جو کچھ تمہارے پاس ہے، وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا، ہم اُنہیں اُن کے بہترین کاموں کے مطابق اُن کا اجر ضرور عطاکریں گے۔ ❤ سورہ النحل،۹۶
💕بعض لوگوں کے الفاظ شفا ہوتے ہیں اس سے لوگ امید اور یقین حاصل کرتے ہیں وہ ٹوٹے ہوئے دل جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں محبت پھیلاتے ہیں نفرتیں ختم کرتے ہیں جینا سکھاتے ہیں لیکن یہ سب صرف دوسروں کے لیے انکے الفاظ انکی اپنی ذات کے لیے تو مرہم بھی نہیں ہوتے💕
💕زندگی تب سے بہت آسان ہوگٸ ہے جب سے میں نے سمجھ لیا کہ لوگ لوگ ہوتے ہیں لوگوں کو لوگ مل ہی جاتے ہیں نہ کوٸی کسی کا انتظار کرتا ہے اور نہ کوٸی کسی کے نہ ہونے سے مرجاتا ہے ۔ویسے بھی لوگوں کی مثال ان پرندوں جیسی ہے جو شجر کو سوکھتا دیکھ کر ہی کہیں اور آشیانہ بنا لیتے ہیں💕