یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن!
تُو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن!
آنکھ رو رو کے تیری راہ تکا کرتی تھی_!
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن!
تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا!
مشغلہ یہ میرا مرغوب رہا ہےکچھ دن!
شاید اس بات کا مطلب میں سمجھ نہ پاؤں!
کیوں میرا دل تجھے مطلوب رہا ہے کچھ دن!
بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لیا ہوتا!
میرا دل تیرا محبوب رہا ہے کچھ دن


کوئی مشکل پڑے تعویذ بنا سکتے ہو
تم مرے نام پہ ہر داو لگا سکتے ہو
جب جہاں چاہو مجھے چھوڑ کے جا سکتے ہو
اُس گھڑی تک مجھے کیا اپنا بنا سکتے ہو
کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے
میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو
تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری
وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو
آسماں تھام کے رکھا ہے جو تم نے سر پے
تھک گئے ہو تو اسے مجھ پہ گرا سکتے ہو
جب کبھی شہر سے گزرو مرے، ملنا لازم
اک تمہی ہو جو مجھے مجھ سے ملا سکتے ہو
مجھ سے ملنے میں بھلا اب ہے تردد کیسا
اس سے بڑھ کر تو نہیں مجھ کو گنوا سکتے ہو
یاد کرنے کا سلیقہ ہے مری نس نس کو
تم مجھے کیسے بھلاتے ہیں، سکھا سکتے ہو
میں تو مارا ہوں مروت کا، کہاں بولوں گا
تم مجھے آئینہ جب چاہے دکھا سکتے ہو
تم گیا وقت ہو ، کب لوٹ کے آ سکتے ہو


تجھے عشق ہو خدا کرے
تجھے اس سے کوئی جدا کرے
تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جائیں
تیری آنکھ پرنم رہا کرے
تو اس کی باتیں کیا کرے
تو اس کی باتیں سنا کرے
اسے دیکھ کر تو رک جائے
وہ نظر جھکا کر ملا کرے
تجھے دوستی بھی نہ راس آئے
تو تنہا تنہا پھرا کرے
تجھے ہجر کی وہ جھڑی لگے
تو ملن کی ہر پل دعا کرے
تیرے خواب بکھریں ٹوٹ کر
تو کرچی کرچی چنا کرے
تو گلی گلی صدا کرے
تو نگر نگر پھرا کرے
تجھے عشق پر پھر یقیں ہو
اسے تسبیحوں پر گنا کرے
پھر میں کہوں عشق ڈھونگ ہے
تو نہیں نہیں کہا کرے




:تمہاری منتیں سر آنکھوں پر،
مگر۔۔۔۔۔
تم اب دل سے اتر چکے ہو۔۔!



یاسر Yasir آسان
یاسین Yasin سورت کا نام
یامین Yameen برکت و قوت
یحیٰی Yahya زندہ رہنے والا
یسع Yasa فراخ، کشادہ
یعسوب Yasoob قوم کا سردار
یعقوب Yaqub پیچھے آنے والا
یقظان Yaqzan بیدار، ہوشیار
یمان Yaman مبارک
یوسف Yusuf حسین، پاک باز
یوشع Yusha چڑھائی و بلندی
یونس Yunus مانوس۔۔
name ka mtlb واثق Wasiq اعتماد کرنے والا
وارث Waris حصہ دار
واصف Wasif صفت کرنے والا
واصل Wasil ملانے والا
واقد Waqid روشن کرنے والا
وثیق Waseeq پختہ
وثیل Waseel مضبوط
وجیہ Wajeeh روشن، خوبصورت
وحید Waheed یکتا، اکیلا
وسیم Waseem چاندی، خوبصورت
وشیق Washeeq قابل اعتماد، مضبوط
وفیق Wafeeq توفیق والا
وقار Waqar عزت، جاہ و جلال
وقاص Waqqas جنگجو، توڑنے والا
وکیع Wakee مستحکم، مضبوط
ولید Waleed پیارا بچہ
ولید Waleed پیارہ بچہ
وھّاج Wahhaj روشن
"- تیری بدعاؤں میں اثر نہیں یاررر
میں بیمار تو ہوتا ہوں لیکن مرتا نہیں


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain