جب انسان اپنی مرضـی کو چھوڑ کر راضی رضاۓ الٰہی کے سفر پر روانہ ہوتا ہے •تب مٹی کا پُتلا سونے جواہرات سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے• کیونکہ تب اسکی قیمت بارگاہِ خداوندی میں لگتی ہے اور جو سودے ربّﷻ سے کیے جائیں وہ خساروں سے پاک ہوتے ہیں✨
آنسو بہہ جانا اگر اتنی آسان بات ہوتی تو آپ کے ربّ کو آنسو اتنے محبوب نہ ہوتے، بڑی اذیت سے نکلتے ہیں یہ آنسو باہر بہتے ہیں تو اندر اتر جاتے ہیں تب ہی تو عرش ہلا دیتے ہیں ربّ سے ملا دیتے ہیں دل بدل دیتے ہیں اپنے ربّ کے آگے خوب رو لیا کریں سب دُکھ کہہ دیا کریں وہاں آنسوؤں کے بدلے صرف دل کا سکون نہیں بڑے بڑے مقام ملتے ہیں♥️
تخیّل سارے جھوٹے ہیں۔ محبت فقط ماں کے قدموں کا بوسہ ہے میں جب بھی ماں کو دیکھتا ہوں اکثر یہ آیت ذہن میں آتی ہے وَصَوَّرَکُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ "- اور اُس نے تُمہاری صورت بنائی ، اور کیا ہی خُوبصورت بنائی -" (القرآن : 64:3)