y12
اور زمین میں فساد نہ پھیلاتےپھرو“(سورۃ البقرہ٢:٦٠ )
رسول اکرمﷺمنبر پر تشریف لاۓ،اہل نفاق اور ضعیف الایمان مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوۓ آپﷺنے بلند آواز سے فرمایا:اے افراد جمعت،جوزبان سے مسلم ہو ایمان اُن کے دل میں داخل نہ ہوا،تم مسلمانوں کو ایزا نہ دو،ان پر طنز نہ کرو،ان کےپوشیدہ عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو،جو شخص اپنے مسلمان بھاٸی کے عیب تلاش کرےگا اللہ تعالیٰ اُس کا بھانڈا پوڑ دے گااور اللہ جس کی براٸیوں کا پردہ چاک کرتا ہےاُسے اُس کے گھر میں رُسوا کرکے چھوڑتا ہے“۔
”کاناپھوسی تو ایک شیطانی کام ہے“(سورۃ المجادلہ٥٨:١٠)
فرقہ بندی ہے اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
(اقبال)
y11
”اب اگر تم نے ایک اپنے،جیسے بشر کی اطاعت قبول کرلی تو تم گھاٹے ہی میں رہے“(سورۃ المٶمنون٢٣:٣٤)
اللہ کے ہاں بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے،اس کے سوا اور سب کچھ،معاف ہوسکتا ہے،جسے وہ معاف کرنا چاہے“ (سورۃ النسإ٦:١١٦)
(اےنبی ﷺ)کہہ دو کےاے میرے بندو،جنہوں نے اپنی جانو پر زیادتی کی ہے،اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاو،یقیناًاللہ سارے گناہ معاف کردیتا ہے،وہ غفور و رحیم ہے“(سورۃ الزمر٣٩:٥٣)
y10
”اللہ کو حساب چکاتے کچھ دیر نہیں لگتی“(سورۃ ال بقرہ ٢:٢٠٢)
راہ اعتدال پر رہواور میانہ روی سے کام لو اور جان لو کہ کوٸی بھی تم سے اپے عمل کی وجہ سے نجات نہیں پاۓ گا۔ تو لوگوں نے پوچا اور نہ آپ یارسولﷺاللہ؟فرمایا اور نہ میں،مگر یہ کے اللہ تعالیٰ مجھےاپنی رحمت اور فضل میں ڈھانپ لے“۔
”کیا میں تمہیں نہ بتاٶں کے دوزخی کون ہے؟ہر وہ شخص جو تندخو ہونے کی وجہ سےحق کے خلاف ڈٹ جاتا ہے،اکڑ کر چلتا ہے اور متکبر ہے“۔
y9
”حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ظلم نہیں کرتا،لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں“ (سورۃ یونس١٠:٤٤)
”ہاں یہ جان لو کہ اللہ پر طوبہ کی قبولیت کا حق انہی لوگوں کے لیۓ ہے۔جو نا دانی کی وجہ سے برا فعل کرگزرتے ہیں اور اس کے بعد جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں“(سورۃ النسإ٤:١٧ )
”لوگوں پرہمیشہ بھلاٸی اور خیر سایہ فگن خیررہےگی جب تک وہ باہم حسد نہ کریں“۔(طبرانی)
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً وَّهَيِّئۡ لَـنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا (سورۃ ال کھف١٨:١٠)
اے پروردگار ہم کو اپنی رحمت سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کردے“
y8
”ساٸل کو نہ جھڑکو،اور اپنے ربّ کی نعمت کا اظہار کرو“ (سورۃ ال الضحٰی٩٣:١١١٠)
لوگ پوچھتے ہیں ہم کیا خرچ کریں؟جواب دوکہ جو مال بھی تم خرچکرو اپنے والدین پر،رشتہ داروں پر،یتیموں اور مسکینو اور مسافروں پر خرچ کرو۔اور جو بھلاٸی بھی تم کروگے،اللہ اس سے باخبر ہوگا “۔(سورۃ ال بقرا٢:٢١٥ )
اور خرچ کی ابتدا اُن لوگوں سےکرجن کی دیکھ بال کا توذمہ دار ہے اور بہتر صدقہ وہ ہے جو اپنے پاس جو کچھ بچا کر ہو (کل اوروں سے مانگتا نہ پھرے)جو محتاط رہنا چاہتا ہےتو اللہ تعالی اسے مہتاط بنا دیں کےاور جو بے نیازی چاہے تو اللہ تعالی اسے غنی کردیں گے“۔
y7
”اے لوگوں جو ایمان لاۓ ہو،اگر کوٸ فاسق تمہارے پاس کوٸی خبر لےکر آےتو تحقيق(Enquire)کرلیاکرو،کہیں ایسا نہ ہوکہ تم کسی گروہ کونادانستہ نقصان پہنچا بیٹھواور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو“(۔سورۃ الحجراة٤٩:٦)
ہاں مگر یہ قرآن سُنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو کہ کہیں کوٸی شخص اپنے کیۓ کرتوتوں کے وبال میں گرفتار نہ ہوجاۓاور گرفتار بھی اس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانےوالا کوٸی حامی ومددگاراورکواٸی سفارشی اس کے لیۓ نہ ہو“۔(سورةانعام٢:٧٠)
”وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتےہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں ہوتیں،اور جو کچھ وہ دلوں میں چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے“(سورۃال عمران٣:١٦٧)
y6
”جو غصہ کو پی جاتے ہیں اور دوسرں کے قصور معاف کردیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں“۔(سورۃ ال عمران٣:١٣٤)
اَلخَافِضُﷻ،
تکبرکرنیوالوں کو ذلیل اور پست کرنےوالا
”اور خدپسندی سے بڑکر کوٸی تنہاٸی نہیں“
بد مزاجی اور غصےکی بدترین وجہ احساسِ برتری ہےجوتکبّرپرمبنی ہے
y5
”فضول خرچ لوگ شیطان کے بھاٸی ہیں“(سورۃ بنی اسرائيل١٧:٢٧)
”باہم مقابلہ کرنے والوں کے طعام میں شرکت نہ کرو“
”وہ نکاح بہت بابرکت ہےجس کا بار کم سے کم ہو “
پاکستان جیسے غریب ملک میں شادیوں پر روزانہ 300کروڑروپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ روزانہ600کروڑروپےکی خیرات کرنے والےملک انگلینڈ کی اکسر شادیوں میں 50سے زاٸد لوگ شریک نہی ہوتے۔
”اور ایسی نصیحت کرو جو اُن کے دلوں میں اُترجاے“۔(سورۃ النسإ٤:٦٣)
رہ گٸی رسمِ ازاں،روحِ بلالی نہ رہی
فلسفہ رہ گیا،تلقينِ غزالیِ نہ رہی
(اقبال)
y4
”جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا “۔(سورةابراہیم ١٤:٣٤)
”اوریاد رکھو،تمہارے رب نے خبردار کردیاتاکہ اگر شکرگزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفران نعمت کروگے تو میری سزا بہت سخت ہے“۔(سورةابراہیم١٤:٧)
بارالہٰ!ہم تیری پناہ مانگتے ہےتیری نعمت کے چُھٹ جانے سےاور تیری عافیت کےپلٹ جانے سے اور تیری سزا کے اچانک وارد ہو جانے سے اور تیری ہر نراضی اور ناخشی سے ۔
y3
”زبان سے وہ بات نکالا کریں جو بہترین ہو۔دراصل یہ شیطان ہےجو انسان کے درمیان فساد ڈالنے کی کوشش کرتا ہے“(سورۃ بنی اسرائيل١٧:٥٣)
”قیامت کے دن تم سے زیادہ قابل نفرت اور زیادہ دُور وہ لوگ ہوں گےجو بہت باتونی اور اپنے آپ کو فصیح ظاہر کرنے کے خیال میں غیر محتاط اور طویل گفتگو کرنے والے لوگ ہے“۔ترمذی
ناز ہے طاقتِ گفتار پر انسانوں کو
بات کرنے کا سلیقہ نہی نادانوں کو
(اقبالؒ)
y2
”جو میرے ”ذکر“(درست نصیحت)سے منہ موڑےگا اُس کےلیۓ دنیاں میں تنگ زندگی ہوگی“
(سورة طٰہٰ٢٠:١٢٤)
”اور ایسی نصیحت کرو جو اُن کے دلوں میں اُتر جاۓ “۔(سوة النسا ٤:٦٣)
”سود کا پیسہ چاہے کتنا بھی زیادہ ہوجاۓ اس کا انجام تنگ دستی ہے“
(راوی حضرت عبداللہ بن مسعودؓ)
اللہ کرے آج کابالغ بیو پاری سود کے قرآنی اصولوں پر عمل کرے ورنہ حدیث میں توسود کے پیسہ کی وجہ سے تنگ دستی آنے کی خشخبری سناٸی جا چکی ہے۔
y1
”رہا دنیاں کا رزق،تو اللّٰہ کو اختیار ہے،جسے چاہے بے حساب دے“۔(سورةالبقرا ٢:٢١٢)
اپنے اہل و عیال کونماز کی تلقين کرو اور خد بھی اسکے پابند رہو۔ہم تم سے کوٸی رزق نہیں چاہتے۔رزق تو ہم ہی تمہیں دےرہے ہیں“۔(سورۃطٰہٰ٢٠:١٣٢)
”یقینافلاح پاٸی ہے ایمان لانے والوں نے :جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں،لغویات سے دور رہتے ہیں“۔
(سورۃ المٶ منون اتا ٢٣:٣)
پس نماز قاٸم کرو،زکوۃ دو،اور اللّٰہ سے وابستہ ہوجاٶ۔
وہ ہے تمہارا مولیٰ،بہت ہی اچھا ہے وہ مولیٰ،اوربہت ہی اچھا ہے وہ مددگار“۔(سورۃ الحج٢٢:٧٨)
Y
لَا إِلٰهَ اِلّٰااللّٰهُ وَحدَهُ لَا شَرِيكَ لَهٗ لَهُ اَلمُلكُ وَلَهُ الحَمدُ يُحىٖ وَيُمِىتُ وَهُوَ حَي لَّا يَمُوتُ اَبَدًااَبَدًا ذلجلال ولاكرام بيده الخير وهوعلى كل كلى شئ قدير
اللّٰہ کے سوا کوٸی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوٸی شریک نہیں۔اسی کی بادشاہی ہے
اور اسی کےلۓ تمام تعریف ہے۔وہ زندہ کرتا ہےاور مارتا ہےاور وہ ہمیشہ
ہمیشہ زندہ رہےگااسے کبھی بھی موت نہیں،وہ عظمت اور بزرگی والا ہےبہتری
اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
حَسبُنَااللّٰهُ وَانِعمَل الوَكِيلُ
اللہ ہمارے لیۓ کافی اور کارساز ہے
جو شخص اس کلمہ کو رَوزانہ ایک سو ١٠٠ مرتبہ پڑے گاتو دنیاں اور اخرت کی تمَام افتوں سے محفوظ رہے گا
(روایت حضرت ابودردا)
سُبحٰنَ اللّٰهِ وَبِحَمدِهِ
سُبحٰن اللّٰهِ العَظِيمِ
دو کلمہ ہے زبان پر ہلکے پلکے اور
میزان اعمَال میں بڑے بھاری
اور خداوندے مہربَان کو بہت پیارے
مُسلم،ترمذی
(47)
اُس بندے پر اللّٰہ کی رحمت ہو تی ہےجو
بیچنے خریدنے،حق کا تقاضا کرنے اور حق
وصُول کرنے میں نرم خُو اور فراخ دِل ہو
بخاری
(46)
دو مُسلمانوں میں تفرقہ نہ ڈالو
کیونکہ یہ بڑی تباہ کُن چیز ہے
ترمذی
(45)
نبی کریمﷺ کا فرمان ہَے”جُھوٹ ذہنی خلجَان کا باعث ہَےاور سچ ذہنی اطمينان کا بَاعث ہے،(مشکٰوة)
(44)
جس نے کسی غریب و تنگدس کو مہلت
دی یا معاف کردیا تو اللّٰہ تعالی اس کو
قیامت کے دن کی تکلیفوں اور پرےشانیوں
سے نجات عطا فرماےگا(مُسلم)
(43)
اللّٰہ کے بندوں میں بَدترین وہ ہے جو
چغلی کھاتے اور دوستوں کے درمَیان
تفرقہ ڈالتے پھرتے ہے
مُسندِاحمَد
(42)
جَب دو مُسلمان مصافحہ کرتے ہیں
تو جدا ہونے سے قبل ہی دَونو
بخش دیۓ جاتے ہے:
احمَد تِرمذی_ابنِ ماجه
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain