Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

جب بندہ اندر سے ٹوٹ جائے تو پھر اپنا وجود اس کو ایک بوجھ لگتا ہے، رفتہ رفتہ اس کی زندگی اور لوگوں میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے خالی پن اور تنہائی اس کو جکڑ لیتی ہے یوں جیسے اس کی بدن سے روح چھینی گئ ہو اور وہ ایک لاش کی طرح گھوم پھر رہا ہو

Red0007
 

جب دُوریوں میں سکون ملنے لگے نا تو کھونے کا ڈر مر جاتا ہےاور جب ڈر مرجائے تو جیت آپ کی ہی ہوتی ہے انسان اپنی اہمیت کسی کی بھی نظر یا زندگی میں خود بناتا ہے۔ جب آپ نے دوری اختیار کر لی مطلب ساتھ ہی آپ نے اُس کی وُقعت ختم کر دی اور پھر کوئی جب اپنی اہمیت ہی آپ کی نظر میں کھو دے تو اُس کے زندگی میں رہنے کا کیا فائدہ ؟تو اِن ساری باتوں کو دل کیوں نہیں سمجھتا؟

Red0007
 

کسی کو خاص کر کے۔۔۔ بہت ہی عام کر دینا
کسی سے پہروں باتیں کر کے۔۔۔ صبح سے شام کر دینا
کسی کو بھولنا ایسے کہ ۔۔۔۔جیسے جانتے نہ تھے
عجب ہے محبت کا یوں ۔۔۔۔خود ہی انجام کر دینا

Red0007
 

شوق ہی نہیں رہا کہ خود کو ثابت کروں
آپ کہیں گے غلط ہوں میں، میں کہوں گا صحیح ہیں آپ

Red0007
 

یہ وحشت دل سن کر طبیبوں نے یہ کہا تها
بیزار ہے دنیا سے یہ بیمار نہیں ہے

Red0007
 

نقل کرتا ھے میری ہوش میں آ دیوانے
میرے انداز چرانے کی سزا وحشت ھے

Red0007
 

چلو آؤ قہقہ لگاتے ہیں ماضی کی تلخ یادوں پر، جھوٹے وعدوں پر، بے اعتبار باتوں پر، اپنی نادانی پر اور اپنی غلطیوں پر

Red0007
 

کسی کے میٹھے بول ہیں
کسی کی نیت میں جھول ہے
یہ دنیا گول ہے
یہاں سب کے ڈبل رول ہیں

Red0007
 

اگر تمہیں کسی سے محبت ہوجائے تو،
اظہار لازمی کرنا اس سوچ سے بالا تر ہو کہ وہ تمہارے نصیب میں ہے کہ نہیں،
ایک بار کہہ دینا تا کہ اسے احساس رہے کہ اس دنیا میں کوئی وجود ایسا ہے،
جو اسے بے لوث محبت کرتا ہے وہ جو کوئی بھی ہو اسے محبت کے اظہار سے محروم نا رکھنا،
کیونکہ جس محبت کا اظہار نا کیا جائے وہ محبت کسی ویرانے میں سلگتی رہتی ہے

Red0007
 

شاید کل یا پرسوں یا شاید اَن گنت سالوں کے بعد، شاید کسی شام ہم غیر ارادی طور پر گزرتی ہوئی سڑک پر مل جائیں تب میں سوچتا ہوں میرے دل کی دھڑکن کی کیا کیفیت ہو گی جب تم کسی اور شخص کا ہاتھ تھام کر چل رہی ہو گی ،

Red0007
 

ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﺭﮎ ﺟﺎ
ﮨﺎﺗﮫ ﺟﻮﮌﮮ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﻧﮯ

Red0007
 

کچھ تعلقات دسمبر اور جنوری کی طرح ہوتے ہیں
رشتہ کافی نزدیک کا اور دوریاں پورے سال کی

Red0007
 

آپ قابلِ توجہ ہیں مگر
ہم دھیان نہیں دیتے

Red0007
 

میں تمہارا کون ہوں ؟
تم میری کیا ہو؟
ہم ایک دوسرے سے وابستہ ہیں یا نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں، تھے یا نہیں ، اب سے پہلے ملے تھے یا اب کے بعد کبھی ملیں گے...؟

Red0007
 

تم جانتی ہو نا کہ مجھے تمہاری آنکھ کا دیکھا، تمہاری آنکھ میں بسا ہر خواب مقدس صحیفے کی طرح لگتا ہے
پھر یہ راتوں کو دیر تک جاگنا ۔۔۔ کروٹ بدلتے رہنا ۔۔۔۔ یہ عادت کہاں سے سیکھ لی

Red0007
 

سنو ! تم جانتی ہو یہ دسمبر ہے یہاں سردی بہت ہے
اکیلے شام کو جب میں تھکے قدموں سے لوٹو گا تو گھر تم
سلگتی مسکراہٹ سے میری تھکاوٹ کو
میرے کوٹ پر ٹھہری ہوئی بارش کی بوندوں کو سمیٹوں گی ، جھاڑے گی
مجھ سے کوٹ لے کر
کسی کرسی کے ہتھے پر
اسے لٹکا کے اپنے نرم ہاتھوں سے
چھوں گی اس طرح جیسے
تمھارا لمس پاتی ہو
تم آتش دان کے آگے ، سمٹ کر بیٹھ جاوگی مجھے
میرے پاس تم آکر، بہت ہی گرم چائے کا ذراسا گھونٹ خود لے کر
وہ چائے مجھے دے کر ،مجھ سے یہ پوچھے
"کہو کیا تھک گئے ہو تم"
تم اپنی خالی آنکھوں سے
یوں اپنے سرد کمرے کو جو دیکھو گا اور تم میں سمیٹ جاؤ گا
تمھاری انگلیوں کی سرد پوروں پر
کسی رخسار کی نرمی تمھارے ہونٹ کی گرمی تمھیں بے ساختہ محسوس تو ہوگی
مگر پھر سرد موسم کی ہوا کا ایک ہی جھونکا
مجھے بے حال کر دے گا

Red0007
 

دل تک پہچنے کے لیے قربت کا نہیں طلب کا ہونا ضروری ہے

Red0007
 

سنو پارٹنر
اگر تم سانولی ہو تو پھر کیا ہوا.؟؟؟
کیوں پریشان ہو.؟؟؟
یہ گولڈن پرل اور فیر اینڈ لولی، یہ سب کریمز تمہارے لیے تھوڑی بنی ہیں.
کیوں سوچتی ہو اتنا.؟؟؟
جاناں میری بات سنو..
اگر تم سانولی ہو تو سانولی ہی رہنا رنگ میں تبدیلی نا لانا،
میں ہوں ناں.
میرا انتظار کرنا، میں تمہیں اپنا بناؤں گا اور پلکوں پر بیٹھا کر ساری زندگی تمہارے نام کر دوں گا.
اوئے میری پارٹنر.! میں ہوں ناں

Red0007
 

توجہ سخاوت کی نایاب اور خالص ترین شکل ہے۔

Red0007
 

محبت دستک ہے
مگر کوئی نہیں جانتا کہ
باہر دوست ہوگا یا دشمن
اپنی ذمہ داری
پر دروازہ کھولئیے