فرمانِ مصطفی ﷺ: “مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لیے طہارت ہے ۔” (مسند ابی یعلی، ج۵، ص۴۵۸ ،رقم الحدیث ۶۳۸۳). حقیقی تقویٰ یہ ہے کہ جو کچھ تیرے دل کے اندر ہے اگر تو اس کو ایک کھلے طباق میں رکھ کر بازار کا گشت لگائے تو اس میں سے ایک چیز بھی ایسی نہ ہوجس کو آشکار کرنے میں تجھے شرم محسوس ہو۔ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ. ؒ 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
. . . . . اللہ اکبر اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،* *لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ،* *اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،* *وللَّهِ الحمد* عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی الله علیه وسلم ما من أیام أعظم عند الله سبحانه ولا أحب إلیه العمل فیهن من هذه الأیام العشر فأکثروا فیهن من التهلیل والتکبیر والتحمید (رواہ احمد فی المسند ۔5446) ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عشرہ ذی الحجہ سے بڑھ کر اللہ سبحانہٗ کے نزدیک اور کوئی دن نہیں ہیں اور ان دنوں کے اعمال جیسے اللہ کو پیارے ہیں اور کوئی عمل نہیں۔ لہٰذا ان دِنوں میں’’ لا إلہ إلا اللہ، اللہ أکبر اور الحمد للہ ‘‘ کثرت سے پڑھنا چاہئے۔ 🍂🍁🌹🌷
اگر تو اس قدر نماز پڑھے کہ پشت خم ہو جائے اور اس قدر روزے رکھےکہ بدن پہلے دن کے ہلال کی طرح ہوجائے تب بھی یہ تجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا تاوقتیکہ مالِ حرام سے پرہیز نہ کرے۔ امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ 🍂🍁🌹🌷