نے جواب دیا: جو کام بھی کریں ، بس فُل میرٹ پر کریں۔
یہ سُن کر جمالی صاحب نے قاضی صاحب کی طرف مُسکراتے ھُوئے دیکھا اور ایک تاریخی جُملہ کہا: “میں تو خود بھی میرٹ پر وزیراعظم نہیں بنا”
اور محفل میں ایک قہقہہ گُونج اُٹھا۔

Offline
 

سنو۔۔۔
ناراض ہو ہم سے۔۔؟
مگر ہم وہ ہیں جن کو تو
منانا بھی نہیں آتا۔۔!
کسی نے آج تک ہم سے۔۔
محبت جو نہیں کی ہے۔۔!!!
محبت کس طرح ہوتی۔۔؟
ہمارے شہر کے اطراف میں تو
سخت پہرہ تھا خزاؤں کا۔۔
اور اسی شہرِ پریشاں کی فصیلیں
زرد بیلوں سے لدی تھیں۔۔
اور اُن میں نہ کوئی خوشبو تھی،
نہ کوئی پھول تم جیسا۔۔!
مہک اٹھتے ہمارے دیدہ و دل

Offline
 

جس کی قربت سے۔۔!
ہم ایسے شہر کی سنسان گلیوں میں
کسی سوکھے ہوئے ویران
پتّے کی طرح سے تھے۔۔
کہ جب۔۔۔
ظالم ہوا ہم پر قدم رکھتی
تو اس کے پاؤں کے نیچے،
ہمارا دم نکل جاتا۔۔!!
مگر،
پت جھڑ کا وہ ویران موسم۔۔
سُنا ہے ٹل چکا اب تو۔۔
مگر جو ہار ہونا تھی،
سو وہ تو ہو چکی ہم کو۔۔
سنو۔۔!!
ہارے ہوئے لوگوں سے تو
روٹھا نہیں کرتے

Offline
 

الطیبــون فی حیاتکـ رزق
" اچھے لوگ آپکی زندگی میں رزق کی طرح ہیں۔ "
ماخوذ

Offline
 

How do I believe in love? The person I believed to be my everything finally he took my life.
میں محبت میں کیسے یقین کروں؟ جس شخص کو میں اپنا سب کچھ سمجھتا تھا آخر میں اس نے میری جان لے لی۔

Offline
 

آپکے والد کی ہر چیز مقدس ہے،یہاں تک کہ ان کے انکی جوتی بھی جس کو دروازے کے سامنے دیکھ کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔

Offline
 

قاصد نے کہا یاد وہ کرتے ہیں آپ کو
ہم خوش ھوئے تو کہنے لگا کوس رہے تھے

Offline
 

ایک جواں سالہ بیوہ خاتون اپنے اکلوتے بچے کے حوالے سے سکول میں شکایات کا انبار لے کر تشریف لائیں.
اسکول سٹاف جب خاتون کو مطمئن نہیں کر پایا تو انہیں پرنسپل صاحب کے پاس بھیج دیا جو کہ ایک پروفیسر تھے.
خاتون اندر آئیں اور غصے میں شروع ہو گئیں خوب گرجی ،برسیں اور اپنے بچے کو سکول میں درپیش مسائل کا بے باکانہ اظہار کیا.پروفیسر صاحب پرسکون بیٹھ کر خاتون کی گفتگو سنتے رہے اور ایک بار بھی قطع کلامی نہیں کی.
جب خاتون اپنی بات مکمل کر چکیں تو پروفیسر صاحب کچھ یوں گویا ہوئے دیکھئے خاتون مت سمجھئے گا کہ میں آپ کے حسن کے رعب میں آ گیا ہوں، یا یہ کہ آپ کے چاند جیسے چہرے نے مجھ پر جادو کر دیا ہے، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں آپ کی جھیل جیسی نشیلی آنکھوں میں کھو گیا ہوں، اور نا ہی آپ کی ناگن جیسی زلفوں نے میرے دل کو ڈسا

Offline
 

ہے.آپ یہ سوچئے گا بھی مت کہ آپ کے گال کے کالے تل نے میری دل کے تار بجا دئیے ہیں، اور آپ کی مترنم آواز نے میری دھڑکنیں تہہ و بالا کر دی ہیں .میں غالب نہیں ہوں جو آپ کے شیریں لبوں سے گالیاں کھا کر بد مزہ نہ ہوں اور نہ ہی میں میر ہوں کہ آپ کی لبوں کی نازکی کو گلاب کی پنکھڑی سے تشبیہ دے دوں.نہ ہی میں نے آپ کی تمام تر گفتگو اس نیت سے سنی کہ آپ کو بولتے ہوئے سنتا رہوں، اور کچھ دیر آپ کو اپنے سامنے بٹھا کر تکتا رہوں.میرا یہ مزاج نہیں ہے کہ میں کسی خاتون کو متاثر کرنے کی کوشش کروں. میں اپنے سٹاف سے پوچھوں گا کہ ایک حسین و جمیل خاتون کو برہم کیوں کیا گیا ؟.خاتون جو اتنی دیر سے پروفیسر صاحب کو غور سے سن رہی تھی, خاموشی سے اٹھی اور باہر چلی گئیں.آج وہ خاتون پروفیسر صاحب کی بیوی ہیں اور اسکول کی وائس پرنسپل ہیں.بندہ ایویں ہی پروفیسر نہیں بن جاتا.

Offline
 

اُس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھّا ہوگا
وہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا
اِتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسّم نہ بُجھے
روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا
پیاس جس نہر سے ٹکرائی وہ بنجر نکلی
جس کو پیچھے کہیں چھوڑ آئے وہ دریا ہوگا
مِرے بارے میں کوئی رائے تو ہوگی اُس کی
اُس نے مجھ کو بھی کبھی توڑ کے دیکھا ہوگا
ایک محفل میں کئی محفلیں ہوتی ہیں شریک
جس کو بھی پاس سے دیکھو گے اکیلا ہوگا