کسی نے بوب مارلے سے ایک بار پوچھا کہ کیا کوئی کامل عورت موجود ہے؟ انہوں نے جواب دیا: "کون کمال کی پرواہ کرتا ہے؟ چاند بھی مکمل نہیں، وہ گڑھوں سے بھرا ہوا ہے۔ سمندر انتہائی خوبصورت ہے، لیکن وہ نمکین اور گہرائیوں میں تاریک ہے۔ آسمان ہمیشہ لامحدود لگتا ہے، لیکن اکثر وہ بادلوں سے ڈھکا ہوتا ہے۔ اس لیے، ہر خوبصورت چیز کامل نہیں ہوتی، بلکہ وہ خاص ہوتی ہے۔ ہر عورت کسی نہ کسی کے لیے خاص ہو سکتی ہے۔ کامل بننے کی کوشش چھوڑ دو، بلکہ آزاد رہو اور جیو۔ وہ کرو جو تمہیں خوشی دے، دوسروں کو متاثر کرنے کی خواہش نہ رکھو!
میں نے جواب دیا آدمی نے ابھی تک عورت کے ساتھ صرف سو کر دیکھا ہے، اُس کے ساتھ جاگ کر کبھی نہیں دیکھا۔ اگر دیکھا ہوتا تو مرد اپنی زندگی حتیٰ کہ اپنی نسل ،سب کچھ بدل چکا ہوتا۔ ذہین عورت کے ساتھ آپ چائے تو پی سکتے ہیں باتیں بھی کر سکتے ہیں مگر اُسے جیون ساتھی بنانے کی ہمت نہیں کر سکتے کیوں کہ ذہین عورت کی موجودگی میں آپ کی سوچ کی چڑیا پر نہیں مار سکتی۔ منٹو شناسی
Woman with Mind. بندے کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ اُسے عورت سیکس سے آگے دکھائی نہیں دیتی۔ ایک بار امرتا جی نے مجھے پوچھا: تم نے کبھی Woman with Mind تصویر کیا ہے؟ میں سوچنے لگ گیا۔ پھر میں نے ساری کتابیں میگزین دیکھ ڈالے جن میں عورت کو پینٹ کیا گیا تھا۔ سب نامور مصوروں، مجسمہ سازوں نے عورت کو جسم کے حوالے سے ہی دیکھا تھا ۔ یعنی سیکس سے آگے کسی نے سوچا ہی نہیں۔ اگر کسی نے عورت کے جسم کو نظرانداز کر کے سوچا ہوتا تو شاید آج نسل انساں کچھ اور ہوتی۔ آرٹ گیلریوں میں عورت ننگے جسم کے ساتھ ملتی ہے، عورت خود بھی عورت کو اسی انداز میں پیش کررہی ہے۔ امرتا نے دوسرا سوال کیا: آدمی کا عورت کے ساتھ تعلق اچھا یا پائیدار کیوں نہیں ہو رہا؟ Continue