,کبھی تو ختم ہوں گی یہ اداسیاں یہ تنہائیاں
اک دن تو اچھا ہو گا چار دن کی زندگی میں
👈💘کاش کوئی ہوتا جو ہمارے آنسوؤں کا بھرم رکھتا
یہاں تو ہر شخص نے رولانے کی قسم کھا رکھی ہے💚👉
وہ شخص مجھے ٹوٹ کے رونے نہیں دیتا.
خوابوں میں اگر آئے تو سونے نہیں دیتا. 💞
خود اس کے مراسم زمانے سے ہیں لیکن. 🔥
مجھے وہ کسی اور کا ہونے نہیں دیتا..
میری دانست میں محبت میں کوئی شرط نہیں ہوتی۔ محبت صرف کی جاتی ہے چاہے دوسرا کرے نہ کرے۔ محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے۔ اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے، نہ شکایت کی۔ نہ وفا کی شرط، نہ بےوفائی کا گلہ. محبت لین دین نہیں، صرف دین ہی دین ہے۔ ۔۔۔(💏)
سب کے ہونٹوں پہ میرے بعد ہیں باتیں میری
میرے دشمن میرے لفظوں کے بھکاری نکلے
چہرے سے پتہ نہیں چلتا دل کے زخموں کا کوئی ساحل پہ کھڑا کیا جانے سمندر کتنا گہرا ہے.
اپنے نصیب کی آزمائش نہ کراپنے زخم کی نمائش نہ کر جو تیرا ہے وہ خود تیرے پاس چل کر آئے گا ہر روز اسے پانے کی خواہش نہ کر...
سب کے ہونٹوں پہ میرے بعد ہیں باتیں میری
میرے دشمن میرے لفظوں کے بھکاری نکلے
بارش کی بوندوں میں جھلکتی ہے تصویر تیری
آج پھر بھیگ بیٹھیں ہیں تمہیں پانے کی چاہت میں
بات عمر بھر کی تھی دو پل کی نہیں ,
بات ساتھ کی تھی , حالات کی نہیں,
جہاں کے میلے میں ہاتھ چھوڑ دیا تونے,
بات زبان کی تھی قسمت کی نہیں.
خوابوں کی طرح ہوں نہ خیالوں کی طرح ہوں
علم ریاضی کے سوالوں کی طرح ہوں🔥
الجھی ہوئی ایسی کہ سلجھ ہی نہ پائوں
سلجھی ہوئی ایسی کہ مثالوں کی طرح ہوں❤️😍
💫 *اچھے الفاظ پر کچھ خرچ نہیں ہوتا لیکن اچھے الفاظ سے بہت کچھ حاصل ہوتا ہے الفاظ ہی انسان کو پسندیدہ یا ناپسندیدہ بناتے رہتے ہیں الفاظ خوشبو کی طرح ماحول کو معطر کرتے ہیں۔*
🌹🌹🌹🥀🥀🥀
ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے
بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے.حالانکہ زندگی گزارنے کے اصل اسباق تو ہمیں انسانوں اور ان کے رویوں سے ہی ملتے ہیں اور بعض سبق تو ایسے ملتے ہیں کہ ساری ڈگریاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں .....
یارو کہاں تک محبت نبھاؤں میں
دو مجھ کو بددعا کہ اسے بھول جاؤں میں
سنتا ہوں اب کسی سے وفا کر رہا ہے وہ
اے زندگی خوشی سے کہیں مر نہ جاؤں میں
پرندوں کی فطرت سے آۓ تھے وہ میرے دل میں ❤ ذرا سے پنکھ نکل آۓ تو آشیانہ ہی چھوڑ دیا💔💔
کوئی غزل سنا کر کیا کرنا؟؟
یوں بات کو بڑھا کر کیا کرنا ؟؟
تم میرے تھے اورتم میرے ہو
دنیا کو بتا کر کیا کرنا ؟؟؟
تم خفا بھی اچھے لگتے ہو
پھر تم کو منا کر کیا کرنا ؟؟
تیرے در پر آکر بیٹھے ہیں
گھر بھی جا کر کیا کرنا؟؟؟
دن یاد سے اچھا گزرے گا
پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا ؟؟
"لوگ کیا کہتے ہیں؟ کیوں کہتے ہیں ؟ کیسے کہتے ہیں ؟اس سے آپ کو سروکار نہیں رکھنا چاہیے,آپ خوبصورت تھے, آپ خوبصورت ہیں, اور آپ خوبصورت رہیں گے,اپنے آپکو اپنی خوبیوں اور خامیوں سمیت Accept کریں.اور ان کے ساتھ جینا سکھیں.اگر آپ ہی خود کو اپنا نہیں مانیں گے. تو لوگ تو پھر لوگ ہیں,انگلیاں تو اٹھائیں گے ہی".....!❤ Love your Salf
ہم نے اسے محبت میں چاہنے کی انتہا کر دی
اپنی ہر اک خوشی اس پر فدا کر دی
کچھ اس انداز سے اس نے لُوٹا مجھ کو
میری ہی زندگی میرے لیے سزا کر دی
بیٹھ کر نماز میں مانگی تھی جس کی زندگی
خُدا نے اُس ہی کی جُدائی عطا کر دی
رات بھر روتےہیں اب اُسے یاد کر کے
اب سوچتے ہیں محبت کی یا خطا کر دی
تنگ آ کر خُدا سے مانگی موت ہم نے
تو کسی ظالم نے ہمارے جینے کی دُعا کر دی
بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا
دکهائی کچھ نہیں دیتا سنائی کچھ نہیں دیتا
فقط کچھ کپکپاتے لفظ جو ہونٹوں پہ تهرتهراتے ہیں
فقط کچھ جهلملاتے اشک جو پلکوں پہ لرز جائے
کہ اس پہ جان جینے کو یہ پاگل دل مچل جائے
بہت تکلیف دیتا ہے اسی کو الوداع کہنا
جسے دل میں بسایا ہو بڑے ہی مان سے جسکو
اپنا بنایا ہو
بہت تکلیف دیتا ہے اسی کو الوداع کہنا
🙃😎
مجھ کو دل سے نکال تب مانوں
چھوڑ جانے سے کچھ نہیں ہو گا
پیار کرنا ہے تو دماغ لگاو
دل لگانے سے کچھ نہیں ہو گا
دینا بھی ہے تو وقت دو مجھ کو
جان دینے سے کچھ نہیں ہو گا
پیار کرنے سے بڑھتا جائے گا
کچھ نہ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain