Damadam.pk
Princess@7's posts | Damadam

Princess@7's posts:

Princess@7
 

کسی نے خواب دٍکھائے تھے زندگی کے
کسی کے ساتھ ہمارا بھی رابطہ ہوا تھا۔
اور یہ خدوخال ہمارے یوں ہی نہیں بگڑے
ہمارے ساتھ بھی محبت کا حادثہ ہوا تھا۔

Princess@7
 

میں نے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا اس نے کہا ایک ہی طریقہ ہے اس غم سے نکلنے کا۔۔ وہ یہ کہ تم ایسا سمجھو کہ وہ تو مر چکا ہے میں یہ سن کر ضبط نہ کر سکی بھلا تمہاری حفاظت کے واسطے نوافل پڑھنے والی۔۔ تمہاری لمبی عمر کی دعائیں رو رو کر مانگنے والی۔۔ کیا تمہیں مرا ہوا تصور کر سکتی ہے؟ کبھی نہیں
ناں! میں نے ماہر نفسیات کو منع کردیا میں نے کہا نہیں مجھ سے نہیں ہوگا ہاں روتی رہوں گی ساری عمر
روتے تڑپتے خود ہی مر جاؤں گی اس نے کہا جاؤ پھر ساری عمر روتی رہو۔
لیکن میں تمہیں نہیں مار سکتی کبھی خیالوں میں بھی نہیں۔

Princess@7
 

شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیں
اتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں

Princess@7
 

تجھے یوسف کی طرح کھویا میں نے
ہوئی جاتی ہیں اب یعقوب آنکھیں.
🤍🖤

Princess@7
 

ذرا سی دیر میں اترے گا جب خمارِ جہاں
اُس ایک شخص نے بے حد پکارنا ہے مجھے

Princess@7
 

ہم ذاتی طور پر تو اکیلے ہو سکتے ہیں مگر روحانی طور پر ہم ہمیشہ اُن لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں جو ہمارے دلوں میں بستے ہیں

Princess@7
 

میں تُمہیں اِتنا دیکھنا چاہتی ہوں
کہ تُمہارے چہرے کے تمام نقش میری آنکھوں میں محفوظ ہو جائیں، کیوں کہ میں جانتی ہُوں پِھر مُجھے تُمہیں دیکھے بغیر ایک عُمر گُزارنی ہے

Princess@7
 

جن کی آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں
ان کے دُکھ بـے حساب ہوتے ہیں
پوچھتے ہیں کہ واقعی خوش ہو؟
اور ہم لا جواب ہوتے ہیں
عشق میں ہجر کے سبھی لمحے
باعثِ اضطراب ہوتے ہیں
صبر تو راٸیگاں نہیں جاتا!!
عرش پر سب حساب ہوتے ہیں
دکھ چھپانے ہیں خوش بھی دِکھنا ہـے
کیسے کیسے عذاب ہوتے ہیں !!
قدر وہ لوگ ہی نہیں کرتے
ہم جنہیں دستیاب ہوتے ہیں۔۔

Princess@7
 

بچھڑ جانے کی اذیت موت جیسی ہے۔
موت بھی وہ جو روز آتی ہے۔

Princess@7
 

کوئی دوسرا ہمارا دل نہیں توڑتا ۔ہم خود ہی اپنا دل توڑتے ہیں ایسی جگہ رہ کر جہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔

Princess@7
 

واسطہ پڑے تو کردار کھلتے ہیں
باتوں سے تو ہر شخص فرشتہ لگتا ہے 💯

Princess@7
 

مرنا تو اِس جہاں میں کوٸ حادثہ نہیں
اس دورِ ناگوار میں جینا کمال ہے

Princess@7
 

ضد ہے مجھے اس کے بغیر جینے کی
وہ شخص اب ملے بھی تو نہیں چاہئے

Princess@7
 

کانچ کے ٹکڑے بن کر بکھر گئ زندگی میری
کسی نے سمیٹا بھی نہیں ہاتھ زخمی ہونے کے ڈر سے