سرکار دو عالم ،سیدالمرسلین ، زینت عرش بریں ، رحمتہ اللعالمین صلى الله عليه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا! جو شخص کسی پریشانی میں مبتلا ھو، وہ مــجھﷺ پر درود پاکـــ کی کثرت کرے، کیونکہ درود پاک پریشانیوں، دکھوں اور مصیبتوں کو لے جاتا ھے، رزق بڑھاتا ھے اور حاجتیں بر لاتا ھے. الصلوۃ و السلام علیك یاسیدی یا رسول الله وعلیٰ آلکـــــ واصحابکـــــ ياسیدی یا حبیب الله 🌹 صلى الله عليه وآلهٖ وصحبهٖ وبارك وسلم ..💚
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس ماہ رمضان آیا۔ یہ مبارک مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور بڑے شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں۔ اس (مہینہ) میں ﷲ تعالیٰ کی ایک ایسی رات (بھی) ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو اس کے ثواب سے محروم ہوگیا سو وہ محروم ہو گیا۔‘‘ اِس حدیث کو امام نسائی اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم ❤ اللھم ربّنا آمین.
اگر آپ صاحبِ ادب ہیں تو آپ کا روزہ قبول ہے۔۔۔ روزہ آپ ادب سے اور محبّت سے رکھیں، اللّٰه تعالیٰﷻ آپ کو بہت انعام دے گا۔۔۔ روزہ اور سجدہ انسان کو اللّٰهﷻ کے بہت قریب کرتے ہیں۔ روزہ دار کا خریدار‘ اللّٰهﷻ خود آپ ہے۔ یہ اللّٰهﷻ اور اس کے بندے کے درمیان عبادت ہے۔ یہ وہ عبادت ہے جس کا کوئی گواہ نہیں ہے، اس کا گواہ ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ بندے اور خدا کے درمیان ہے۔۔۔ 🍁🍂🌹🌷
اللّٰہ عزوجل آپ سب کو اِس ماہِ مبارک کی رحمتیں , برکتیں نصیب فرماۓ 😇💕 بخشش و نجات کا ذریعہ بناۓ اُمت مسلمہ کے حال ہر رحم فرماۓ کرونا کی اِس وبا کو پورے عالم سے دفع فرماۓ ربِ محمد ہم سے راضی ہو جاۓ 🌷🌷🌷