پاکیزہ ترین محبت یہ ہے کہ تم کسی شخص سے محبت کرو یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ تمہارا نہیں ہو سکتا اور اسے خوش دیکھنے کی تمنا کرو Kbhi huwe h kese sy eyse muhabt??? 😊😊
دیہاڑی دار سے زیادہ پریشان سفید پوش ہیں مانگ بھی نہیں سکتے اور راشن والی لسٹ پہ نام بھی نہیں لکھوا سکتے یاالله سب پر اپنا کرم فرما آمین Plzzz Apny ird gird safeed posh logo py nazr rkhyn. 😐
ایک سائکولوجسٹ کے مشورے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔ اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دور رکھیں۔ اس مرض کے بارے میں آپ کو جتنا جاننا تھا آپ جان چکے ہیں۔ 2۔ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد جاننے کی کوشش نہ کریں۔ یہ کریکٹ میچ نہیں ھے کہ اسکور جاننا ضروری ہو۔ مرنے والوں کی تعداد دوسروں سے شیئر مت کیجئے۔ دوسروں کا دل اور دماغ کمزور ہوسکتا ھے۔ وہ ایسی خبریں سن کر بیمار پڑسکتے ہیں۔ 3۔ انٹرنیٹ پر ڈھوند ڈھونڈ کر کورونا کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کریں اس سے آپ کے دماغی طور پر کمزور ہونے کا خدشہ ھے۔ 4۔ ہمیشہ کورونا کے بارے میں سوچتے رہنے سے آپ ڈپریشن یا نروس بریک ڈاؤن کے شکار ہوسکتے ہیں۔ 5۔ قرآن مجید، دینی تعلیم یا پسندیدہ کتابیں پڑھ کر وقت گزاریں۔ بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت صَرف کری6۔
اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَ عَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ اے اللہ! ہمیں اپنے غضب کی وجہ سے نہ مارنا اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کرنااور ہمیں اس سے پہلے ہی معاف کر دینا 🙏
ہانٹا وائرس (Hantavirus) کی افواہوں پر کان مت دھریں! کل سے خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے بعد Hantavirus نے قدم رکھ دئیے ہیں جس کے باعث پہلے چینی مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد عالمی میڈیا میں بھونچال آیا ہوا ہے.... عالمی و مقامی میڈیا اس خبر کو مرچ مصالحے لگا کر پیش کررہا ہے... جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ وائرس 1950ء سے موجود ہے اور چوہوں کے کاٹنے یا انہیں کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں میں سے کسی ایک کو ہی ہوتا ہے. اس کی علامات میں 101 ڈگری فارن ہائٹ بُخار ہونا، چکر آنا، پیٹ میں درد، متلی آنا، سانس لینے میں مشکلات پیش آنا اور خُشک کھانسی ہے. چونکہ یہ کورونا وائرس کی طرح چھُونے سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوپاتا جس وجہ سے اگر آپ چوہے نہیں کھاتے تو آپ کو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے!