اس طرح ہر کسی سے ہنس کر کلام کر
میرا نہیں تو اپنا ہی ، کچھ احترام کر
جیسےکہ ہاتھ میں نےدوعالم پہ رکھ دیا
محسوس یوں ھوا تیرےدامن کوتھام کر
جاتا کہاں ھےاےغمِ دوراں اداس اداس؟
اےمیرےمہرباں میرے دل میں قیام کر
ساقی ! تیری نگاہ کے بڑے اِختیار ہیں
میرے لِئے تو آپ ہی کچھ انتظام کر
دن تو کسی طرح سے نکل ہی گیا عدم
شام آ رہی ھے مرد ِ خدا ، فکر ِ شام کر...
عبدالحمید عدم
❤️💞❤️RoSe💞❤️💞
#__اِک__لفظ__محبت__تھا_اِک_لفظ_جدائی_
#__ایک_وہ_لے_گیا_ایک_مجھے_دے_گیا_💔💔💔💔RoSe💔💔
مٹی اوڑھ کر سو جائینگے😊
ہم بھی ماضی ہو جائینگے🥀♥️
💔❤️💞❤️❤️RoSe❤️
لگی ہے ______بددعا گلابوں کی
جن کو توڑا تھا میں نے تیرے لیے 💔
•
*(𝓙𝓮𝓻𝓻𝔂)RoSe🥀🌚
💖ہم تو محبت کے نام سے بھی انجان تھے ❣ 💕 کسی شخص کی چاہت نے ہمیں پاگل بنا دیا💕
❤️💞❤️💞RoSe❤️💞❤️❤️
غزل
یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں
جلنا تو خیر چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں
تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے
ہنگامِ سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں
جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور
تاروں کی خنک چھائوں میں وہ لوگ جلے ہیں
اک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
ہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں
💞❤️💞RoSe❤️💞❤️
کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح
وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح
کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکی
چھپے گا وہ کسی بدلی میں چاندنی کی طرح
بڑھا کے پیاس مری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا
وہ کر رہا تھا مروت بھی دل لگی کی طرح
ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپنا
قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح
کبھی نہ سوچا تھا ہم نے قتیلؔ اس کے لیے
کرے گا ہم پہ ستم وہ بھی ہر کسی کی طرح
,💞❤️💞RoSe❤️💞❤️
سسکتی رت کو مہکتا گلاب کر دوں گا
میں اس بہار میں سب کا حساب کر دوں گا
میں انتظار میں ہوں تو کوئی سوال تو کر
یقین رکھ میں تجھے لا جواب کر دوں گا
ہزار پردوں میں خود کو چھپا کے بیٹھ مگر
تجھے کبھی نہ کبھی بے نقاب کر دوں گا
مجھے بھروسہ ہے اپنے لہو کے قطروں پر
میں نیزے نیزے کو شاخ گلاب کر دوں گا
مجھے یقین کہ محفل کی روشنی ہوں میں
اسے یہ خوف کہ محفل خراب کر دوں گا
مجھے گلاس کے اندر ہی قید رکھ ورنہ
میں سارے شہر کا پانی شراب کر دوں گا
مہاجنوں سے کہو تھوڑا انتظار کریں
شراب خانے سے آ کر حساب کر دوں گا
❤️💞❤️💞RoSe❤️💞💞
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
❤️💞❤️💞RoSe❤️💞❤️
دِل کو تسکینِ یار لے ڈوبی
اِس چمَن کو بہار لے ڈوبی
اشک تو پی گئے ہم اُن کے حضُور
آہِ بے اختیار لے ڈوبی
عِشق کے کاروبار کو اکثر
گرمئِ کاروبار لے ڈوبی
حالِ غم اُن سے بار بار کہا
اور ہنسی بار بار لے ڈوبی
*تیرے ہر مشورے کو اے ناصح*
*آج پھر یادِ یار لے ڈوبی*
چار دِن کا ہی ساتھ تھا، لیکن
زندگی اے *خمار*! لے ڈوبی
❤️💞❤️💞❤️RoSe💞❤️
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی
تم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا
جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنی
بہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
پہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرے
اگرچہ رہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا
ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سے
بتوں نے کی ہیں جہاں میں خدائیاں کیا کیا
ستم پہ خوش کبھی لطف و کرم سے رنجیدہ
سکھائیں تم نے ہمیں کج ادائیاں کیا کیا
فیض احمد فیض
💞💞💞RoSe💞💞
"Shrt lgi thi"
"khoshi ko aik lafz main likhney pr"
"loag kitabain deikhtey reh gaye"
"hum ney tumhain likh diya"
❤️RoSe❤️
💓تو وفا کی راہ میں کبھی ساتھ تو چل
بکھر جاؤں گا تیری راہ میں پھولوں کی طرح💓
❤️RoSe❤️
لوگ یونہی بدنام کرتے ہیں بدصورتی کو
دھوکے تو حسین چہرے دیا کرتے ہیں👌RoSe😒
اگر وہ مہرباں ہوتا,
تو میری آنکھ میں
نہ جھلملاتی یہ نمی ہوتی
نہ میرے دل کی وادی میں
خزاں کا قافلہ رکتا۔۔۔
اگر وہ مہرباں ہوتا۔
میری بے نور آنکھوں میں
ستارے قید کر دیتا
میری زخمی ہتھیلی پر
وہ اک پھول رکھ دیتا
میرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر
وہ یہ کہتا۔۔
محبت روشنی ہے,
رنگ ہے,
خوشبو، ستارہ ہے
قسم مجھ کو محبت کی
مجھے تو سب سے پیارا ہے...!!!
مگر ایسا وہ تب کہتا۔۔
اگر وہ مہرباں ہوتا.........!!!
❤️❤️❤️RoSe❤️❤️
رو برو ملو گے تو مر ید ھو جاو گے
تصویر میں زرا ہم مغرور نظر آتے ہیں
❤RoSe❤️
کوئی سمجھے گا کیا راز گلشن
جب تک الجھے نہ کانٹوں سے دامن
یک بہ یک سامنے آ نہ جانا
رک نہ جائے کہیں دل کی دھڑکن
گل تو گل خار تک چن لیے ہیں
پھر بھی خالی ہے گلچیں کا دامن
کتنی آرائش آشیانہ
ٹوٹ جائے نہ شاخ نشیمن
عظمت آشیانہ بڑھا دی
برق کو دوست سمجھوں کہ دشمن
ان گلوں سے تو کانٹے ہی اچھے
جن سے ہوتی ہو توہین گلشن
💞❤️💞❤️RoSe💞❤️💞
اب تیری ضرورت بھی بہت کم ہے مری جاں
اب شوق کا کچھ اور ہی عالم ہے مری جاں
اب تذکرۂ خندۂ گل بار ہے جی پر
جاں وقف غم گریہ شبنم ہے مری جاں
رخ پر ترے بکھری ہوئی یہ زلف سیہ تاب
تصویر پریشانئ عالم ہے مری جاں
یہ کیا کہ تجھے بھی ہے زمانے سے شکایت
یہ کیا کہ تری آنکھ بھی پر نم ہے مری جاں
ہم سادہ دلوں پر یہ شب غم کا تسلط
مایوس نہ ہو اور کوئی دم ہے مری جاں
یہ تیری توجہ کا ہے اعجاز کہ مجھ سے
ہر شخص ترے شہر کا برہم ہے مری جاں
اے نزہت مہتاب ترا غم ہے مری زیست
اے نازش خورشید ترا غم ہے مری جاں
حبیب جالب
💞💞💞💞❤️RoSe❤️
اس نے کہا کہ ہم بھی خریدار ہو گئے
بِکنے کو سارے لوگ ہی تیار ہو گئے
اس نے کہا کہ ایک وفادار چاہیے
سارے جہاں کے لوگ وفادار ہو گئے
اس نے کہا کہ کوئی گنہگار ہے یہاں
جو پارسہ تھے وہ بھی گنہگار ہو گئے
اس نے کہا کہ عاجز و مسکین ہے کوئی
سب لوگ گردِ کوچہ و بازار ہو گئے
اس نے کہا کہ کاش کوئی جنگجو ملے
آپس میں یار برسرِ پیکار ہو گئے
اس نے کہا عدیم میرا ہاتھ تھامنا
چاروں طرف سے ہاتھ نمودار ہو گئے
❤️❤️RoSe❤️❤️❤️
سات مقام ہوتے ہیں عشق میں😊
دلکشی، اُنس، محبت، عبادت،عقیدت، جنون اور بلاک 🥀
🤣🤣🤣RoSe🤣🤣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain