زندگی میں ہمارے روئیے اور الفاظ طے کرتے ہیں کہ ہم کس کو کتنی عزت اور اہمیت دیتے ہیں نیتوں کا حال تو صرف اللّٰہ جانتا ہے بندہ تو پھر بندہ ہے وہ کہتے ہیں ناں کہ تلوار کا زخم بھر جاتا ہے الفاظ کا نہیں تو بہت سوچ سمجھ کر اپنے الفاظ ادا کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی دعا دینے والا فکر کرنے والا رشتہ بے جان ہو جائے
وہ میری میت پہ سرانے آ بیٹھا ہے مطلب مردے کو جگانے آ بیٹھا ہے اتنی نزاکت سے چھو رہا ہے جسم میرا جیسے کسی روٹھے کو منانے آبیٹھا ہے کس نے دے دی میری موت کی خبر بھلا وہ خوامخوہ آنسو بہانے آ بیٹھا ہے رحم آ رہا ہے ملک الموت کو اس پر ہاۓ ظالم فرشتوں کو اکسانے آ بیٹھا ہے ان کہی باتیں جو رہ گٸیں دل میں اک اک بات مجھے بتانے آ بیٹھا ہے غسل کی ضرورت اب کسے رہی ہے اشکوں سے میت نہلانے آ بیٹھا ہے آیات پڑھ پڑھ پھونک رہا ہے مجھ پر نادان قبر کہ عذاب سے بچانے آ بیٹھا ہے وہ رو رہا ہے پیٹ کہ چھاتی زمین کی ارے روکو اسے آسماں کو ہلانے آ بیٹھا ہے
تیری وفا ، وفا جاناں !!!! میری محبت کچھ بھی نہیں ؟؟ 💔 تیرا درد، درد ٹھہرا !!!! میرا زخم کچھ نہیں ؟؟ 💔 تیری بات پتھر کی لکیر !!!! میری التجا کچھ نہیں ؟؟ 💔 تجھ میں انا سمندر جیسی !!!! تو میرا مان کچھ نہیں ؟؟ 💔 تیرا غم ، غم ہوا !!!! میرے آنسو کچھ نہیں ؟؟ 💔 تیرا وجود سب کچھ جاناں _____!!!! کیا میری ہستی، کچھ بھی _____؟؟؟ 💔 تیری وفا ، وفا جاناں !!!! میری محبت کچھ بھی نہیں ؟؟
تُم لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانیاں پیدا کرے گا، جتنا تُم کر سکتے ہو اور جتنا تُم سے ہو سکتا ہے خلق خدا کو تکلیف سے بچاؤ اِس سے تمھاری زندگی میں سکون ہوگا. کسی کے دُکھ،درد، تکلیف یا دل آزاری کا سبب نہ بنو، ہو سکتا ہے اُس کی ایک آہ تمہاری زندگی کی خوشیوں اور سکون کو ایک لمحے م ملیامیٹ کر دے