حسبِ معمول میں اُس کونے سے چپ چاپ اُٹھا
رو نہ دیتا جو کوئی پوچھتا، خیریت ہے.؟
اِتنا بھی شہر میں نہ محبت کا کال ہو
جس شخص کی طلب ہو وہ ملنا محال ہو
جتنی کسی کے ہاتھ لگی اُس کی ہو گئی
دُنیا بھی جیسے اندھے کباڑی کا مال ہو
من پسند شخص کی توجہ اور محبت کے
بغیر انسان روڈ کے کنارے سوئے کسی لاوارث شخص جیسا ہوتا ہے۔
نہ کوئی رابطہ ' مسیج نہ کال ' خیر تو ہے,
کہاں پہ گُم ہو 'مرے خوش جمال ' خیر تو ہے,
مری تو خیر ہے ' تم کیوں اُٹھائے پھرتے ہو
کسی کا ہجر 'کسی کا وصال ' خیر تو ہے.
تنگ نہیں کرتے اب ہم انہیں
اور یہ بات بھی انہیں تنگ کرتی ہے
موڈ آف ہو اور بندہ واٹس ایپ
پر دکھی سٹیٹس لگا لے ۔
بجائے کے کوئی پوچھے کیا ہوا ہے ؟؟؟
الٹا یہی میسج کرتے ہیں
سینڈ می سینڈ می
خیریت نہیں پوچھتی مگر خبر رکھتی ھے
سنا ھے ایک محترمہ میری ہر پوسٹ پر نظر رکھتی ھے
اس نے لوٹا دئے جب خط میرے اور تحائف سارے
میں نے سب سمیٹا اور کہا ایک پرفیوم کم ہے
عورتیں ہمیشہ مرد کے اخلاق دیکھتی ہے جیب نہیں
تم مجھے حقیقت سمجھ رہے ہو، ہو سکتا ہے میں اک خواب ہوں،
ایک حسین خواب!
ایک ایسا خواب جو تمہیں تمہاری منزل کی طرف گامزن کرنے کےلیے دکھایا گیا ہو
آپ جتنا چاہیں خوبصورت ہو سکتے ہیں
لیکن مجھے بتاٸیں
اگر دنیا ہی اندھی ہو،
تو آپ کتنے لوگوں کو متاثر کرسکیں گے؟
جو تمہیں دیکھ کے بھی کِسی اور کو دیکھے
وہ ایک تماشائی ہے طالبِ دیدار نہیـــں.
آپ ہمیشہ دو اختیارات کے درمیان رہ جاتے ہیں:
یا تو آپ تنہائی سے مرجاتے ہیں جبکہ آپ صحیح شخص کا انتظار کرتے ہیں، یا پھر ساری زندگی غلط انسان کے ساتھ ختم کر دیتے ہو
مخلص ہیں تو مختصر ہیں
مطلبی ہوتے تو ہجوم ہوتا
ایک خوبصورت عورت کو زیادہ عقل کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ مگر تھوڑی سی تو ہونی چاہیئے مطلب آٹے میں نمک کے برابر
محبت میں بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے، مگر اُن باتوں پہ پورا اترنا بہت مشکل ہے۔ جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی سے محبت کرتے ہیں، تو پہلے یہ دیکھیں کہ اُس کے لئے آپ اپنی انا کو روندھتے ہیں یا نہیں۔ اگر کبھی کسی موقع پہ آپ کو اپنی انا عزیز ہو جائے، تو پھر وہ دل لگی یا وقت گزاری ہو سکتی ہے محبت نہیں۔۔۔
جب ہم کِسی کو دھوکہ دیتے ہیں تو ، ہم اسے ڈمیج کر دیتے ہیں اگلے مِلنے والے شخص کے لئے
ایسے لوگوں کو اپنی ترجيحات میں کبھی شامل نہ کیجۓ، جو آپکو تب میسر ہوں جب انہیں کوٸی اور میسر نہ ہو
ہم سب کتابوں کی طرح ہیں۔۔۔ اکثریت محض ہمارا سرورق دیکھنے پر اکتفا کرتی ہے۔۔۔۔اقلیت ہمارا تعارف پڑھ لیتی ہے، کچھ لوگ ہم پر کئ گئ تنقید پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔۔ اور محض دو چار لوگ ہی وہ ہوتے ہیں جو ہمارے اندر کے مشمولات سے واقف ہوتے ہیں۔
اسے خاموشی، خالی پن اور اندھیرا چاہیئے۔خاموشی کی موسیقی، خالی پن میں الفاظ، اندھیرے میں دور تک دیکھتی نظر۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain