خوش قسمت لوگ تھے جن کی اچھے وقتوں میں شادیاں ہوگئیں اب تو شادی سے پہلے بڑا گھر، بڑی گاڑی، بڑا بینک بیلنس اور پتہ نہیں "کیا کیا" بڑا چاہیے ہوتا ہے اور اگر "محنت" اور وقت لگاکر یہ سب کچھ بڑا کر بھی لو تو تب تک ایک اور چیز بڑی ہوچکی ہوتی ہے اور وہ ہے عمر..... اور سیانے کہتے ہیں بڑی عمر کی شادی اور ٹریکٹر پر لگے گانے کو ہمیشہ دوسرے ہی انجوائے کرتے ہیں. اس لئے کچھ بڑا کرنے کے چکر میں نا پڑیں زندگی میں معمولی stability آتے ہی شادی کریں ورنہ حالات ٹھیک ہونے تک "آلات" ٹھیک نہیں رہیں گے.🤗🤗😂😂
کل صبح واک کرتے ہوۓ ایک ہمساٸی آنٹی کہہ رہی تھیں میں تو اپنے لاڈلے کیلۓ اپنی بہو کسی کی ”فوتگی“ پر ڈھونڈوں گی ہم نے حیران ہو کر کہا آنٹی لوگ تو شادیوں کے فنکشنز پر حور و شماٸل دکھاٸی دیتی لڑکیوں میں سے بہو تلاش کرتے ہیں۔ تو آنٹی کے عقل و دانش سے بھر پور جواب نے حیرت میں ڈال دیا۔ کہتیں ماہی بیٹا۔۔ شادیوں میں تو لڑکیوں نے میک اپ کی آٹھ آٹھ تہوں میں خود کو چھپایا ہوتا ہے اصل چہرہ دکھاٸی ہی نہیں دیتا جبکہ یہاں دھلا دھلایا صاف چہرہ باآسانی مل جاتا ہے ۔جس کو شادی کے بعد ساری عمر دیکھ دیکھ کے آہ نہیں بھرنی پڑتی کہ پسند کیا کی تھی منہ دھلا تو نکلی کیا لو کرلو گل