دل یہ بھی چاھتا ھے ، ھجراں کے موسموں میں
کچھ قربتوں کی یادیں ، ھم دُور پار بھیجیں
دل یہ بھی چاھتا ھے ، پردے میں ھم سُخن کے
دیوانگی کی باتیں ، دیوانہ وار بھیجیں
دل یہ بھی چاھتا ھے ، جب بے اثر ھو سب کچھ
تُجھ کو بنا کے قاصِد ، اے یادِ یار بھیجیں
دل یہ بھی چاھتا ھے ، یا چُپ کا زھر پی لیں
یا دامن و گریباں ، ھم تار تار بھیجیں
دل جو بھی چاھتا ھے ، لیکن فراز سوچو
ھم طوقِ آشنائی ، کیسے اُتار بھیجیں
جب کسی کو میرے بعد بانہوں میں بھرو گے ناں ۔ ۔ ۔ تو آنکھوں میں میرا چہرا ہو گا ۔ ۔ ۔تب تمھاری اضطرابی میرے لئے سکون کا باعث بنے گی ۔ ۔ ۔مجھے کھو کے تم کسی کو اپنا نہیں پاؤ گے ۔ ۔ ۔ تم اس کے وجود کو ہاتھ تو لگا پاؤ گے ۔ ۔ لیکن اس کا لمس محسوس نہیں کر پاؤ گے ۔ ۔ ۔وہ تمھارے ساتھ ہو گی ۔ ۔ پر تمہیں اس کی سانسیں بے قرار نہیں کریں گی ۔ ۔ ۔
#Last_Breath🔥♥️
سورج ٹُردا نال برابر
دن کیوں لگن سال برابر
وِتھ تےسجناوِتھ ہوندی اے
بھاونویں ہووےوال برابر
اکھ داچانن مرجاوےتے
نیلا، پیلا، لال برابر
جُلی منجی بھین نوں دےکے
ونڈ لئے ویراں مال برابر
مرشدجےنہ راضی ہووے
مجرا، ناچ، دھمال برابر
اُتوں اُتوں پردےپاون
وچوں سب داحال برابر
تو بانہوں میں ہو اور
ہم حد میں رہیں 🥰😘
میری جاں محبت میں کوئی
اتنا بھی شریف نہیں ہوتا 🙈 🥰😘💞🙈
اے رات تم تو آغوش محبت میں سو جاؤ
ہماری تو عادت ہے ستاروں کی رکھوالی کرنا
کپڑے اتارنے کا دور چل رہاہے
کوئی ایسا ڈھونڈو جو تحفے میں تمہیں چادر دے❤
عمر کچی ہو ،جسم بوڑھا ہو
اس جوانی کا دکھ سمجھتے ہو؟؟؟
جس میں راجہ نہیں ہے رانی کا
اس کہانی کا دکھ سمجھتے ہو ؟؟؟
میں تمہیں بددعائیں دیتا ہوں
تا کہ تم میرا درد جان سکو
تم جسے چاہتے ہو مر جائے
اور تم اس کے بعد زندہ رہو
کہتا تو بہت ہے کہ خلا ہے مرے اندر
لیکن وہ کہیں ہم کو سمونے نہیں دیتا
وہ کون ہے اس سے تو میں واقف بھی نہیں ہوں
جو مجھ کو کسی اور کا ہونے نہیں دیتا
بچے کی طرح چیختا رہتا ہے مسلسل
کیا خوف مرے شہر کو سونے نہیں دیتا
آپ جذبات چھین لیتے ہیں
اَن کہی بات چھین لیتے ہیں
سوچ کو زاوئیے نئے دے کر
کیوں سوالات چھین لیتے ہیں
ایک لمحے میں پھیر کر نظریں
ساری خیرات چھین لیتے ہیں
مجھ سے ہر روز میرےخوابوں کو
میرے حالات چھین لیتے ہیں
دوست جب دشمنی پہ آ جائیں
جیت کیا مات چھین لیتے ہیں
تــم نـے کیا ســوچ کــر میــرے آگـے
پھــــر محبتــــ کا مشــــورہ رکھا؟؟
عشــق گھـر کا کوئی، مــلازم ہـے
کہ ایکـــ چھـــوڑا تو دوســــرا رکھا
مجھے رات بہت پسند ہے۔۔۔
رات ایک کیفیت لگتی ہے۔
رات وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ بلا جھجک اپنے رب سے سارے راز کہہ سکتے ہو۔۔۔
خود سے خود کی ملاقات کر سکتے ہو۔۔۔!
دن میں جو قہقہے دبائے ہوں وہ یاد کر کے پھر سے مسکرا سکتے ہو۔
جو بات دل پر لگی ہو اسے یاد کر کے آنکھیں نم کر سکتے ہو۔۔۔
کھڑکی سے ٹیک لگا کے اللہ کے تصور کو محسوس کر سکتے ہو۔۔۔!
دل پہ کوئی بوجھ ہو تو سجدے میں جا کے یا ہاتھ اٹھا کے آنسو کی صورت میں اس بوجھ کو ہلکا کر سکتے ہو۔
مجھے رات بہت پسند ہے۔۔۔!
"خوبصــــــورت ہــــوتــی ہیـــــں لڑکیــاں ،
مـن گھڑت محبــتوں پـہ رونے والـــی،
جھــوٹ کــــوسـچ سمجھــنے والـــی،
بارش میــں خـود کــو بـھـگو کــــر ،
کتــابــوں کــــوبـچانے والـى،
رشتـے نبھــانے والـى،
مـاں بـاپ کا مـان رکھنـے والـی،
بھائيـوں پـہ جان لٹــانے والــی،
نگـاہیں چـرانے والــى،
بہـــت انـمول ہــــوتى ہیـــں لـڑکــیاں "♥
گرل فرینڈ۔۔۔
گرل فرینڈ ۔۔۔
گرل فرینڈ ۔۔
جسکو دیکھو وہ کہتا ہے مجھے گرل فرینڈ چاھیئے۔۔
کون ہوتی ہے گرل فرینڈ کبھی سوچا ؟
اپنی ماں کو کسی کی گرل فرینڈ بنتا دیکھ کر برداشت کرسکتے؟
اپنی بہن کو کسی کی گرل فرینڈ بنتا برداشت کرسکتے۔۔
بظاہر ایک چھوٹا سا لفظ مگر اسکے مفہوم میں اس قدر گھٹیا چیزیں چھپ گئ ہے کہ عورت کہ لیئے یہ لفظ ایک گالی سے کم نہیں۔۔۔
تو خدارا۔۔۔
جو چیز آپ اپنی بہن بیٹوں ماؤں کہ لیئے پسند نہیں کرتے وہ دوسروں کی ماؤں بیٹیوں کہ لیئے بھی مت کیا کریں۔۔
قرآن مجید میں ہے جو تم کو پسند ہے اس سے نکاح کرلو پر ہم لوگ ایسا نہیں کرتے ہیں
ہم اس کی عزت خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں کسی کا بھروسہ جیت کر پر اس کے بھروسے کا قتل کر دیتے ہیں
اگر کسی کو پوسٹ بری لگی تو sory
جہاں رہے گا وہیں روشنی لُٹائے گا
کسی چراغ کا کوئی اپنا گھر نہیں ھوتا
تمہیں اپنی پریشانی ہمیشہ آزمائش کیوں لگتی ہے
کبھی سوچا ہے وہ تمہارا مکافاتِ عمل بھی ہو سکتا ہے🖤
کچھ نقش تری یاد کے باقی ہیں ابھی تک
دل بے سر و ساماں سہی ویراں تو نہیں ہے
ہم درد کے مارے ہی گراں جاں ہیں وگرنہ
جینا تری فرقت میں کچھ آساں تو نہیں ہے
ٹوٹا تو عزیز اور ہوا اہل وفا کو
دل بھی کہیں اس شوخ کا پیماں تو نہیں ہے
عظیم مرتضی
اسلام علیکم
دوستو
سیدنا امام حسین کی اور سب اہل بیت کی کیا شان بیان کریں سیاہی کم پڑ جائے الفاظ کم پڑ جائیں مگر اہل بیت کی اور خصوصاً سیدنا امام حسین علیہ السلام کی دین اسلام کی سربلندی کے لئے خدمات اور ان کی شہادت اعلیٰ کو سبھی مسلمان علماء اکرام بیان کرتے ہیں مگر بیان کرنے میں ہر سال کمی تشنگی سی رہ جاتی ھے۔
دعا ھے اللّٰہ پاک سے کہ شہدائے کربلا کے صدقے ہم سبھی مسلمانوں کو بخش دے دین حق پر قائم رکھ اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما آمین۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain