خدايا رحم کن بر من پريشان وار می گردم خطا کارم گناهکارم به حال زار می گردم اے خدا مجھ پر رحم کر کہ میں پریشان حال پھرتا ہوں، خطار کار ہوں، گنہگار ہوں اور اپنے اس حالِ زار کی وجہ سے ہی گردش میں ہوں۔ جلال_الدين_الرومي 🍁🍂🌹🌷
الله محبت کرتا ہے ایسے لوگوں سے جو جدوجہد اور کوشش کے راستہ میں پہنچنے والی تکلیفوں اور پریشانیوں کیوجہ سے نہ ہمت ہارتے ہیں، نہ کمزور پڑتے ہیں اور نہ ہی (حالات کے آگے) جھکتے ہیں۔ 🍁🍂🌹🌷
آسانیاں وہ پیدا کرتے ہیں جو خود بلند ہوتے ہیں تبھی لوگوں کے لیے راہنما بنتے ہیں انہیں راستہ دکھاتے ہیں ۔ ہم پستی کا شکار ہیں خود پستیوں میں گر رہے ہیں اور لوگوں کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں کہ ہم تو ڈوبے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آسانی عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین 🍁🍂🌹🌷
سب سے اہم بات ، کہ اپنے آپ سے کبھی جھوٹ مت بولو۔ وہ شخص جو اپنے آپ سے جھوٹ بولتا اور سنتا ہے وہ ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ جہاں وہ اپنے اندر اور اردگرد کی سچائی میں فرق نہیں کرپاتا۔۔۔ ✌️🍁🍂✍️
شوہر نے صبح صبح فیس بک کھولی تو اس کی ایک خاتون دوست نے سینڈوچ کی تصویر لگائی اور لکھا کہ آجاؤ سب، ناشتہ کرتے ہیں۔ شوہر نے کمنٹ کیا۔ بہت ٹیسٹی تھا، مزہ آگیا۔ بیوی نے کمنٹ پڑھ لیا۔ چار گھنٹے بھوکا رکھنے کے بعد بولی، اب بتاؤ، لنچ گھر پر کرو گے یا فیس بک پر ؟؟ 😝😂🙃😛😊
لوگوں کے منہ میں جو آتا ہے وہ بول دیتے ہیں, مگر کس بات کو ذہن میں جگہ دینی ہے ، اور کسی بات کو جگہ نہي دینی ہے ـ یعنی کس بات کو اگنور کرنا ہے ، یہ انسان کو خود طے کرنا چاہیئے... ✌️🍁🍂✍️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain