خوشبو سے تِرا یوں بھی تقابل نہیں بنتا سب پھول تِرے لہجے کی خوشبو سے کِھلے ہیں دُنیا تو ابھی سات ہی رنگوں میں ہے الجھی سو رنگ ہمیں تیری ہنسی میں ہی مِلے ہیں🌹🌹
تم وہ عورت ہو جسے خدا نے آدم کی پسلی سے پیدا کیا تم وہ عورت ہو جس کے حُسن کو تشبیہ دینے کے لئے خالقِ کائنات نے چاند تارے پھول خوشبو جگنو اور آگ کو تخلیق کیا دنیا کے ہر مذہب کا انسان تمہاری خاطر اپنے اپنے خدا کے سامنے اپنا ماتھا رگڑتا ہے تمہاری آرائش کے لئے انسان نے پہاڑ کھود کر سونا نکالا اور تمہارے لباس کے لئے ریشم کے کیڑے تک سے ریشم حاصل کی گئی ریت سے شیشہ اور پھر اُس شیشے سے تمہاری کلائی کے واسطے چوڑی تیار کی گئی تمہارے لئے پُھولوں کے باغات لگائے گئے اور پھر اُن باغات کے سب سے خوبصورت پھول تمہارے بالوں میں سجانے کے واسطے چُنے گئے شاعروں نے تمہاری شان میں دیوان لکھے ادیبوں نے تمہاری ذات پر لکھ لکھ کر دنیا جہاں کی لائیبریریاں بھر دی فقط تم سے ہر انسان کی تکمیل ممکن ہے 🧡🧡 تم کس لئے اداس ہو؟...💓
اس بات کا یقین ہو جائے کہ انسان تمہارے معاملے میں رتی برابر بھی نفع یا نقصان کی قدرت نہیں رکھتے، تو لوگوں سے الجھنا چھوڑ دو! لوگوں سے بدگمانی اور بدظن ہونا چھوڑ دو! جو پریشانی قسمت میں لکھ دی گئی وہ آکر ہی رہے گی، لوگ آزمائش کا ذریعہ ضرور ہو سکتے ہیں، مگر نہ تو وہ تکلیف پہنچانے کی سکت رکھتے ہیں اور نہ ہی اسے رفع کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے وان یمسسک اللہ بضر فلا کاشف له الا ھو اور اگر اللہ تمہیں تکلیف پہنچانا چاہے تو اسکے سوا کوئی اسے دور نہیں کرسکتا۔
محبت اور عزت تو بہت آگے کے مراحل ہیں۔ ہم تو عادت کا بوجھ بھی نہیں اٹھا پاتے۔ کسی کی خوشی کی عادت ، اس کے سکون کی عادت ، اس کا ہمارے اطراف میں رہنا پھر اس سے جڑی ہر زرا زرا سی بات کی عادت اور یونہی اس شخص کی توجہ کی عادت ، اور اکثر ہمیں عادت لے بیٹھتی ہے۔ محبت تو پھر ہو جایا کرتی ہے۔ عزت بھی جو کرے اس کی عزت فرض ہے۔ مگر یہ عادت کسی کا نہیں ہونے دیتی۔کہیں کا نہیں رہنے دیتی۔💔❤🔥