چلیں تھام کے ہاتھ میں اور اکتوبر
کریں جب ملاقات میں اور اکتوبر🍂
پرانے دکھوں کے بھی ٹانکے ادھیڑیں
خُنک ، رات ، برسات ، میں اور اکتوبر🍂
دِیا وحشتِ شب نے کیا چڑچڑا پن
لڑیں بات بے بات میں اور اکتوبر
شناسا ہیں پھر بھی سبھی چپ ہیں کتنے
گھٹا ، چاند ، چھت ، رات ، میں اور اکتوبر
کسی وادی تیرہ میں ہم آ پھنسے ہیں
مرے کچھ خیالات میں اور اکتوبر
,
یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں
جلنا تو خیر چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں
تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے
ہنگامِ سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں
جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور
تاروں کی خنک چھائوں میں وہ لوگ جلے ہیں
اک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
ہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں
کیا خبر تھی تیری محفل سے نکلنا ہوگا
دل نہ چاہے گا مگر آگ پہ چلنا ھوگا
شمع اک رات جلا کرتی ہے لیکن مجھ کو
عمر بھر کے لیے چپ چاپ پگھلنا ہوگا
چھین لی پیار کی ٹھنڈک تو زمانے نے کھا
تجھ کو اک آتشِ گمنام میں جلنا ھوگا
بند ھیں موت کی راہیں بھی اسیروں کے لیے
جانے اس قید سے اب کیسے نکلنا ہو گا
آسماں والا! اگر میرا خدا ہے تو اسے
اپنی دنیا کے رواجوں کو بدلنا ھوگا
دل نہ چاہے گا مگر آگ پہ چلنا ھوگا
کیا خبر تھی تیری محفل سے نکلنا ھوگا
💕
شاعری قتیل شفائی ۔
مل کر جدا ھوئے تو نہ سویا کریں گے ھم
اک دوسرےکی یاد میں رویاکریں گے ہم
آنسوجھلک جھلک کےستائیں گےرات بھر
موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ھم
جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی
جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ھم
بن کر ہر ایک بزم کا موضوع گفتگو
شعروں میں تیرے غم کو سمویا کریں گے ھم
مجبوریوں کے زھر سے کر لیں گے خودکشی
یہ بزدلی کا جرم بھی گویا کریں گے ھم
دل جل رھا ہے زرد شجر دیکھ دیکھ کر
اب چاھتوں کے بیج نہ بویا کریں گے ھم
گر دے گیا دغا ہمیں طوفان بھی قتیلؔ
ساحل پہ کشتیوں کو ڈبویا کریں گے ھم
✍️
تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ میری عمر محبت کے لئیے تھوڑی ہے.
💔
وہ دل ھی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رھوں خدا نہ کرے
رھے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے
یہ ٹھیک ھے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی سے کسی کو مگر جدا نہ کرے
سنا ھے اس کو محبت دعائیں دیتی ھے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے
زمانہ دیکھ چکا ھے پرکھ چکا ہے اسے
قتیلؔ جان سے جائے پر التجا نہ کرے
✍️
ہاتھ سرکاری رائفلوں سے اُلجھے رہے
🙄
یہ وقت تِیری زُلفوں سے کھیلنے کا تھا
🥺
سات سروں کا سب کو پتا ہے آٹھواں سُر ہے تُو
سات رنگوں کی سب کو خبر ہے آٹھواں رنگ ہے تُو
🎧🎧
انہیں ضد ہے مسلط رہے گی خزاں
ہمیں جنون ہے بھار لاکر چھوڑیں گے
💔
تیری تلاش میں میرا وجود ہی نہیں رہا
تباہ کر گئی میری کو تیری آرزو
سنو!! انا پرست لڑکی ' من پسند انسان کو کبھی حاصل نھیں کر سکتی,انائیں ہمیشہ رولتی ہیں جھاں انا ھو وھاں محبت پروان نھیں چڑھ سکتی محبت تو نام ھی انکساری اور جھک جانے کا ھے اپنی نام نہاد انا کو کچل دینا ہی محبت کی بنیاد ھے کیونکہ دل میں یا تو انا ڈیرہ ڈال سکتی ہے یا محبت ' اور انا پرست انسان کبھی پرسکون نہیں رہ سکتا کیونکہ وہ اپنی انا کی تسکین کی خاطر محبتوں سے دور ہوتا چلا جاتا ہے ۔
🌹💕
شکر ہے موبائل ایجاد ہوگیا ورنہ ہم نے تو یسو پنجو میں ایک دوسرے کو چپیڑیں مار مار کے ہی مار دینا تھا
😀😀😀😀😀
مجھ سا کوئی پیارا کوئی معصوم نھیں ہے
🥰
بس یھی بات ھے جو تم شب کو معلوم نھیں ہے
😒
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain