آسماں دیکھ رہا تھا مُجھے حیرانی سے...!!
یہ میرا پہلا تعارف تھا پریشانی سے...!!
میری جوانی بَھلا کیسے گُزرتی...؟؟
مُجھے عشق ہُوا تھا عشق بھی حُسن زادی سے...🙂🖤
میں ہُوں تُم ہو اِک دُنیا ہے!! توبہ ہے...!!
سارا عالم دیکھ رہا ہے!! توبہ ہے...!!
سب سے بچ کر تُم نے ایک نظر دیکھا...!!
اور یہاں جو دل ڈھڑکا ہے!! توبہ ہے...!!
تُم نے پُکارا نام کِسی کا محفل میں...!!
میں نے اپنا نام سُنا ہے!! توبہ ہے...!!
تُم نے کہا تھا آپ سے مِل کر خُوشی ہوئی...!!
لیکن میں نے جو سمجھا ہے!! توبہ ہے...🙂🖤
آج لگتا ہے... بس تماشا تھا
وہ تعلق جو بے تحاشا تھا
ہم اُسی بت کے ہاتھوں ٹوٹ گئے
جو تخیل میں____ خود تراشا تھا 🖤
نا جانے اس ایک شخص میں اللہ نے کیسا سکون رکھا
کچھ دیر کی گفتگو سے بگڑی طبیعت سدھرنے لگتی ہے
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
ادھوری محبت ہی سہی , پڑے هیں قید میں ورنہ
صیاد(شکاری) , تیری زنجیر کی اوقات هی کیا تھی..
🥀💓
شہر جو اجنبی لگنے لگا مجھے۔
اس میں بھی تیری قہقہہ تھی۔
افسوس اپنوں نے بھی نہیں پوچھا🍂✨
کم عمری میں شاعری کیوں کرنے لگا💔
وہ مجھے مل جائے تو یوں سمجھو….
جیسے جنت کا اعلان ہوا ہو کسی گناہ گار کے لیے💞
خواہش جو شاخِ حرف پہ چٹکی، بِکھر گئی
آنسو جو دِل میں بند رہا _____، وہ گُوہر ہُوا
عُمرِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی
جو پَل تُمہاری یاد سے باہر ___، بسر ہُوا
خالی پڑے ہوئے ہیں میرے ہاتھ دیکھ لو
کوئی نہیں ہے میرے ساتھ دیکھ لو
🍂🍂🖤
میں جن کو دستیاب رہا قلب و جان سے
وہ جاتے جاتے کہہ گئے اوقات دیکھ لو!
میں تجھ سے بچھڑنے پہ بھی ناراض نہیں ہوں
حیران ہوں، دل اتنا کشادہ نکل آیا
ہر بار کسی کیلئے خالی کیا خود کو
ہر بار تُو پہلے سے زیادہ نکل آیا
محبت جتنی بھی شدید ہو اپنی زلالت
برداشت نہیں کرتی۔
کوئی مسلسل بے قدری کرے،
تو شاید اس سے محبت تو رہتی ہے مگر
پھر اس کی چاہت نہیں رہتی۔۔۔!
🙂💔
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں ٹوٹ کر
تیرے نقش آنکھ کی پتلیوں سے مٹا سکوں
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں دل سے
تیری عمر بھر کی رفاقتوں کو بھلا سکوں
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے
کہ میں عمر بھر تیری یاد کا کوئی جشن ہی نہ منا سکوں
اگر ایسی کوئی سبیل ہے تو پھر آزما
جو نہیں تو پھر
مجھے یاد کر، مجھے یاد آ ___!
غلط فہمی نے باتوں کو بڑھا ڈالا
یونہی ورنہ
کہا کچھ تھا، وہ کچھ سمجھا، مجھے کچھ
اور کہنا تھا
یہ کالے حلقے ہماری اپنی خرید ہیں۔
یہ سرخ آنکھیں ہمیں نوازی گئی ہیں🙂
مجھ سے محبت پر مشورہ مانگتے ہیں لوگ,,
تیرا عشق کچھ اس طرح تجربہ دے گیا مجھے,.🤍
💕 محبت ہم سے کرنی ہے
💕تو پھر وعدہ نہیں کرنا
💕 یہ وعدے ہم نے دیکھے ہیں
💕 کہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
💕محبت ہم سے کرنی ہے
💕تو پھر ضد بھی نہیں کرنی
💕یہ ضد بھی ہم نے دیکھی ہے
💕 کہ ساتھی چھوڑ جاتے ہیں
💕محبت ہم سے کرنی ہے
💕تو کبھی شکوہ نہیں کرنا
💕 یہ شکوے ہم نے دیکھے ہیں
💕 دلوں کو دور کرتے ہیں
💕محبت ہم سے کرنی ہے
💕تو صرف محبت کرو جاناں.
💕کہ محبت ہی محبت کو
🌱🍃
تمہارے بعد کاسفررائیگاں لگا مجھ کو
اداسی ہجر میں منہ, نوچتے ہوئے گزری
کسی کے پاس میسر تھے پورے تم
کسی کی شام تم کو, سوچتے ہوئے گزری
ایسے ویسے یہاں افلاک لیے پھرتے ہیں
دامن زیست میں ہم خاک لیے پھرتے ہیں
لوگ ہر روز بدلتے ہیں تعلق کا لباس
اور ہم ایک ہی پوشاک لیے پھرتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain