اپنی آوازوں کو دوسروں کو نیچا دکھانے میں مبتلا نہ کریں۔اپنی محفلوں کو دوسروں کا مذاق اڑا کر، ویران نہ کریں……مخلوق اللہ تعالی کا کنبہ ہے! اس کنبے کی زبان، ہاتھ، الفاظ، ورنہ”دعا“ سے خدمت کریں، اور اللہ کے محبوب بندوں کی محفل میں داخل ہو جائیں
اگر آپ کے دل میں اللہ کی محبت سما جائے تو خود کو اللہ کے قریب، متقی اور پرہیزگار پائیں گے۔ اللہ کی محبت ہی ’’روح کا علاج‘‘ ہے۔ دروازے چاہے کتنے ہی سختی سے بند ہوں۔ اس کے پاس ہر چیز کی کنجی ہے۔ جب اللہ اپنی رحمتوں کے دروازے کھولتا ہے تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا