Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو
میں تمھارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو

Raiyama
 ★ 

میرے ذوق میں رہتا ہے تیرا عکس عیاں
تیرا ہونا ، میرے ہونے کی وجہ ہو جیسے

Raiyama
 ★ 

جو شخص آپ سے محبت کرتا ہو
وہ آپ کو ذہنی اذیت نہیں دیتا
آپ کی غلطیاں نہیں پکڑتا
آپ سے لڑنے کے بہانے تلاش نہیں کرتا
آپ سے کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں کرتاجسے آپ پورا نہ کرسکتے ہوں۔آپکو پریشان نہیں
کرتا
آپ کو اداس نہیں ہونے دیتا
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ۔رابطے میں رہتا ہے
غائب نہیں ہوتا😊🙋♀️

Raiyama
 ★ 

"_____ محبوب اگر وقت مانگے تو دراصل وہ لمحوں کا نہیں، دل کا حصّہ مانگتا ہے ____،
اس کی چاہت یہ نہیں کہ گھنٹے دنوں میں بدل جائیں، بلکہ یہ ہے کہ ہر پل تمہاری موجودگی سے بامعنی ہو جائے _____،
محبت میں وقت ہی سب سے بڑی قربانی ہے، جو تم کسی کو دیتے ہو، وہ لوٹ کر واپس نہیں آ سکتا _____،
اس لیے جب محبوب وقت مانگے، تو سمجھ لو وہ تمہیں اپنی تنہائیوں، اپنی خوشیوں اور اپنی سانسوں میں شامل کرنا چاہتا ہے۔!"

Raiyama
 ★ 

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے
پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے
شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو
آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے
اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس
یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے
کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں
میرا نہیں تو دل کا کہا مان جائیے
اپنی غزل قتیل وہ کوئل کی کوک ہے
جس کی تڑپ کو دور سے پہچان جائیے۔

Raiyama
 ★ 

خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️

Raiyama
 ★ 

جس دن تمھیں عورت کے خوبصورت ہونے سے فرق پڑنا ختم ہو جاۓ اس دن سمجھ لینا تم محبت کے بارے گفتگو کرنے کے قابل ہوچکے ہو__!!💯🖤

Raiyama
 ★ 

اسےکہناستمبر جا رہا ہے
شامیں سہانی لگنےلگی ہیں
دهوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے
پرندوں کی ہجرت___پرتول رہی ہے
دل بےوجہ اداس رہنےلگا ہے
ہر آہٹ پہ چونکتا ہے
انگوروں کےپتےلال ہوکرجھڑنےلگے ہیں
بادل، بارش، کالی گھٹاشرارت چھوڑ چکی ہے
ہوا میں دهوپ اور ساون کی نمی ہے
گلاب تھک رہے ہیں
موسمی پودے کیاریوں میں ڈهےرہے ہیں
شاید نئی پنیریاں لگنےکا موسم آگیا ہے
کہ ستمبر جا رہا ہے..

Raiyama
 ★ 

خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️

Raiyama
 ★ 

خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️

Raiyama
 ★ 

مجھے دریا نہیں لکھنا!!! مجھے صحرا نہیں لکھنا!!!
تسلسل سے سفر میں ہوں مجھے ٹھہرا نہیں لکھنا
میری آنکھوں میں باتیں ہیں مگر چہرے پہ گہری چپ
میری آنکھیں تو لکھ دینا میرا چہرہ نہیں لکھنا

Raiyama
 ★ 

دوسرے لوگوں پر ہمارا اعتماد
ایک خاموش خزاں کی طرح ہو چکا ہے ،
روز۔۔۔۔۔ ایک " پتہ " گر جاتا ہے۔💔🍁🍂

Raiyama
 ★ 

بس۔۔۔۔ ایک خیالاتی دنیا ہی تو ہوتی ہے ،
جہاں سب کچھ ویسا ہوتا ہے ، جیسا ہم چاہتے ہیں۔

Raiyama
 ★ 

اپنے اپنے محبوب سنبھال کر رکھیں۔۔💗
محبوب بچھڑنے کے مہینے آ گئے ہیں..
*ستمبر٫ اکتوبر٫ نومبر٫ دسمبر۔۔*
خیر سانوں کی😁🤦😃😬
مجھے کوئ چائے پلا دو ☕☕

Raiyama
 ★ 

ہمسفر اگر پیار اور عزت دینے والا ہو تو اس کے سامنے پوری دنیا کی دولت پھیکی لگتی ہے🩷

Raiyama
 ★ 

وقت کا خاص ہونا ضروری نہیں ہوتا 🥀
کسی خاص کے لیے وقت ہونا ضروری ہوتا ہے ⁦❤️⁩

Raiyama
 ★ 

میں اپنی زندگی کے اس مرحلے میں ہوں... جہاں مجھے کسی کو متاثر کرنے کی ضرورت نہیں...!
اگر تم مجھے پسند کرتے ہو، تو یہ اچھی بات ہے...اور اگر نہیں بھی کرتے...تو وہ بھی ٹھیک ہے...!
تمہاری زندگی تبھی زیادہ ہموار ہوگی ...جب تُم اسے اَجنبیوں کے ساتھ گزارو گے...!
نہ دوستی کے تقاضے اُٹھاؤ... نہ جَذبات کا بوجھ سَہو... نہ وابَستگی کی قِیمت چُکاؤ...!
بس وعدوں سے آزاد رَہو کہ کوئی ہمیشہ رہے گا...!🖇️🤍

Raiyama
 ★ 

کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی
گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی
ہم عکس عکس بکھرتے رہے اسی دُھن میں
کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ہم بھی !!!!❤️✍️

Raiyama
 ★ 

ہم آخر تک ایک دوسرے کی قدر نہیں جانتے!
ایک پھول وقت پر دینا ، بہت دیر ہو جانے پر اپنا سب کچھ دینے سے بہتر ہے۔
صحیح وقت پر ایک خوبصورت لفظ کہہ دینا ، احساسات ختم ہونے کے بعد۔۔۔ایک " نظم " لکھنے سے بہتر ہے۔
ضرورت پڑنے پر انسانی موقف اختیار کرنا ، دیر ہو جانے کے بعد تسلی دینے سے بہتر ہے۔
"دیر سے آنے والی چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں ، جیسے۔۔۔کسی مردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ"
💔

Raiyama
 ★ 

"محبت ایک ایسی خواہش ہے،
جو باقی تمام خواہشوں کو کھا جاتی ہے!"