شاہِ شریعتم علیؑ _____ پیرِ طریقتم علیؑ
حق بہ علیؑ حقیقتم _ دَم ہمہ دَم علیؑ علیؑ
" صدائے قلب و روح "
" یہ زبان کاٹ دو، جسم و جاں کاٹ دو
مدحتِ مرتضیٰؑ کی سزا دو مجھے
ذکرِ شاہِ نجف سے رُکوں گا نہیں
چاہے سُو بار سُولی چڑھا دو مجھے
ٹکڑے ٹکڑے کرو میرا سارا بدن
آگ روشن کرو اور جلا دو مجھے
جب میرے جسم کی راکھ بن جائے تو
لے کے ہاتھوں میں اپنے اُڑا دو مجھے
ایک دو دن نہیں صبح محشر تلک
جب جہاں جس طرف بھی ہوا جائے گی
یہ علیؑ کے موالی کا وعدہ رہا
بس علیؑ، یاعلیؑ، یاعلیؑ، یاعلیؑ، یاعلیؑ کی صدا آئے گی "
🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
فرمان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ♥️
مومن کے لئے اتنا ہی علم کافی ہے کہ وہ اللہ سے ڈرتا رہے
اس سے مراد ہر وقت خدا کے قہر وعزاب کے خوف میں مبتلا ہونا نہیں اس سے مراد اسکے نا پسندیدہ اور منع کیے ہوئے گناہوں کو بے خوفی سے اختیارنہ کرنا اور ندامت کا ہونا اور معاملات ذندگی میں اللہ کے اوامر ونواہی کا لحاظ رکھنا ہے
ہر وقت یہ تصور کہ خدا دیکھ رہا ہے بہترین عبادت ہے
کہ اسکے دیکھنے کی حیا کرتے ہوئے مومن گناہ سے اجتناب کرتا ہے
🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
حضرت عائشہﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےروایت کرتی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا"جس میت پر سو مسلمان جنازہ پڑھیں اور وہ تمام اس کےحق میں سفارش کریں تو اس کےحق میں ان کی سفارش قبول کی جاتی ہے(مسلم.مشکوة:1661)
🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
عقل کہتی ہے کہ پی شیر و شکر
عشق کہتا ہے کہ پی خونِ جگر
عقل کہتی ہے کہ مالا مال ہو
عشق کہتا ہے کہ پائے مال ہو
عقل کہتی ہے کہ تختِ شاہانہ ملے
عشق کہتا ہے کہ ویرانہ ملے
عقل کہتی ہے کہ یہ بد و نیک ہے
عشق کہتا ہے کہ سب میں ایک ہے
عقل کہتی ہے کہ چل بازار کو
عشق لے آتا ہے کوئے یار کو
عقل آمد دین و دنیا شُد خراب
عشق آمد بر دو عالم کامیاب
🌷🌹🍂🍁
قرآن میں حکم ربی کا مفہوم ہے کہ مومن جب کسی جاہل کے پاس سے گزرتا ہے تو سلام کر کے الگ ہو جاتا ہے بحث میں نہیں پڑتا
کیوں کہ جاہل اپنی بات سے نہیں ہٹتا اور مومن یا عالم اپنی غلطی تسلیم کرتا ہے اور انا کا مسلہ بنائے بغیر صحیح بات کی طرف رجوع کر لیتا ہے
🌷🌹🍂🍁
خوف کیا ہے ؟
حضرت محبوب سبحانی، قطب ربانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے خوف کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ ’’اس کی بہت سی قسمیں ہیں
(۱) خوف … یہ گنہگاروں کو ہوتا ہے
(۲)رہبہ … یہ عابدین کو ہوتا ہے
(۳۳)خشیت …یہ علماء کو ہوتی ہے۔‘‘
نیز ارشاد فرمایا: ’’گنہگار کا خوف عذاب سے، عابد کا خوف عبادت کے ثواب کے ضائع ہونے سے اور عالم کا خوف طاعات میں شرک خفی سے ہوتا ہے
۔‘‘
🌷🌹🍂🍁
جن کے دلوں میں "رحم"
طبیعت میں "سادگی" احساسوں میں"خلوص" اور سوچوں میں "سچائی"هے. ایسے انسانوں کا وجود الله کی طرف سے مخلوق کے لیے نعمت" هے...
سبحان اللّه
🌷🌹🍂🍁
خودساختہ نفرتیں پال کر کسی کی ذات پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،
ھاں مگر ہم اپنا 'دل کالا' ۔ اور ۔"خون سفید" کر لیتے ھیں..
✌️🍂🍁✍️
کوئی بھی انسان کتنا بھی گٌناہ گار کیوں نا ہو
ربّ العالمین اس کیلئے دعا کا وسیلہ ، توبہ کا راستہ ، اور رزق کا دروازہ کبھی بند نہيں کرتا 💯✌️🍂🌹🍁🌷
پاکستان میں اگر پسند کی شادی نہ ہو تو دس، بارہ بچے غصے میں ہی پیدا کردیتے ہیں
😊😝🙃😂😛
سب سے زیادہ پریشان تو کان هے
پہلے چشمے کی ڈنڈیاں
پهر ایئر فون
اور اب ماسک کی ڈوریاں
کان هے یا ہینگر
😝😊🙃😂😛
یار جو مزہ پانچ روپے والے پاپڑوں میں ہے نا وہ لیز یا کرکروں میں نہیں ہے ۔۔خاص کر پاپڑ کا آخر والا مسالہ
😝😊🙃😂😛
گورنر صاحب
اگر پاکستان کے ڈاکٹروں کے بعد ٹک,ٹوک سٹار بھی کرونا پر قابو پانے میں ناکام ہوں تو آخری موقع PUBG کے مجاہدوں کو دیں
😛😝😊🙃😂
-نہ انا ہے مجھ میں نہ غرور ہے
ہاں مگر عزتِ نفس ضرور ہے-
✌️🍁🍂✍️
گرمیوں میں
👈کچن میں کام کرتی ہوئی خاتون سے
👈اور دوپہر کی جان لیوا دھوپ میں بائیک چلا کے گھر آنے والے مرد سے
ہمیشہ سوچ سمجھ کے مزاق کرنا چاہئے
😂🙃😊😝😛
لڑکیاں اتنی سمجھدار ہوتی ہیں😍 کہ
اگر آپ انہیں سمجھدار بھی کہیں
تو فوراً سمجھ جاتی ہیں😂 کہ
آپ جھوٹ بول رہے ہیں.
😂🙃😊😝😛
آخر گزر ہی جائے گی حیات ،
یہ کوئی تاحیات تھوڑی ہے
✍️🍂🍁✌️
جو برا کرے گا اس کے ساتھ برا ہوگا۔
کیوں کہ اللہ کی عدالت میں سفارش نہیں چلتی
✍️🍂🍁✌️


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain