کوئی سلسلہ نہیں جاوداں تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
میں تو ھر طرح سے ھُوں رائیگاں تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میرے ھم نفس تُو چراغ تھا تجھے کیا خبر میرے حال کی
کہ جیا میں کیسے دُھواں دُھواں تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
نہ تیرا وصال، وصال تھا نہ تیری جدائی، جدائی ھے
وھی حالتِ دلِ بد گماں تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میں یہ چاھتا ھُوں، کہ عمر بھر رھے تشنگی، میرے عشق میں
کوئی جستجو رھے درمیاں تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
مرے نقش پا تجھے دیکھ کر یہ جو چل رھے ھیں انہیں بتا
ھے میرا سراغ مرا نشاں تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
کتنے مردہ خواب پڑے ہیں
میری زندہ آنکھوں میں
جسے میں چھوڑ دیتا ہوں پھر اس کو بھول جاتا ہوں
پھر اس کی گلی کی جانب مڑ کے میں دیکھانہیں کرتا
اس میں کوئی شکوہ نہ شکایت نہ گلہ ھے
یہ بھی کوئی خط ھے کہ محبت سے بھرا ھ
ان کے حسن اپنی ضرورت پہ نظر کرتے ہیں
گو خوشامد ہے بری چیز مگر کرتے ہی
اک عمر گزار آئے تو--محسوس ہواہے
اس طرح تو جینے کا ارادہ نہیں تھا..!!
سرِ طُور ہو, سرِحشرہو, مجھے انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں,وہ کہیں ملیں, وہ کبھی سہی ,وہ کہیں سہی
میں تیری سمت پلٹ کر تو آنے والا نہیں___
میں چاہتا ہی نہیں پھر سے رائیگاں ہونا___"!
ﺍﺱ ﺭﻭﺯ ﯾﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﺟﺌﮯ ﮨﻢ..
ﺟﺲ ﺭﻭﺯ ﺻﻨﻢ ﺫﮐﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ..!!!♥️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain