💚 بَلَغَ العُلٰی بِكَمَالِهِ💚 آپ ﷺ پُہنچے بلندیوں پر اپنے کمال کے ساتھ ❤ كَشَفَ الدُجَى بِجَمالِهِ❤ آپ ﷺ کے جمال سے تمام اندھیرے دُور ہوگۓ 💚 حَسُنَت جَمِيعُ خِصَالِهِ💚 آپ ﷺ کی تمام عادتیں ہی بُہت اچھی ہیں ❤صَلُوا عَليهِ وآلِهِ❤ 💚 آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پاک پر لاكهوں درُود اور سلام۔۔!!!💚 🌹🍁🍂🌷 🌹🌹🌹اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم🌹🌹🌹
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تین قسم کے آدمیوں سے بات نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو گناہوں سے پاک کرے گا نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھے گا اور ان کو درد ناک عذا ب ہوگا۔ ۱۔بوڑھا (ہونے کے باوجود) زنا کرنے والا۔ ۲۔جھوٹ بولنے والا بادشاہ۔ ۳۔تکبر کرنے والا فقیر۔ (مسلم ، کتاب الایمان) 🌹🌹🌹اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم🌹🌹🌹
نہ عمل ہے کوئی سنانے کے قابل نہ منہ ہے کسی کو دکھانے کے قابل لگاتے ہیں اسکو بھی بھی سینے سے آقا جو نہ ہو منہ لگانے کے قابل 🍁🌹🍂🌷صلی اللہ علیک یا محمد وعلی الہ وصحبہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وجدہ و ذریۃ و اولیاء امتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا🌹🍁🍂🌷
راہ ملتی ہے شب کو تاروں سے اور ہدایت نبی کے یاروں سے سلام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ♥️ سلام سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ♥️ سلام سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ♥️ سلام مولا علی علیہ السلام♥️کرم اللہ وجہہ الکریم♥️ رضی اللہ تعالی عنہما اجمعین۔آمین 🌹🍁🍂🌷 🌹🌹🌹اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم🌹🌹🌹
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، پتھر، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے. (جامع ترمذی 1956) 🌹🍁🍂🌷🌷
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain