کبھی کبھار اچھے لوگوں سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں ، اِس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ برے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی اِنسان ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی چار رحمتیں ہیں جو اِنسان سے برداشت نہیں ہوتیں۔
۱۔بیٹی ۲۔ مہمان ۳۔ بارش ۴۔ بیماری
اللہ تعالیٰ کے چار عذاب ہیں جو اِنسان خوشی سے قبول کر لیتا ہے۔
۱۔ سُود ۲۔ جہیز ۳۔ غیبت ۴۔ جھوٹ
کسی سے اِتنی نفرت نہ کرو کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکواور کسی سے اتنی محبت بھی نہ کرو کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
اگر کوئی تم سے بھلائی کی اُمید رکھے تو اسے مایوس مت کروکیونکہ لوگوں کی ضرورت کا تم سے وابستہ ہونا ، تم پر اللہ کا خاص کرم ہے
سب انسان مردہ ہیں ، زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں۔ سب علم والے سوئے ہوئے ہیں،بیدار وہ ہیں جو عمل والے ہیں۔ سب عمل والے گھاٹے میں ہیں ، فائدہ میں وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں۔سب اخلاص والے خطرے میں ہیں، کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں۔
لوگ تمہاری عقل سے تمہاری شخصیت کا وزن کرتے ہیں لہٰذا تم اپنی عقل کا وزن علم سے بڑھاﺅ
تین آ دمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ روز قیامت دیکھے گا بھی نہیں۔
۱۔والدین کا نافرمان۲۔ مستقل شراب پینے والا۳۔ احسان جتانے والا
اچھے لوگوں کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے اُنہیں یاد نہیں رکھنا پڑتا وہ یاد رہتے ہیں۔
دس اچھے اخلاق
سچ بولنا
سچ کا معاملہ کرنا
سائل کو عطا کرنا
احسان کا بدلہ دینا
صلہ رحمی کرنا
امانت کی حفاظت کرنا
پڑوسی کا حق ادا کرنا
ساتھی کا حق ادا کرنا
مہمان کا حق ادا کرنا
گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ بھی مت بنو ۔۔
کیوں کہ ہوسکتا ہے آپ تو توبہ کرلو ،
پر جسکو آپ نے گناہ پر لگایا ہے وہ آپ کی
آخرت کی تباہی کا سبب بن جائے
رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے میں ہے۔ بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے
کسی کو پانے کی تمنا مت کرو بلکہ خود اس قابل ہو جاﺅ کہ لوگ تمہیں پانے کی تمنا کریں
ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے اور ان سے سیکھنے کی کوش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں چھوٹے چھوٹے پتھروں سے ٹھوکریں کھاتا ہے !
استاد نے سکھ سے کہا تمہارا بیٹا فیل ہے یہ دیکھو اس کی رزلٹ شیٹ ۔
ریاضی 19
اسلامیات 21
انگلش 20
سائنس 19
اردو 18
ٹوٹل 97
سردار بولا ”ٹوٹل وچ تے کمال کر دتا ہس ۔اس سبجکٹ دا استاد کیڑا ہے “۔
😹😹😹😹😹
اگر کسی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاﺅ تو یہ مت سوچنا کہ وہ کتنا بے وقوف ہے بلکہ یہ سوچنا کہ اُسے تم پر اعتبار کتنا تھا !
ایک آدمی کا انتقال ہوا اس کا دوست اس کی بیوی کے پاس آیا اور بولا ۔
”کیا میں مرحوم کی جگہ لے سکتا ہوں ؟“
ا دوست کی بیوی بولی ۔”مجھے کوئی اعتراض نہیں آپ گورگن سے پوچھ لیں “۔
😂
ایک پٹھان نے روزہ رکھا ،دوپہر کو ہی اس کا برا حال ہو گیا ۔ٹائم گزارنے کے لےے اس نے FM ریڈیو فون کیا میزبان نے پوچھا۔
”خان صاحب کیا سننا پسند کریں گے “۔
پٹھان بولا ”بھائی جان ہم کو مغرب کا آذان سنا دو ۔“😂😂😂
اپنے دشمن کو ہزار موقع دو کہ وہ تمہارا دوست بن جائے مگر اپنے دوست کو ایک موقع نہ دو کہ وہ تمہارا دشمن بن جائے
جو شخص ہمیشہ تمہارا بھلا چاہے اس کا اُداس ہونا تمہارے لیے لمحہ فکریہ ہے!
اگر کسی کا ظرف آزمانا ہو تو اسے زیادہ عزت دے کر دیکھو وہ اعلیٰ ظرف ہوا تو آپ کو اور زیادہ عزت دے گا اور کم ظرف ہوا تو خود کو اعلیٰ سمجھنے لگے گا !
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain