Damadam.pk
Reshi786's posts | Damadam

Reshi786's posts:

Reshi786
 

پہیلی
"شام سویرے گنگا نہائے..کمر پہ میری چڑھ کے جائے
ڈب ڈب وہ ڈبکی لگائے جو پہیلی میری بتائے"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی"ہاتھی جیسا، پر چھوٹا ہے
خالی ہے ، پر موٹا ہےیہ ہاتھی جنگل کا نہیں ہے
😂😂مگر غسل خانے میں ہوتا "بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
تور کے ایک چاندی کا کوٹھا
اندر سے نکلا ایک قیدی چھوٹا
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
وہ کیا ہے جو لڑکوں کو ساری زندگی میں ایک بار
لڑکیوں کو دو بار ملتا ہے
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
وہ کون سا جاندار ہے جس نے آج تک اپنی ماں کو نہیں دیکھا
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
ہری ڈنڈی لال کمان
توبہ توبہ کرے پٹھان
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
وہ کیا ہے جس کو آپ ایک بار دیکھ لو تو پھر دوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکتے
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"ہری ٹوپی لال دوشالہ
جس کے پیٹ میں دانوں کی مالا"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
کالے کو جب آگ میں ڈالا۔لال ہوا تو اس کو نکالا۔بس پھر اس کی شامت آئی۔قسمت میں تھی خوب پٹائی۔
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
بلی سفید اک میں نے دیکھی.بیٹھی تھی وہ گم سم
جسم تھا اس کا سارا ہی گورا.ہری تھی لیکن اس کی دم
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"روز سنائے وہ قصے.روز کرے وہ باتیں
جس کے پاس وہ جائے.وہ ہی مارے لاتیں"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"تاروں کا جال بچھائے
تاروں کا محل بنائے"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"گدھا ہے نہ خچر .پہنے کپڑے دھاری دار
بوجھو بچو کیا ہے وہ.نہیں مگر وہ ہوشیار"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
دیکھی ہم نے رات کی رانی
آنکھ سے جس کے ٹپکے پانی
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
وہ کونسی چیز ہے جو جوان ہو تو لمبی ہوتی ہے اور اگر بوڑھی ہوجائے تو چھوٹی ہو جاتی ہے
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
انسان کا وہ کونسا حصہ ہے جس میں خون ہی نہیں ہوتا
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"بیٹا گورا ہے ماں کالی ہے.دونوں کی اک بات نرالی ہے
ماں آئے تو بیٹا بھاگے.بیٹا پیچھے تو ماں ہے آگے"
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
ایک پہیلی میں بجھائوں
سر کو کاٹ کر نمک چھڑکائوں
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
ساتھ رہیں تو گھر کے اندر
بچھڑ گئے تو گھر کے باہر
😂😂بوجھوتومانیں

Reshi786
 

پہیلی
"پہلے یہاں کھائی پھر وہاں کھائی.جس جس کی کھائی میں نے کھائی
ناراض ہوگئے اس کے دوست.روٹھ گئے اس کے بہن بھائی"
😂😂بوجھوتومانیں