کوئی بھی نہیں تھا میرے پاس دلاسے کیلئے
میں اپنی ہی بانہوں میں سر رکھ کے رو پڑا...
مرشد ہماری آنکھ میں اشکوں کا رمز ہے !
مرشد __ ہمارے درد کو بانٹا نہیں گیا
اتنا کافی ہے کہ _________ تجھے جی رہے ہیں ...
زندگی اس سے زیادہ _________ میرے منہ نہ لگا کر ...
مصروف ہیں سارے عید کی تیاریوں میں
اور میں فکر مند ہوں کہ ہر اک سے ہنس کے ملنا ہو گا
.
ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺧﺴﺘﮕﯽ ﮬﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﺖ ﻟﮕﺎ
ﻣﯿﮟ ﮔﺮ ﭘﮍﻭﮞ گا ﺩﯾﮑﮫ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺳﺮﺍ ﻧﮧ ﺩﮮ
*وہ جو شامل تھا میری دعاوں میں.....*
=
=
*بن مانگے کسی کو مل گیا۔۔۔💔💔
تم نے سمجھا ہی نہیں آنکھ میں ٹھہرے دکھ کو
تم بھی ہنستی ہوئی تصویر پہ مر جاتے ہو
فوزیہ شیخ
اللہ کرے کسی کو محبت کے لئے تڑپنا نہ پڑے
قصے کہانیوں کی حد تک محبت بہت خوبصورت ہے
اس طرز محبت سے حیرت میں نہ پڑ جانا
میں دیر سے نکلوں گا آرام سے آؤں گا
سہیل رائے
اندھیرے سے لڑائی کا یہی احسن طریقہ ہے
تمہاری دسترس میں جو دیا ہو وہ جلا دینا
امجد اسلام امجد
نگار وقت تجھے کچھ خبر نہیں ہو گی
اور ایک شخص تری شام سے جدا ہو گا
شناور اسحاق
اِس درجہ شکستہ تھی بساطِ غمِ دُنیا
ہم یہ بھی نہ سمجھے کہ کہاں مات ہوئی ہے
___
سید مبارک شاہ
تیرے ہی نام ، میرے لفظ ، جسم ، جان ، یہ دل
مجھے بتا ناں ، تیری اور کیا ضرورت ہے
زین شکیل
ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺑﭽﮭﮍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺫﺭﺍ ﺩﯾﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ
ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺗﻮ ﺍﭨﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﺑﮭﯽ
توقیر عباس
تجھے دیکھنے کی جستجو میں میری جاگتی آنکھیں ۔۔۔
کل رات پل بھر نا سوئی میری کا نپتی آنکھیں
۔
کاوش اشفاق
ہنر کی بات جو پوچھو تو مختصر یہ ہے
کشید کرتے ہیں آگ اور دھواں بناتے ہیں
🚬 🚬🚬
احمد مشتاق
۔
.. وہ تو یکتا ھے مگر عالمِ تنہائی میں ..
.. مَیں نے گھبرا کے کئی نام پکارے اُس کے ..
( احمد ندیم قاسمی )
ھائے وہ وقت ، کہ جب تم نہ میّسر ھو گے
ھائے وہ وقت ، گزارے سے کہاں گزرے گا.
"شبیر نازش"
اک تیری آواز سننے کے لیے زندہ ہیں ہم
تُو ہی جب خاموش ہو جاۓ تو پھر کیا ٹھیک ہے؟
تہذیب حافی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain