Damadam.pk
RamishSahotra's posts | Damadam

RamishSahotra's posts:

RamishSahotra
 

ہم کو مانگا نہیں گیا دل سے
کیسے ممکن تھا ہم نہیں ملتے

RamishSahotra
 

اب اِنتظار دریچوں سے نہیں جھانکتا
بند کواڑوں کے پیچھے
مُضطرب سا نہیں ٹہلتا
بس موبائل کی بُجھی ہوئی اسکرین پر آنکھیں پتھر ہو جاتی ہیں..

RamishSahotra
 

وقت کے ہاتھ سے____گر کر ہوئی ریزہ ریزہ
زندگی بکھری کچھ ایسی کہ سمیٹی نہ گئی

RamishSahotra
 

اُس نے تحفے میں پائل قبول کر لی ہے __
اب وہ چلے گی تو میرا عِشق گونجے گا __💓

RamishSahotra
 

میرے ہی آسماں کا رنگ ہے ایسا
یا شام کہیں اور بھی اُداس ہے

RamishSahotra
 

محبت کو عقیدہ ، عاشقی کو دِین کہتا تھا ،
کوئی تھا جو مری ھر بات پر آمین کہتا تھا ،
کبھی آنے نہیں دیتا تھا ، میری آنکھ میں آنسُو
مرے اشکوں کو اپنے عشق کی توھین کہتا تھا

RamishSahotra
 

یہ مکافات عمل ہے ابھی کچھ ہی عرصے میں
تجھے بھی ہوگی محبت کسی بد ذات کے ساتھ

RamishSahotra
 

ہمیں اس سرد موسم میں تیری یادیں ستاتی ہیں!
تمہیں احساس ہونے تک نومبر بیت جاۓ گا

RamishSahotra
 

پہلی آواز پر ہی اٹھا لیتا ہوں
مجھے ہر انجان نمبر تمہارا لگتا ہے

RamishSahotra
 

ہم ہِی ہَدف، ہم ہِی بِسمل، ہم پہ ہِی طَعنہ زَنی،
سِتم بھی تِیرے گِلے بِھی تیرے، یَہی سَہی، یُوں ہِی سَہی.

RamishSahotra
 

کیا تم بهی ؟
شام کی دہلیز پہ
آس کا دیپ جلاتے ہو🖤،
اور
کسی آوارہ پتے کی آہٹ پر
دروازے کی طرف بهاگے جاتے ہو🤐،
کیا تم بهی ؟
درد چهپانے کی کوشش کرتے کرتے
اکثر تهک جاتے ہو😔
اور بلاوجہ مسکراتے ہو 🙂
کیا تم بهی ؟
نیند سے پہلے پلکوں پر
ڈهیروں خواب سجاتے ہو💔
یا پهر بستر پر لیٹ کر
رورتے روتے سو جاتے ہو 😢

RamishSahotra
 

کوئی ایسا پل بھی ہوا کرے
میں کہوں تو بس وہ سنا کرے
میری فرصتیں میرے مشغلے
سبھی اپنے نام کیا کرے
کوئی بات ہو کسی شام کی
کوئی زکر ہو کسی رات کا
جو سنانے بیٹھوں اسے کبھی
وہ سنے تو سن کے ہنسا کرے
جو میں کہوں چلو اس نگر
جہاں جگنئوں کا ہجوم ہو
وہ پلٹ کے دیکھے میری طرف
اور مجھ کو پاگل کہا کرے

RamishSahotra
 

وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میں
جو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا_!!

RamishSahotra
 

اُس نے ابھی کہا ہی تھا فرض کيجيے
ہم نے سياہ رنگ کے کپڑے پہن ليے

RamishSahotra
 

خدو خال بگاڑ گئی لاحاصل محبت
اب ہم پہلی تصویروں جیسے نہیں رہے

RamishSahotra
 

کئی لبوں کی عیادت کو مُلتوی کر کے
وہ ہنس پڑا تو دِلاسوں کے رنگ اُڑنے لگے

RamishSahotra
 

میرا دکھ وہ عورت سمجھ سکتی ھے ۔
جیسے منہ دکھائ میں طلاق ملی ہو

RamishSahotra
 

حسرتیں
دفن ہیں مُجھ میں
خود کا خود مزار ہوں میں

RamishSahotra
 

بہت کم نصیب وہ جو قرار تک نہ پہنچے
درِ یار تک تو پہنچے، دلِ یار تک نہ پہنچے

RamishSahotra
 

شرک پسند نہیں تھا مجھے
سو میں نے خود کو ہی
نکال دیا کہانی سے.