ہمارے من پسند شخص میں اتنی تو اہلیت ہونی چاہیے، کہ خود سے منسلک ہر شخص کے سامنے ہمارا مان رکھ سکے
میں شاید تمہاری کہانی میں مستقل رہنے
والا نہیں ہوں لیکن میں وہ بہترین عارضی شخص ضرور بنوں گا جسے تم ہمیشہ یاد
رکھو گی
خط بھیج دیتے ہو مجھے خود کیوں نہیں ملتے
آدھی ہے تو کیا خط کو ملاقات مان لوں۔۔۔
توں اچانک جو کسی روز مجھے مُڑکر دیکھے۔۔۔۔
میں تجھے عمر کا ٹھہرا ہوا۔۔۔۔لمحہ لکھوں۔۔۔۔۔۔۔
ملاوٹ ہے تمہارے عشق میں عطر اور شراب کی ۔
کبھی ھم مہک جاتے ہیں اور کبھی ھم بہک جاتے ہیں
موسم بہت ٹھنڈا ہے
چلو کچھ خواہشوں کو اگ لگاتے ہیں
بہترین مُحبت یہ ہے!
کہ تم کسی شخص سے مُحبت کرو یہ جانتے ہوۓ بھی کہ
وہ تمھارا نہیں ہو سکتا اور اُسے خوش دیکھنے کی تمنّا کرو"_
دید کی جھولی کہیں خالی نہ رہ جاۓ عدیم
ہم نے آنکھوں میں تیرے جانے کا منظر رکھ لیا
وہ جو بولے تو لگے خوشبو کو لہجہ مل گیا
وہ ہنسے تو یوں لگے جیسے محبت ہنس پڑی
نہ کوئی رابطہ ‘ مسیج نہ کال خیر تو ہے
کہاں پہ گُم ہو مرے خوش جمال خیر تو ہے
تُو بات بات پہ کہتا تھا تیری خیر نہيں ــــــ
کہاں گیا ترا جاہ و جلال خیر تو ہے ـــــــــ!!
حاصل ،لاحاصل ،ملنا ،بچھڑنا سب کیفیات ایک وقت کے بعد بے معنی ہو جاتی ہیں
ہم انتظار کے قائل نہ تھے مگر تم نے
لگادیا ہمیں دیوار سے گھڑی کی طرح
." کیا خدا اس جھوٹ کی بھی سزادے گا "
جب ہم کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک ہیں''
جبکہ ہم تکلیف میں ہوتے ہیں ۔
" کِسی کی جگہ لینا اور کمی پُوری کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں ، جگہ لی جا سکتی ہے لیکن کمی پُوری نہیں کی جا سکتی! ۔
کسی کی طلب آزمائش ہے، تو کسی کا نوازا جانا آزمائش۔ سب عطا ہے اور ہر عطا آزمائش ہے۔
کر تو لینا تھا ترے ساتھ گزارا لیکن
اب ترے ساتھ بھی کرتے تو گزارا کرتے
بعد آنکھوں کے مرا دل بھی نکالا اس نے
اس کو شک تھا کہ مجھے اب بھی نظر آتا ہے
کون ہنستے ہوئے ہجرت پہ ہوا ہے راضی
لوگ آسانی سے گھر چھوڑ کے کب جاتے ہیں
ہمیں تو حکمِ محبت تھا ہم نے کرنی تھی
ہمارے ساتھ مروت میں تم بھی مارے گئے
ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے کمال کر دیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain