ایک ذاتی تحقیق کے مطابق اگر FOOOOOO کر کے پھونک ماریں تو ہوا ٹھنڈی آتی ہے۔۔۔۔ اور HAAAAAA کرنے سے گرم آتی ہے ۔۔۔ بےشک چیک کر لیں فری بیٹھاتھا سوچا آپ لوگوں کو کام پہ لگا دوں 😛🙃😋😂😊
سنور جائے گی سب کی عاقبت، سب کا بھلا ہو گا قیامت میں محمدﷺ مصطفیٰﷺ کا آسرا ہو گا عدالت سے نبیﷺ کی جس کو پروانہ عطا ہو گا وہی بس مُستَحقِ رحمتِ ربُّ العُلیٰﷻ ہو گا پکاریں گے شَفِیعُ المُذنَبِیںﷺ کو سب قیامت میں وہاں پر سب کا نعرہ یا محمدﷺ مصطفیٰﷺ ہو گا ہماری خاک کے زرے بھی پہنچیں گے وہاں اُڑ کر مدینے کی طلب ہو گی، مدینہ مدّعا ہو گا نبیﷺ کا در ہے اور اَقصائے عالَم کی جبیں سائی یہ منظر چشمِ قدرت سے خداﷻ خود دیکھتا ہو گا جو اُنﷺ کے آستانِ پاک پر سَر اپنا خَم کر دے وہ قسمت کا دَھنی ہو گا، سکندر وقت کا ہو گا ابھی ذوقِ جُنوں، سوزِ دُروں، بخشا ہے حضرتﷺ نے نصیر اُنﷺ کی محبت میں نہ جانے اور کیا کیا ہو گا 🌹🌹🌹🌹 الصلوۃ و السلام علیك یا سیدی یا رسول الله ﷺ الصلوۃ و السلام علیك یا سیدی یا حبیب الله ﷺ 🌹🌹🌹🌹
فرمان حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ: میں نے آسمانی کتابوں میں دیکھا ہے اللہ تعالیٰ نےحضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو دو ایسی نعمتیں عطا فرمائی ہیں جو جبرئیلؑ اور میکائیلؑ کو بھی عطا نہیں ہوئیں اول نعمت فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ (سورۃالبقرہ آیت:152) تم میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا اور دوسری نعمت ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ (سورۃالمومن آیت:600) تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ تذکرۃ الاولیاء از شیخ فریدالدین عطارؒ، صفحہ:31 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
*دین جو ہے کتاب پڑھنے کا نام نہیں ہے بلکہ عمل کا نام ہے ۔ اپنے قریب والے لوگوں سے تعلق رکھو ۔ کسی کے ماں باپ خدانخواستہ بیمار ہوں اور وہ فقہ کی کتاب پڑھ رہا ہو اور تفسیر ہی پڑھ رہا ہو تو آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ بات اللہ کو پسند آٸے گی کہ ماں باپ کی خدمت نہ کرے ٬ ماں اس سے پانی مانگ رہی ہے ”بیٹا پانی دو“ ۔ کہتا ہے ٹھہر جا کلام اللہ پڑھ رہا ہوں ٬ کلام اللہ کی تفسیر پڑھ رہا ہوں ۔ “ کیا دین میں اس کی اجازت یے ٬ دین نے نہیں دی اجازت! 🍂🍁🌷🌹
غم عنایت ازلی ہے غم بڑے لوگوں کو ملا کرتا ہےیہ ولی بنانےکا ایمر جینسی کمیشن ہے، غم میں جو سمٹ گیا اور اطاعت میں چلا گیا وہ سیدھا اللہ کے پاس پہنچ گیا،غم تقرب الہی ہے، یعنی غم اللہ کے قرب کا اعلی مقام ہےاور عبادت وہاں نہیں لے جاتی جہاں غم لے جاتا ہے 🍂🍁🌷🌹
دنیا کے دکھ تو کبھی نہ کبھی ختم ہو ہی جایئں گے... لیکن اللہ کی نافرمانیوں کے صلے میں جو دکھ آخرت میں ملیں گے وہ کبھی ختم نہیں ہوں گے... سوچ سمجھ کر اللہ کی نافرمانیوں والے کاموں کی طرف جایئں، فرشتے لکھ رہے ہیں اور اللہ دیکھ رہا ہے... 🍂🍁🌷🌹