اداسی بھی کیا عجیب شے ہے ... ہنسی کو یکدم نگل لیتی ہے .. چہرے پہ بیزاری پھینک دیتی ہے .. آنکھوں سے زندگی کھینچ کے ویرانی بھر دیتی ہے.. شوخیوں کو درد ناک موت مار کے خود اک عجیب سے رقص میں مبتلا ہوجاتی ہے .. نہ رونے دیتی ہے نہ ہنسنے نہ جینے دیتی ہے نہ مرنے .. پتہ نہیں یہ اداسی_______ ہم خالی ہاتھ والوں سے کیا چاہتی ہے.. روح پیاسی کہاں سے آتی ہے یہ اداسی کہاں سے آتی ہے ...